03/06/2026
کہتے ہیں تاریخ کے اوراق خون سے بھی لکھے جاتے ہیں، اور اگر کسی ایک شخص کا نام اس خون آلود تاریخ میں نمایاں نظر آتا ہے تو وہ چنگیز خان ہے۔ وہ شخص جس کے بارے میں مؤرخین لکھتے ہیں کہ اس کی فتوحات کے راستے میں آنے والی بستیاں، شہر اور قومیں مٹی کا ڈھیر بن گئیں۔ لاکھوں نہیں، کروڑوں انسان اس کی تلوار کی نذر ہوئے۔
کہانی یہ ہے کہ جب چنگیز خان اپنی زندگی کے آخری لمحات میں تھا، موت اس کے سرہانے کھڑی تھی اور طاقت، سلطنت اور لشکر سب بے معنی ہو چکے تھے۔ تب اس نے اپنے استاد سے ایک سوال کیا۔
"استاد! چار کروڑ انسانوں کا خون میرے سر پر ہے۔ کیا میرے لیے بھی معافی کا کوئی راستہ ہے؟"
استاد نے کچھ لمحے خاموشی اختیار کی۔ فضا میں سنجیدگی چھا گئی۔ چنگیز خان کو لگا شاید اب کوئی لمبی نصیحت ہوگی، توبہ کے مراحل بیان ہوں گے یا پھر عذاب کی کوئی خوفناک تصویر کھینچی جائے گی۔
مگر استاد نے گہری سانس لی اور تاریخ کا شاید سب سے مختصر مگر وزنی مشورہ دیا:
"اسلام آباد سپریم کورٹ چلے جا !"
کہتے ہیں یہ سنتے ہی چنگیز خان کے چہرے پر امید کی کرن نمودار ہوگئی۔ روایت تو یہاں تک بیان کرتی ہے کہ دور کہیں آسمانوں میں فرعون، نمرود، ابو جہل اور یزید بھی ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرا اٹھے اور بولے:
"اگر معاملہ یہ ہے تو پھر خدا سے التجا کرتے ہیں ہمارا کیس بھی وہیں لگائے !"
یہ محض ایک طنزیہ حکایت ہے، لیکن طنز کی خوبصورتی یہی ہوتی ہے کہ وہ ہنسا کر ایک سوال چھوڑ جاتی ہے۔ سوال یہ نہیں کہ چنگیز خان کو معافی ملتی یا نہیں، سوال یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں انصاف کا تصور آخر کس مقام پر کھڑا ہے کہ لوگ ایسی باتیں مزاح کے طور پر لکھتے اور پڑھتے ہیں۔
اور جب مزاح میں حقیقت کی جھلک نظر آنے لگے تو سمجھ لیجیے کہ کہانی صرف چنگیز خان کی نہیں، ہمارے اپنے زمانے کی بھی ہے۔
14/05/2026
مسجدِ نبوی ﷺ کے آخری اغوات — ایک خاموش مگر عظیم روایت کا اختتام
آج مسجدِ نبوی ﷺ میں ایک ایسی مقدس روایت اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے جو چودہ صدیوں پر محیط رہی۔
وہ روایت جسے اغواتِ مسجدِ نبوی ﷺ کہا جاتا ہے—خاموش خدمت، بے لوث وفاداری اور کامل اخلاص کی زندہ مثال۔
گزشتہ برسوں میں مسجدِ نبوی ﷺ کے اغوات کی تعداد تقریباً 110 سے گھٹ کر اب صرف ایک رہ گئی ہے۔
یہ آخری زندہ شخصیت محترم شیخ آغا نوریؒ عمر تقریباً 80 برس ہیں، جو اغوات کے کہلاتے ہیں اور اس وقت ان کی ہے۔
یہ مقدس خدمت عہدِ اموی سے شروع ہوئی تھی اور لگ بھگ 1400 سال تک نسل در نسل جاری رہی۔ اغوات نے کبھی شہرت چاہی، نہ منصب، نہ دنیاوی صلہ—
ان کا واحد مقصد صرف اور صرف اللہ کی رضا اور رسولِ اکرم ﷺ کی بارگاہ کی خدمت تھا۔
صدیوں تک ان کی موجودگی مسجدِ نبوی ﷺ میں تسلسل، وفاداری اور روحانی وقار کی علامت بنی رہی۔
آغا نوریؒ کے بعد یہ عظیم روایت تاریخ کا حصہ بن جائے گی—
