Haji sb speaking

Directions

Haji sb speaking Sports Analyst, Video Blogger ( Vlogs), Hiker

09/11/2026

ہائیکنگ چیلنج۔ یہ کونسی جگہ ہے؟کمنٹ میں بتائیں۔ ویڈیو کو شیئر کریں۔

08/11/2026

ظالمانو کمنټ کوے زما پہ دی ویڈیو۔
ستاسو پہ کمنټونو خو زہ پہ اسټریلیا کې جزیره نہ اخلم۔ 😜😜😜

Pakistan's updated Test squad for the two-match series against Sri Lanka 🇵🇰🏏  |   |
07/11/2026

Pakistan's updated Test squad for the two-match series against Sri Lanka 🇵🇰🏏

| |

06/11/2026

Loyalty is Priceless

PCB is Reportedly in talk With Australian and Windies Cricket Boards For Tri Series in rest of this Year.
06/11/2026

PCB is Reportedly in talk With Australian and Windies Cricket Boards For Tri Series in rest of this Year.

04/11/2026

نقل ایک ناسُور ہے!
ویڈیو اگر اچھی لگے تو آگے شیئر کریں۔
#𝐒𝐤𝐢𝐥𝐥𝐬𝐃𝐞𝐯𝐞𝐥𝐨𝐩𝐦𝐞𝐧𝐭 #𝐐𝐮𝐚𝐥𝐢𝐭𝐲𝐄𝐝𝐮𝐜𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧

کتابیں!!!!!کتابیں پڑھا کریں تاکہ مونچھوں کی لمبائی کو بہادری، داڑھی کی لمبائی کو تقویٰ اور چہرے پر سجی مذہبیت کو کردار ک...
03/11/2026

کتابیں!!!!!
کتابیں پڑھا کریں تاکہ مونچھوں کی لمبائی کو بہادری، داڑھی کی لمبائی کو تقویٰ اور چہرے پر سجی مذہبیت کو کردار کی سند نہ سمجھ بیٹھیں۔تاکہ ہر صاف شفاف چہرہ معصوم عن الخطا نہ لگے، ہر خاموش آدمی کمزور نہ دکھائی دے اور ہر کم گو انسان آپ کو اپنا شکار محسوس نہ ہو۔

کتابیں پڑھا کریں تاکہ ہر چمکتے چہرے کو ذہین، ہر خوش لباس کو باصلاحیت اور ہر برانڈڈ لباس میں ملبوس شخص کو بڑا آدمی سمجھنے کی غلطی نہ کریں۔ انسان کی اوقات اس کے جوتوں کی قیمت، گھڑی کے برانڈ یا گاڑی کے ماڈل سے نہیں اس کے ظرف، فکر اور کردار سے متعین ہوتی ہے۔ تاکہ کسی مداری کی شعبدہ بازی آپ کو دانش مندی، کسی کی چرب زبانی علم اور کسی بدتمیز کی بلند آہنگی جرأت محسوس نہ ہو۔تاکہ آپ کو معلوم ہو کہ اونچی آواز دلیل کا متبادل نہیں، گالی غیرت کی علامت نہیں اور ہر پراعتماد شخص باشعور نہیں ہوتا۔ اکثر اوقات جہالت بھی پورے اعتماد کے ساتھ مائیک پکڑ لیتی ہے۔

مطالعہ صرف معلومات میں اضافہ نہیں کرتا یہ آنکھوں سے پردے اُتارتا اور ذہن سے خوش فہمیاں نکالتا ہے۔یہ سکھاتا ہے کہ اصل اور نقل میں فرق کیا ہے، کردار اور دکھاوے میں کتنا فاصلہ ہے اور انسان کی حقیقت اس کے دعووں میں نہیں اس کے رویّوں میں چھپی ہوتی ہے۔جہالت کا سب سے بڑا المیہ یہ نہیں کہ آدمی کم جانتا ہے۔ المیہ یہ ہے کہ وہ کم جانتے ہوئے بھی ہر جاننے والے سے زیادہ عقل مند خود کو سمجھتا ہے۔

پروردگار نے انسان کو دو آنکھیں عطا فرمائیں تا کہ وہ بہتر دیکھ سکے مگر کئی لوگ ہر معاملہ زندگی کو ایک ہی آنکھ سے دیکھتے ہیں اور پوری عمر کانے ہی گزار دیتے ہیں۔ دو کان ملے مگر ایک سے سنتے ہیں، دوسرے سے بہرے رہتے ہیں، دماغ کے بھی دو حصے ملے ۔ دائیں اور بائیں۔ کریٹیکل تھنکنگ والا پارٹ دماغ کا بائیاں حصہ ہے مگر اس کو استعمال میں ہی نہیں لاتے۔

