06/10/2024
آج کی دعا:
تیری عطا کردہ نعمتوں میں ڈوبے ہوئے تیرے لطف و کرم میں گھرے ہوئے تیرے پردے میں لپٹے ہوئے قابل قبول اور تیرے فضل میں عافیت سے ہیں !
اس لئے اے اللہ تیری اتنی تعریف اتنی زیادہ تعریف ۔۔۔اتنی تعریف کہ تو ہم سے راضی ہو جائے۔ آمین ثم آمین
18/09/2024
آج کی دعا :
یا اللہ مجھے تین چیزوں سے دور نا کیجیو !
میری نماز۔
والدین کی رضا
اور اس شخص سے جو مجھے صدق دل سے محبت کرتا ہو۔ آمین۔
06/08/2024
تین کاروبار ہیں جن میں گھاٹے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
نماز۔۔تلاوت۔۔انفاق(خرچ کرنا )
ایک ہی آیت میں تینوں کا ذکر ہے۔
لطیف نکتے:
نماز کیلئے اقامت کا لفظ ہے۔۔۔یعنی نماز کو کھڑے کرنا کھڑے رکھنا۔۔اشارہ یہ کہ نماز ادا کرنا کافی نہیں نماز نافذ کرنا۔دوسرا نماز بار بار گرتی ہے مطلب نمازی گرتا ہے۔اسے کوشش کر کے پھر قائم کرنا۔
۲-تلاوت کا اصل مطلب قرآت نہیں کسی کے پیچھے پیچھے چلنے کو تلاوت کہتے ہیں مطلب ہے صرف رٹا ہوا پڑھنے کاثواب تو ہو گا لیکن تلاوت آیات کے اندر جو کچھ لکھا ہوا ہے اسے فالو کرنے کو ہی سمجھا جائے گا۔
۳-جو کچھ بھی ہم نے دیا اس میں سے خرچ کرنا۔ پیسہ ہی نہیں ہر صلاحیت میں سے خرچ کرنا۔ علم ہنر دانش تجربہ اور پیسے۔
27/07/2024
اگر آپ نیک لوگوں کیساتھ نیکی میں مقابلہ نہیں کر سکتے تو کم از کم گنہگاروں کیساتھ استغفار میں ہی مقابلے کی کوشش ضرور کیجئے۔ !
21/07/2024
کیا فلٹرز کو ڈیجیٹل کریم کہا جا سکتا ہے ؟
12/07/2024
آج کی دعا :
یا اللہ! معاملات آسان ٫ راستے سہل اور دل راضی اور مطمئن ہو۔ آمین۔
05/07/2024
آج کی دعا :
یا اللہ ہمارے رفتگان کیلئے
مستقل گھر کے طور پر
عارضی قیام گاہ کے طور پر بھی
اور ہماری ملاقات کی جگہ بھی
جنت ہی مقدر فرمادے۔ آمین۔
03/07/2024
اگر وہ میری عبادت کے مطابق رزق عطا فرماتا میں تو دنیا میں پانی کا گھونٹ نہ چکھ سکتا۔
—————————————-
لو كان يرزقني بقدر عبادتي
ما ذقتُ في دنياي شربة ماءِ
19/06/2024
کوئی بھی ٹھہرنے والا نہیں نا کوئی چیز باقی رہنے والی ہے۔ہم سب وقت کی گاڑی میں سوار بغیر سیر کے خاموشی سے روانہ ہو جاتے ہیں۔
#زندگی
15/05/2024
"Flowers are the music of the ground. From earth's lips spoken without sound." - Edwin Curran
The araucaria plant planted last season.
MashaAllah
15/05/2024
"In the end, it's not the years in your life that count. It's the life in your years." - Abraham Lincoln