Raat Ka Afsana
me Muhammad Kashif
> 🌙 Raat Ka Afsana HorrorStory
ریلوے اسٹیشن کی آخری سیٹی
آدھی رات کے بعد ایک بھولا ہوا اسٹیشن ہے جہاں ٹرین کبھی نہیں آتی۔ مگر کچھ لوگ کہتے ہیں وہاں 12:00 بجے ٹرین کی سیٹی سنائی دیتی ہے۔
جو بھی سیٹی سن لیتا ہے… اگلے دن لاپتہ ہو جاتا ہے۔
جنات والی سیڑھی
ہر رات گھر کی سیڑھیوں پر کسی کے چڑھنے کی آواز آتی ہے۔
وہ دیکھتا ہے تو سیڑھی پر کوئی نظر نہیں آتا…
لیکن جب نیچے دیکھتا ہے، اُس کی اپنی پرچھائی کی جگہ کسی اور کا سایہ ہوتا ہے۔
مسجد کا پرانا کمرہ
مسجد کے پچھلے حصے میں ایک کمرہ سالوں سے بند ہے۔
لڑکا رات کو اذان کی آواز سنتا ہے… مگر یہ اذان کمرے کے اندر سے آتی ہے۔
دروازہ کھولتا ہے—
اندر کوئی انسان نہیں، صرف کالے سائے۔
قبر کی خواہش
قبرستان میں ایک قبر پر ہاتھ سے لکھا تھا:
"مجھے کوئی پڑھ لے…"
میں نے جیسے ہی پڑھا، میرے موبائل پر میسج آیا:
“شکریہ… اب تمہاری باری ہے۔”
وہ جو میرے ساتھ بیٹھا تھا
میں بس میں سفر کر رہا تھا۔ میرے برابر ایک بوڑھا شخص بیٹھا تھا۔
دس منٹ بعد کنڈکٹر آیا اور مجھ سے بولا:
“بھائی صاحب… آپ اکیلے بیٹھے ہیں۔”
میں نے مڑ کر دیکھا—
وہ بوڑھا غائب تھا، لیکن سیٹ ابھی بھی گرم تھی۔
وہ اسکول جو موجود نہیں
ایک ماں کو اپنے بچے کے "نئے اسکول" سے فون آتا ہے کہ ایک حادثہ ہوگیا ہے۔
وہ فوراً پتے پر پہنچتی ہے — وہاں تو سالوں پہلے جلا ہوا ایک ویران اسکول کھڑا ہوتا ہے۔
گڑیوں کا کلیکشن
ایک خاندان اپنی دادی کا پرانا گھر وراثت میں حاصل کرتا ہے۔
ہر کمرے میں گڑیاں رکھی ہوتی ہیں — اور ہر گڑیا کسی گمشدہ رشتہ دار سے ملتی جلتی ہے۔
“The Babysitter Call” – نینی کی کال
ایک لڑکی رات کو بچوں کی دیکھ بھال کے لیے جاتی ہے۔
والدین اسے کہتے ہیں، “اوپر والے کمرے میں مت جانا۔”
رات کے دوران، لینڈ لائن بجتی ہے — ایک مرد کی آواز:
“بچوں کو باہر لے جاؤ، وہ اکیلے نہیں ہیں…”
جب پولیس ٹریس کرتی ہے، کال اوپر والے کمرے سے آ رہی ہوتی ہے۔
اور وہاں واقعی کچھ — یا کوئی — ہوتا ہے۔
The Motel Room 13” – کمرہ نمبر 13
ایک جوڑا رات کے سفر میں ایک سنسان ہائی وے پر موٹل میں ٹھہرتا ہے۔
ریسپشن والا کہتا ہے “بس ایک کمرہ خالی ہے… 13 نمبر۔”
رات کو عورت جاگتی ہے — شوہر سو رہا ہوتا ہے، لیکن کمرے کے کونے میں کوئی کرسی ہل رہی ہوتی ہے۔
ٹی وی خود بخود آن ہوتا ہے، اور اس میں وہی جوڑا دکھائی دیتا ہے — لیکن اس میں عورت اکیلی ہے۔
اگلی صبح، شوہر غائب… صرف آئینے پر خون سے لکھا ہوتا ہے:
“Check-out time never ends.” #
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
London