01/07/2024
آگئی گجر الیون چھا گئی گجر الیون
🥇
🏅
🏅
🏅
🥇
🏅
آل پاکستان ویلج سائیڈ ٹورنامنٹ #رامبڑی سکول
پہلا انعام 40 ہزار
دوسرا انعام 20 ہزار
اس ٹورنامنٹ کا تاج 👑 کے نام ✌️🎉🎉❤️🏏👑
فائنل میں رامبڑی کو شکست کا سامنا
پورا ٹورنامنٹ کی تباہ کن پرفارمینس
آل راؤنڈ کارکردگی میں اور #طلحہ نے عمدہ کارکردگی دیکھائی بیٹنگ میں ساتھ دیا #حمزہ نے جبکہ بالنگ میں #رامش نے بھرپور ساتھ دیا
اس کے علاؤہ پوری گجر الیون میں جزبہ دیکھائی دیا
سیمی فائنل میچ میں ویلج سائیڈ کی بڑی سائیڈ بڑی منہاساں کو ٹورنامنٹ سے آؤٹ کیا فائنل میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے #طلحہ اور #حمزہ کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت 6 اوور میں 102 رنز بنائے
102 رنز ڈیفنڈ کرنے میں #طلحہ اور #رامش کی عمدہ بالنگ کی بدولت نے فائنل میچ جیت کر ثابت کردیا کے ہم کسی سے کم نئی ویلڈن ٹیم
31/01/2024
لمحے لمحے کی سیاست پہ نظر رکھتے ہیں✌🏻
ہم سے دیوانے بھی دنیا کی خبر رکھتے ہیں🔥
اتنے ناداں بھی نہی ہم کہ بھٹک کر رہ جائیں🫵🏻
کوئی منزل نہ سهی راہ گزر رکھتے ہیں😎
مار ہی ڈالے جو بے موت یہ دنیا وه ہے
ہم جو زندہ ہیں تو جینے کا ہنر رکھتے ہیں✊🏻⚔️
آج بات کرتے ہیں کرکٹ سے پیار کرنے اور کرکٹ کو پروموٹ کرنے والے میری مراد اور حال مقیم سعودی عرب جنہوں نے اور کی پوری ٹیم کو JD Brand کا اعلی قسم کا بیٹ سپونسر کیا ہے ہماری دعا ہے کہ الللہ پاک ان بھائیوں کے کاروبار میں مزید ترقی عطا فرمائے ۔ آمین 🤲🤲❣️
Well-done & Keep It Up❣️🏏🏏🇵🇰🔥
ایسے ہی نوجوانوں کو سپورٹ کرتے رہیں❣️♥️
02/01/2024
ہم شان نارووال شان نور کوٹ امیدوار برائے یونین کونسل مینگڑی چوہدری شکیل گجر آف نور کوٹ کا دل کی اٹھا گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے نور کوٹ کے نوجوانوں کو وکٹ تیار کروا کر دی اللّٰہ تعالیٰ بھائی کو مزید ترقی دے۔۔ آمین🤲🤲
21/11/2023
ماشاءالله
نارووال کرکٹ کے لیے خوشخبری
لیفٹ ہینڈ بیٹسمین Zaki Shaz Khan کو پاکستان نیشنلt20 میں سلیکٹ ہونے پر مبارکباد انکو انکی کلب کو اور انکی فیملی کو بے تحاشہ مبارکباد
اللہ پاک ملک و قوم کی نمایندگی کرنے کی توفیق عطا فرماے اور بہت ساری فتوحات کامیابیاں عطا فرماے
09/11/2023
🗓
آج سے 14 سال پہلے
پاکستان اور نوزیلینڈ کے درمیان ابوظہبی میں کھیلا گیا 3 ون ڈے میچ
سیریز 1-1 سے برابر تھی
نوزیلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرکے پاکستان کو صرف 212 رنز کا ہدف دیا
جواب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ لڑکھڑا گئی اور صرف 101 رنز پر پاکستان کے 9 وکٹ گرگئے
لیکن پھر محمد عامر اور سعید اجمل کے درمیان آخری وکٹ پر ورلڈ ریکارڈ پارٹنر شپ لگی محمد عامر کی بیٹنگ کے سامنے کیوی بالر بے بس ہوگئے محمد عامر کھل کر شاٹ مارتے رہے کبھی چھکا کبھی چوکا ۔۔