پروردگار نے اپنے عطا کردہ ہر شے کا حساب مانگنا ہے کہ تجھے مکمل بنایا تھا تو کانا، بہرہ اور ذہنی مفلوج کیوں رہا۔ کبھی کبھی خیال آتا ہے کہ کیا مرنے کے بعد ہم سب سے سوال جواب ہو گا ؟ کیا اس معاشرے کا دوزخ بھگت کر اوپر بھی دوزخ بھگتنا ہے ؟ یومِ الست کو خدا نے روحوں سے وعدہ لیا تھا "بتاو تمہارا رب کون ؟" سب یک زبان ہو کر بولیں " تو ہی ہمارا رب ہے" ۔ مجھے لگتا ہے ایسا بولتے جن کی زبان میں ذرا سی لرزش رہی ہو گی یا دل میں رتی برابر یقین کی کمی ان سب روحوں کو خدا نے جسموں میں ڈھال کر مملکت خداداد پاکستان میں بھیجا کہ جاؤ وہاں بھی بھگتو اور واپس بلا کر بھی پوچھوں گا۔

مسئلہ یہ نہیں کہ جہالت ہے۔ مسئلہ تو یہ ہے کہ پڑھی لکھی جہالت ہے۔ باعلم جہالت ہے۔یہ ممکن ہی نہیں کہ کوئی ان پڑھ شخص جاہل بھی ہو۔ جاہل ہونے کے لیے تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے۔ عمرو ابن ہشام قریش میں ابو الحکم ( دانش کا باپ ) کے لقب سے جانا جاتا تھا۔ مگر اسی ابوالحکم نے اپنی کور چشمی کے سبب دربار رسول سے ابو جہل کا لقب پایا۔ ایسا ہٹیلا کہ مرتے مرتے بھی کہہ مرا کہ میرا سر گردن سمیت کاٹنا تاکہ دیگر سروں کے درمیان ممتاز رہے۔

ان پڑھ لاعلم ہوتا ہے مگر حصولِ علم سے لاعلمی کا مداوا کرلیتا ہے۔جاہل باعلم ہوتا ہے مگر اس کا باعلم ہونا اس سمیت کسی کے کام نہیں آتا۔ ان پڑھ جانتا ہے کہ وہ کچھ نہیں جانتا۔ جاہل سمجھتا ہے کہ وہ سب جانتا ہے۔ علم حلم پیدا کرتا ہے۔ جہل غرور علم پیدا کرتا ہے۔ ان پڑھ اکبر اعظم (مہابلی اکبر) ہوسکتا ہے مگر جاہل ترقی کرکے جاہل اعظم ہوجاتا ہے۔ ان پڑھ اگر پڑھ لکھ جائے تو امکان ہے کہ وہ دوسروں کو بھی اس راہ پر لگا دے لیکن جاہل کو پیر رکھنے کی بھی جگہ مل جائے تو وہ علم کی ہری بھری کھیتی اجاڑنے کے لیے بہت ہے۔

اس قوم کو بہت مشقت سے جاہل بنایا گیا ہے، پالا گیا ہے، پوسا گیا ہے۔ ہماری سب سے بڑی ایکسپورٹ خوف ہے۔ ہم اپنے لیے بھی ڈر کاشت کرتے ہیں اور بیرونی دنیا کے واسطے بھی ڈر ایکسپورٹ کرتے ہیں۔ افغان وار سے آج تلک ہم نے ڈر ہی تو بیچا ہے۔ ڈر ہی تو اگایا ہے۔ اندرونی طور پر ہم دنیا سے ڈرے ہوئے لوگ ہیں اور بیرونی طور پر دنیا ہم سے ڈری ہوئی ہے۔کروڑ ہا کروڑ کی سپاہ جہلت ہے چنانچہ طاقت کا مرکز سٹک ہے۔اور سٹک تو پھر ریوڑ کے لیے ہی ہوتی ہے۔

کتابیں پڑھا کریں، دنیا کے حالات و واقعات کو دیکھا پرکھا کریں، اپنے میسر ذہن کا بھرپور استعمال کرنا سیکھیں جسے ذہنی مشقت کہتے ہیں۔ پھر زندگی کو ہر زاویے سے دیکھنے کا موقع نصیب ہو گا اور رب بھی راضی ہو گا کہ اس عبد نے اپنی دستیاب حِسوں کا مکمل استعمال کیا تھا۔ ورنہ تو صرف اپنے حصے کی آکسیجن کھینچ کر کروڑ یا کروڑ انسان اگلے جہاں پہنچ چکے اور پہنچ رہے ہیں۔

Glenn Maxwell 🇦🇺 retires from International cricket.▪️ 3990 runs & 77 wickets in ODIs.▪️ 2897 runs & 51 wickets in T20Is...
03/11/2026

Glenn Maxwell 🇦🇺 retires from International cricket.

▪️ 3990 runs & 77 wickets in ODIs.
▪️ 2897 runs & 51 wickets in T20Is.
▪️ 339 runs & 8 wickets in Tests.
💯 Double Hundred in ODIs.
💯 5 T20I Hundreds.
💯 Hundred in all 3 formats.
🏅 Best ODI inning ever in history.
🏆️ ODI World Cup winner.
🏆️ T20I World Cup winner.

Good bye Legend. One of the finest in Modern Era for Australia.

01/11/2026

اتوار کا دن اور چیلنج۔ ویڈیو اگر اچھی لگے تو شیئر کریں۔

31/10/2026

ہماری ترجیحات کیا ہیں؟ ویڈیو شیئر کریں اور کمنٹ لازمی کریں۔

Address

Lot 87725, Mukim Klang, Taman Perindustrian Pulau Indah
Port Swettenham
42900

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haji sb speaking posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category

Nearby gyms & sports facilities