مگر ان کی خاموش خدمت، اخلاص اور قربانی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہے گی
12/05/2026
قدیم مسلم تاجر دکان کے باہر چھوٹی کُرسی کیوں رکھتے تھے؟
قدیم مسلمان تاجروں کی روایت تھی کہ وہ صبح دکان کھولنے کے ساتھ ایک چھوٹی کرسی باہر رکھ دیتے تھے۔ جیسے ہی پہلا گاہک آتا تو تاجر وہ کرسی اٹھاکر اندر رکھ لیتا۔ اسکے بعد جب دوسرا گاہک آتا تو تاجر باہر آکر بازار میں نگاہ دوڑاتا۔ کسی دکان کے باہر کرسی پڑی ہوتی تو وہ گاہک سے کہتا کہ تمہاری مطلوبہ چیز اس دکان سے مل جائے گی میرے پاس نہیں ہے۔ کرسی کا دکان کے باہر ہونا اس بات کی نشانی ہوتی تھی کہ ابھی تک دکاندار گاہک نہ آنے کی وجہ سے اپنی صبح کا آغاز نہیں کرپایا۔ یہ مسلمان تاجروں کا بھائی چارے کا جذبہ تھا جس میں وہ ایک دوسرے کا خیال رکھتے تھے اور نتیجے میں سب پر برکتوں کا نزول ہوتا تھا۔ اب وہ مسلمان کہاں گئے جو اپنا آپ کاٹ کر دوسرے کے حوالے کردیتے تھے۔ اب تو مال بیچنے میں دکاندار اپنے سگے بھائی کو بھی چُونا لگانے سے باز نہیں آتا۔ کیوں ایسا ہی ہے ناں؟
02/04/2026
معصوم چہرہ، خوفناک حقیقت
نرم ملائم جسم… معصوم آنکھیں… خاموشی سے گھاس چرتا ہوا ایک خوبصورت سا جانور — خرگوش۔
ایسا لگتا ہے جیسے یہ دنیا کا سب سے بے ضرر مخلوق ہو… مگر کیا واقعی ایسا ہے؟
انسان اکثر ظاہری شکل سے دھوکہ کھا جاتا ہے… اور یہی وہ مقام ہے جہاں اللہ کا نظام ہمیں حیران بھی کرتا ہے اور چونکا بھی دیتا ہے۔
خرگوش کو لوگ گھروں میں پالتے ہیں، اس کے ساتھ کھیلتے ہیں، اس کا گوشت بھی کھاتے ہیں۔ مگر سائنس ایک ایسا راز کھولتی ہے جو دل دہلا دیتا ہے…
انگریزی میں ایک اصطلاح ہے: “Cannibalism”
یعنی وہ جاندار جو اپنی ہی نسل کے افراد کو کھا جاتے ہیں۔
اور حیران کن بات یہ ہے کہ…
👉 مادہ خرگوش بھی ایسا کر سکتی ہے۔
ریسرچ کے مطابق جب مادہ خرگوش شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو جائے، یا اسے خطرہ محسوس ہو کہ اس کے بچے کسی شکاری کے ہاتھ لگ سکتے ہیں… تو وہ ایک ایسا قدم اٹھاتی ہے جس کا تصور بھی انسان کے لیے مشکل ہے۔
👉 وہ اپنے ہی بچوں کو کھا جاتی ہے۔
یہ سن کر انسان کا دل کانپ اٹھتا ہے…
کیا ایک معصوم دکھنے والا جانور اتنا بے رحم بھی ہو سکتا ہے؟
لیکن یہاں ایک گہرا سبق چھپا ہے…
یہ دنیا صرف خوبصورتی اور نرمی کا نام نہیں…
بلکہ ہر مخلوق ایک خاص نظام کے تحت چل رہی ہے — ایک ایسا نظام جو اللہ نے قائم کیا ہے، جہاں بقا (survival) ہر چیز پر غالب آ جاتی ہے۔
انسان سوچتا ہے کہ وہ سب کچھ جانتا ہے…
مگر قدرت کے یہ راز بار بار اسے اس کی حقیقت یاد دلاتے ہیں۔
💭 ایک چونکا دینے والا سوال:
👉 کیا ایسا جانور کھانا حلال ہو سکتا ہے جو اپنی ہی نسل کو کھاتا ہو؟
26/03/2026
رات کی خاموشی… اور مشینوں کی جاگتی دنیا! جاپان حقیقت کی دنیا سے آگے
ایک ایسی فیکٹری جہاں رات کے وقت کوئی انسان موجود نہ ہو… نہ مزدور، نہ سپروائزر، نہ مینیجر…
مگر پھر بھی مشینیں چل رہی ہوں، پرزے بن رہے ہوں، اور پروڈکشن جاری ہو!