محمد عامر اور سعید اجمل نے 9 وکٹ پر اس دور میں ورلڈ ریکارڈ 103 رنز کی پارٹنر شپ لگا دی اب پاکستان کو جیت کے لئے صرف 8 رنز درکار تھے اور 6 بال باقی تھے ایسے میں سعید اجمل کیچ آؤٹ ہوگئے اور پاکستان صرف 7 رنز سے میچ ہارگیا اور ساتھ میں سیریز بھی 2-1 سے ہار گیا
محمد عامر 73 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جس میں 3 چھکے اور 7 چوکے بھی شامل تھے
محمد عامر کی یہ اننگز اس دور میں 10 ویں وکٹ پر 73 رنز ورلڈ ریکارڈ بن گیا تھا
اور آخری وکٹ پر 103 رنز کی پارٹنر شپ بھی ورلڈ ریکارڈ بن گیا تھا ۔۔۔
01/11/2023
Classic Episode - 9
ورلڈ کپ 1992 پاکستان نے اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز سے کھیلا تھا
جو پاکستان کے بری طرح سے ہار گیا تھا
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوۓ 50 اوورز میں 220 رنز بنائے تھے اور صرف 2 وکٹ گرے تھے
جواب میں کالی اندھی بغیر وکٹ گرے یہ اسکور آرام سے چیز کر گیا اور 10 وکٹ سے پاکستان کو شکست دی ۔۔۔
اور پھر ورلڈ کپ 2011 کے کوارٹر فائنل میں پاکستان ویسٹ انڈیز کو بدترین شکست دے کر اپنا بدلہ لے لیا
ویسٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 112 رنز پر پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی
جواب میں پاکستان نے ہدف آسانی سے پورا کرلیا اور ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹ سے شکست دے دی . اور سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا اور ویسٹ انڈیز 1992 ورلڈ کپ میچ بدلہ چکا دیا ۔۔۔۔
31/10/2023
آج سے 13 سال پہلے اسی دن
جب عبدالرازق نے ساؤتھ افریقہ کو 10 چھکے 8 چوکے 72 بال پر *109 لگا کر پاکستان کو تاریخی فتح دلائی تھی
یہ میچ اس وقت مینے پی ٹی وی پر براہ راست دیکھا تھا
جب رات کو 10 بجے ہر کوئی ٹی وی بند کرکے سو گیا تھا کے پاکستان یہ میچ بھی ہار گیا
پر میں بیٹھا رہا یہ سوچ کر کے اب میچ نکل گیا ہاتھ سے پر عبدالرزاق کوشش ضرور کرے گا
پر دیکھتے ہی دیکھتے میچ پاکستان کی طرف آ گیا اور اکیلے عبدالرزاق نے میچ جیتوا دی صبح جس کو بتا رہے تھے کے پاکستان رات جیت گیا ہے تو کوئی اعتبار کرنے کے لئے تیار نہیں تھا
5 میچ کی سیریز میں پاکستان پہلا ون ڈے میچ ہار چکا تھا یہ دوسرا ون ڈے میچ تھا ان سے پہلے پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی ساؤتھ افریقہ سے ہار چکا تھا
پاکستان کو ایک جیت کی سخت ضرورت تھی
جو عبدالرزاق نے پاکستان کو دلوائی تھی
۔۔
یہ ہوتے تھے کھلاڑی جو ملک کے لئے کھیلتے تھے 50 اوور کی میچ اکیلے جیتوا دیتے تھے اپنی ٹیم کو اپنے ملک کو
اور آج 20 اوور کے میچ میں کوئی ایسا کھلاڑی نہیں جو آپکو اکیلے میچ جیتوا دے۔۔
