21/09/2026
📸 جشنِ نیزہ بازی بریشیا اٹلی — تصویری جھلکیاں
خصوصی آمد، معزز مہمانانِ گرامی اور ایمپائرز و ججز
میلے میں شرکت کے لیے ایمپائرز اور ججز کی حیثیت سے چوہدری محمد اشرف حیات گوندل آف کوٹ بلوچ، چوہدری خادم حسین اور ملک قلب عباس کی خصوصی آمد ہوئی۔
اس موقع پر معزز شخصیات میں:
* آرگنائزر چوہدری صفدر علی میکن
* سرپرست میاں عمران یونس
* صدر تنویر ارشد کدھر
* نگران صدر پاکستان سپورٹس کلب بریشیا چوہدری عمر ارشد وڑائچ
* تنویر چیمہ
* چوہدری فہیم خالد
* چوہدری ندیم صالح
* صدر پاک یونائیٹڈ فیڈریشن اٹلی شمریز رحمان گوندل
* صدر الفاتح ٹینٹ پیگنگ کلب چوہدری نعمان اختر ڈوگہ
* بانی چوہدری اویس دھکڑ
* راجہ اکمل عزیر
* چوہدری شاہد کدھر
سمیت دیگر ایمپائرز اور ججز نے شرکت کی۔
# # # شاندار استقبال اور گراؤنڈ کا دورہ
معزز مہمانوں اور ایمپائرز و ججز کا پرتپاک استقبال میزبان میاں جاوید اقبال، میاں ذیشان جاوید، میاں محمد عثمان، میاں حسن علی آف کوٹ بلوچ، چوہدری ارشد کھرل، چوہدری مبشر کھرل، شان علی سمیت دیگر احباب نے کیا۔
F.4 Ever کی پوری انتظامیہ نے مہمانوں کے ہمراہ گراؤنڈ کا دورہ کیا۔ نیزہ بازی کے لیے یورپ کی بہترین جگہ کا انتخاب کرنے پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی گئی۔ اس موقع پر بہترین گھوڑوں کی موجودگی، ان کی تیاریوں اور میلے کے شاندار انتظامات کو بھی سراہا گیا۔
خراجِ تحسین
تمام منتظمین اور معاونین نے اپنی محنت، لگن اور بہترین انتظامی صلاحیتوں سے اس تاریخی میلے کو یادگار بنایا۔ یورپ بھر سے گھڑ سواروں کی شرکت اور شاندار مقابلوں نے بریشیا میں جشنِ نیزہ بازی کو ایک خاص اہمیت عطا کی۔
20 ستمبر بروز اتوار بریشیا کا میدان نیزہ بازی کے شاندار مقابلوں سے سج اٹھا، جہاں گھڑ سواروں نے اپنی مہارت اور فن کا مظاہرہ کیا۔
آپ کی نظر کرتے ہیں اس عظیم الشان میلے کے چند خوبصورت لمحات، شاندار مناظر اور یادگار تصویری جھلکیاں۔
تمام منتظمین، مہمانوں، گھڑ سواروں اور شرکت کرنے والے احباب کو اس تاریخی اور کامیاب میلے کے انعقاد پر دلی مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
#