یہ کوئی فلمی سین نہیں… بلکہ جاپان کی حقیقت ہے۔
جاپان نے ایک نیا تصور متعارف کروایا ہے جسے “لائٹس آؤٹ فیکٹری” (Lights-Out Factory) کہا جاتا ہے۔
یعنی ایسی فیکٹری جہاں روشنی کی بھی ضرورت نہیں… کیونکہ وہاں کام کرنے والے انسان نہیں، بلکہ روبوٹس اور خودکار نظام ہوتے ہیں۔
یہ روبوٹس نہ تھکتے ہیں، نہ غلطی کرتے ہیں، اور 24 گھنٹے مسلسل کام کر سکتے ہیں۔
یہ سسٹمز خود فیصلے لیتے ہیں — کب رفتار بڑھانی ہے، کب خام مال کم ہو رہا ہے، اور کب مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔
ہر مشین پر ایسے سینسر لگے ہوتے ہیں جو ہر حرکت کو مانیٹر کرتے ہیں اور کسی بھی خرابی کی صورت میں فوراً سسٹم کو الرٹ کر دیتے ہیں۔
تمام مشینیں آپس میں جڑی ہوتی ہیں، ایک دوسرے سے بات کرتی ہیں، اور پورے نظام کو خودکار طریقے سے چلاتی ہیں۔
بجلی کی بچت — کیونکہ روشنی کی ضرورت نہیں
کم خرچ — کیونکہ انسانی مزدوری کم ہو جاتی ہے
زیادہ پیداوار — کیونکہ مشینیں کبھی نہیں تھکتیں
کیا یہ ترقی ہے… یا انسان کا اپنی ہی جگہ مشینوں کو دینا؟
جاپان نے ثابت کر دیا کہ اگر علم، محنت اور نظم ہو… تو انسان ایسی دنیا بنا سکتا ہے جہاں مشینیں بھی “سوچنے” لگیں۔
آج ہم سوچتے ہیں کہ یہ سب ناممکن ہے…مگر حقیقت یہ ہے کہ ناممکن صرف اس وقت تک ہوتا ہے جب تک کوئی اسے ممکن نہ بنا دے۔ کل تک یہ صرف ایک خیال تھا…
آج حقیقت ہے… اور کل شاید پوری دنیا یہی کرے!
14/03/2026
امریکہ نے جو نیوکلئیر شِیلڈ آج بنائی کیا ذوالقرنین نے ہزاروں سال پہلے تیار کرلی تھی؟ قرآن کی روشنی میں
2018 میں امریکی حکومت نے اپنی ڈیفنس ایڈوانسڈ ریسرچ پروجیکٹس ایجنسی کے دھاتوں کے سائنسدانوں کو تین کروڑ ڈالر کا فنڈ دے کر کوئی ایسا میٹیریل تیار کرنے کو کہا جو نہ صرف ناقابل تسخیر حد تک مضبوط ہو بلکہ تابکاری اور الیکٹرو میگنیٹک پَلس کو بھی روک سکے۔
بہت سی ریسرچ اور تجربوں کے بعد وہ جو چیز پیش کرتے ہیں وہ تھا لوہے کی طاقت اور اس پر پگھلے ہوئے تانبے کی کوٹنگ۔ تانبا لوہے کو زنگ سے بچانے کے ساتھ ساتھ بہترین تھرمل اور الیکٹریکل کنڈکٹی ویٹی دیتا ہے جو تابکاری کو ریفلیکٹ کرسکتی ہے۔ جبکہ اسی دوران لوہے کی بے پناہ طاقت کی بنیاد اس حفاظتی سٹرکچر کو ٹوٹنے نہیں دیتی۔ اس کام کو جدید ترین میٹلرجی کا شاہکار مانا جاتا ہے۔
لیکن اگر آپ کو یہ بتایا جائے کہ یہ کوئی نئی ایجاد نہیں ؟ بلکہ ہزاروں سال پہلے جب یہ قومیں غاروں میں جی رہی تھیں تو اس وقت اللہ کے ایک نیک بندے اور عالی شان حکمران نے ایسا ہی ایک سُپر الائے پروجیکٹ بناکر اور زمین پر لگاکر دکھایا تھا۔ آج ہم قرآن کو بس چوم کر غلاف میں رکھنے کی چیز سمجھتے ہیں لیکن حقیقت میں یہ کتاب دنیا اور آخرت میں کامیابی کی کُنجی ہے۔ قرآن کی سورہ الکہف پڑھیں کہ ذوالقرنین جو اللہ کے نیک بندے اور عظیم فاتح تھے جب انہیں یاجُوج ماجُوج کے خلاف ایک حفاظتی دیوار ایک ڈیفنس شیلڈ بنانے کی ضرورت پڑی تو کیا انہوں نے گارے مٹی اینٹ یا ریت بجری کی دیوار بنائی؟ ہرگز نہیں بلکہ قرآن صاف صاف الفاظ میں وہ چیز بتاتا ہے جو آج میٹلرجی کا شاہکار مانا جارہا ہے۔ ذوالقرنین نے کہا