19/10/2023
@ 75 سال بعد قومی فٹبال ٹیم نے کوالیفاہنگ راؤنڈ میں کمبوڈیا کو ایک گول سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ھوگیا دوسرے راؤنڈ میں اسکا مقابلہ سعودی عرب جارڈن اور تاجکستان سے ھوگا دو میچ نومبر 2023 , دو میچ مارچ 2024 جبکہ دو میچ جون 2024 میں کھیلے جاینگے.۔
18/10/2023
تاریخ رقم کردی فیصل آباد سپر لیگ میں نکا نارووال نے 🏏 آل سٹار کی نمائیندگی کرتے ہوئے 103 رنز چیز کردیا آخری اوور میں 23 رنز چیز کر ڈالے آل سٹار سپانسرز رانا قیصر ہانگ کانگ اور ساجد عزیز یوکے کی جانب سے 20000 اور چوہدری بابر الیاس سلہری کی طرف سے 20000 ویلڈن نکا نارووال آپ پر پورے ضلع نارووال کو فخر ہے ناز ہے لو یو ہوگیا ❤️❤️❤️
18/10/2023
Classic Episode - 7
17 مارچ 2007 اگر بات کریں ورلڈ کپ اپ سیٹ کی تو سب سے پہلا نام اتا ہے ورلڈ کپ 2007 کی کیوں کے اس ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ اپ سیٹ ہوۓ تھے
جس دن پاکستان ائرلینڈ سے ہار کر ورلڈ کپ سے باہر ہوا تھا ٹہیک اسی دن پہلے میچ میں بھی ایک بڑا اپ سیٹ ہوا تھا
اور وو میچ تھا انڈیا اور بنگلہ دیش کے درمیان
انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ 49.3 اوور میں صرف 191 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی
جواب میں بنگلہ دیش نے هدف 5 وکٹ کے نقصان پر اوور میں پورا کر لیا اور یوں ورلڈ کپ میں ایک بڑا اپ سیٹ ہو گیا ایک ہی دن میں 2 بڑے اپ سیٹ
لیکن اب انڈیا کا اگلا میچ سری لنکا سے تھا انڈیا کے پاس ایک چانس ابھی بھی تھا لیکن سری لنکا اس وقت ایک مضبوط ٹیم تھی اس کو شکست دینا مشکل تھا
اور انڈیا سری لنکا سے بھی ہار گئی اور انڈیا بھی پاکستان کی نقش قدم پر چلتے ہوۓ ورلڈ کپ کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہوگئی
اور انڈیا کی عوام نے پھر کھلاڑیوں پر خوب غصہ نکالا پوسٹر جلائے کھلاڑیوں کی گھروں پر پتھراؤ کیا گیا یہاں تک کے کھلاڑیوں کے گھر پر سیکیورٹی کے لئے فوج کو بلانا پڑا
عوام نے کھلاڑیوں کے پتلے بنا کر ان کو گدھے پر بٹھایا اور دوسری طرف پاکستان میں بھی سیم یہی ماحول تھا دونوں پڑوسی ملکوں میں ایک جیسا ماحول بن گیا تھا ۔۔۔
18/10/2023
❤پی ایس ایل سیزن 9 اپڈیٹس❤
کوٸٹہ گلیڈی ایٹرز کپتان سرفراز احمد کو کنفرم پی ایس ایل سیزن 9 کے لیے ٹیم میں ریٹین یعنی برقرار رکھے گی۔۔۔۔۔!!!
17/10/2023
الحمدللہ
کیپٹن آف عمان ٹیم عاقب الیاس
کی
( عمان A ) اینڈ ( افغانستان A ) کی سیریز میں شاندار پرفارمنس۔
آج پہلے ہی T 20 میچ میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 33 بالز پر 65 سکور کی ناٹ آوٹ اننگ کھیلی
کیپٹن آف عمان کرکٹ ٹیم۔
عاقب الیاس مین آف دی میچ قرار پائے
پراؤڈ آف یو ۔عاقب الیاس بھائی ❤️❤️❤️