"مجھے لوہے کے بڑے بڑے ٹکڑے لاکردو۔ یہاں تک کہ جب اس نے دونوں پہاڑوں کے درمیانی خلا کو برابر کردیا تو کہا : اب آگ جلاؤ ، یہاں تک جب لوہے کو سُرخ کردیا تو کہا لاؤ اب میں اس پر پگھلا ہوا تانبا ڈالوں"۔ اسکے بعد اگلی آیت میں بیان ہوتا ہے کہ "تو یاجوج ماجوج میں نہ تو اس کے اوپر چڑھنے کی طاقت تھی اور نہ وہ اس میں سوراخ کرسکتے تھے" یعنی وہ بے پناہ مظبوط شِیلڈ بن گئی۔ وہی پروسیجر جسے آج کی انجینئرنگ ری انفورسڈ بائی میٹیلک بیرئیر کہتی ہے۔ لوہا تو استعمال ہوتا تھا لیکن ذوالقرنین نے صرف لوہا استعمال نہیں کیا کیونکہ لوہے کو وقت کے ساتھ زنگ لگ جاتا ہے۔ انہوں نے اس پر پگھلا ہوا تانبا ڈالا، جس نے لوہے کے بلاکس کو آپس میں ایک اٹوٹ الائے کی طرح جوڑ دیا اور اسے موسمیاتی اور کیمیائی اثرات سے محفوظ کر دیا۔ بالکل وہی کام جو آج امریکہ میں دھاتوں کے سائنسدانوں نے سرانجام دے کر دنیا کو مرعوب کیا۔
یہ ہے علم کا کرشمہ۔ اللہ چاہتا تو یاجوج ماجوج کو روکنے کےلئے معجزہ کرتا اور آسمان سے فرشتے اتر آتے لیکن اللہ نے اپنے ایک نیک بندے کو فزکس اور میٹلرجی کا علم دے کر اسے استعمال کرنے کا حکم دیا تاکہ سب کو سمجھ آجائے کہ دنیا کے معاملات اور اسباب علم سے چلتے ہیں۔ علم کو مومن کی گُمشدہ میراث قرار دیا گیا مگر بدقسمتی سے ہمارے اسلاف نے سائنس اور ٹیکنالوجی کو شیطانی علم قرار دے کر امت کو صدیوں پیچھے دھکیل دیا۔ انسان اس زمین پر اللہ کا نائب ہے اور اللہ کی بنائی زمین پر غلبہ اسی کا ہوگا جس کے پاس علم کی طاقت ہوگی۔ نبی کریمؐ نے فرمایا تھا "طاقت ور مومن ، کمزور مومن سے بہتر اور اللہ کو ذیادہ محبوب ہے"۔ یہ صرف جسمانی طاقت نہیں یہ علمی اور معاشی طاقت بھی ہے۔ جب صحرائے عرب سے اٹھ کر مسلمانوں نے رُو م اور فارس جیسی سُپر پاورز کو گرایا تھا تو وہ صرف جسمانی طاقت نہیں تھی بلکہ جنگی علم و حکمت عملی کی برتری بھی تھی۔ صحابہ کرام جنگی حکمت عملی، ہتھیاروں کی میٹلرجی اور گھوڑوں کی بریڈنگ میں اپنے وقت کے استاد تھے۔ آج وہ قومیں استاد ہیں تو آئرن ڈوم اور فائٹر جیٹس بناکر حکمرانی کررہے ہیں۔ قرآن میں مذکور اللہ کے نیک بندے ذوالقرنین نے مشرق سے مغرب تک اس لیے حکومت کی کیونکہ ان کے پاس الہیٰ ہدایت کے ساتھ ساتھ سُپر ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی موجود تھی۔ ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہمارے پاس قرآن کی صورت میں کتاب ِہدایت تو موجود ہے، لیکن ہم نے اس پر ریسرچ کرنا چھوڑ دی ہے۔ جب تک یہ قوم سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام واپس نہیں لیتی، ہم صرف تاریخ کی کتابوں میں اپنے اسلاف کے قصے پڑھ کر خود کو تسلی دیتے رہیں گے۔
اب فیصلہ آپ کا ہے! کیا ہمیں صرف قصے کہانیاں سن کر سونا ہے، یا ذوالقرنین کی طرح اپنے وقت کی جدید ترین ٹیکنالوجی کو مسخر کر کے دنیا کی امامت کرنی ہے؟
سبق پھر پڑھ صداقت کا ،عدالت کا، شجاعت کا
لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا