شاداب کلب عبدالخیل D.I.K

شاداب کلب عبدالخیل D.I.K Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from شاداب کلب عبدالخیل D.I.K, Sports Team, Abdul Khel.

01/09/2026
🏏🔥 آج کا زبردست مقابلہ 🔥🏏کچھ وجوہات کی بنا پر رحمانی خیل ٹورنمنٹ کا آج کا میچ عبدالخیل کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ 🏟️⚔️ زل...
01/09/2026

🏏🔥 آج کا زبردست مقابلہ 🔥🏏
کچھ وجوہات کی بنا پر رحمانی خیل ٹورنمنٹ کا آج کا میچ عبدالخیل کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ 🏟️
⚔️ زلمی سٹار تالگی 🆚 پنیالہ سٹرائیکر
دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے، جہاں شائقینِ کرکٹ کو ایک بہترین اور سنسنی خیز میچ دیکھنے کو ملے گا۔ 🔥🏏
📍 مقام: عبدالخیل
📅 آج
تمام کرکٹ شائقین سے بھرپور شرکت کی اپیل ہے۔
آئیں، اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کریں اور میچ کا لطف اٹھائیں۔ ❤️🏏
رحمانی خیل ٹورنمنٹ — کرکٹ کا جوش، جذبہ اور جنون! 🔥

شاداب کلب عبدالخیل کےساتھ  آج گیسٹ پلیئر ھونگے بلال مستعین پنیالہ انشاءاللہ شاداب کلب عبدالخیل آج اپنا پہلا میچ وانڈہ مہ...
30/07/2026

شاداب کلب عبدالخیل کےساتھ آج گیسٹ پلیئر ھونگے بلال مستعین پنیالہ انشاءاللہ شاداب کلب عبدالخیل آج اپنا پہلا میچ وانڈہ مہردل کی ٹورنمنٹ میں کھیلے گی شکریہ

28/07/2026

شاداب کلب عبدالخیل کے کامیاب ٹورنامنٹ پر مبارکباد

نوجوانان اصلاحی کمیٹی عبدالخیل کی جانب سے علاقے کے تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
علاقے کے لیے ایک بہت ہی شاندار ٹورنامنٹ ہوا جس کا فائنل *شاداب کلب عبدالخیل* نے اپنے نام کیا۔

*ٹورنامنٹ کی خاص باتیں:*
- *کریم کامرانی* نے لگاتار 4 سنچریاں بنائیں
- فائنل میچ میں *عامر* نے 5 وکٹیں حاصل کیں

*خصوصی مہمان:*
ہم *انجینئر ضیاء الرحمن صاحب* کے بہت شکر گزار ہیں جو اس ٹورنامنٹ کے فائنل کے مہمان بنے اور کمیٹی کے ساتھ 1 لاکھ روپے کا خصوصی تعاون کیا۔

*نزاکت خان نازی* کو ایک بار پھر مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے علاقے والوں کے لیے اتنا زبردست ٹورنامنٹ منعقد کیا۔ کوشش ہوگی کہ آئندہ بھی اس طرح کے ٹورنامنٹ دیکھنے کو ملیں۔

آپ سب لوگوں کا سپورٹ کرنے کا بہت شکریہ۔ جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔ انشاءاللہ آگے بھی ٹورنامنٹ کرتے رہیں گے۔

ہمارے علاقے میں شاداب کلب عبدالخیل کا یہ ٹورنامنٹ علاقے کا *ورلڈ کپ* ہے۔ جیسے لکی میں MCC ٹورنامنٹ کو لکی کا ورلڈ کپ کہا جاتا ہے۔

آپ سب لوگوں کا ایک بار پھر بہت شکریہ۔ جہاں بھی رہیں خوش رہیں۔ - آپ کا پیارا بھائی -

🔥🏏 ماشاءاللہ! کریم کامرانی — کیا کلاس ہے یار! 🏏🔥BRAND OF PAKISTAN 🇵🇰 | PRIDE OF D.I. KHANفائنل کے دباؤ میں جب ٹیم کو 200...
28/07/2026

🔥🏏 ماشاءاللہ! کریم کامرانی — کیا کلاس ہے یار! 🏏🔥

BRAND OF PAKISTAN 🇵🇰 | PRIDE OF D.I. KHAN

فائنل کے دباؤ میں جب ٹیم کو 200 رنز کا مشکل ہدف ملا، تو کریم کامرانی نے ایک بار پھر اپنی کلاس دکھا دی! 💥

🔥 شاندار بیٹنگ — زبردست چیس — اور یادگار فتح! 🔥

🏆 ABDUL KHEIL TOURNAMENT
💯 4 MATCHES — 4 CENTURIES
💯 ہر میچ میں سنچری!

💯 اور اس سیزن میں 10 سنچریاں!

یہ صرف رنز نہیں…

یہ کلاس ہے، مستقل مزاجی ہے، اور ایک چیمپئن کی پہچان ہے! 👑🔥
کریم کامرانی — ڈی آئی خان کا فخر! ❤️🏏
کیا بیٹنگ ہے یار… کیا کلاس ہے! 🔥🔥
✍️ احتشام ستی — آف ڈی آئی خان
Karim Khan Kamrani
Azam Lefti
N**i Khan
Noman Khan Pahar Pur
Mitho Khan Kamrani

Karim Khan Kamrani Noman Khan Azam Lefti Azam Lefti Sports Arbaz Kamrani Mustafa Kamrani Mustafa Hanif Offical

27/07/2026

الحمدللہ رب العالمین ❤️🏆
جشنِ عبدالخیل کرکٹ 🏏 ٹورنامنٹ بمقام عبدالخیل ڈی آئی خان کے کامیاب فائنل کے انعقاد پر ہم دل کی گہرائیوں سے تمام علاقوں سے آنے والے مہمانوں، کرکٹ شائقین اور اپنے گاؤں کے ہر فرد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
آپ سب کی بھرپور شرکت، محبت، حوصلہ افزائی اور کھیل سے لگاؤ نے اس فائنل کو یادگار بنا دیا۔ دور دراز علاقوں سے تشریف لا کر ہماری عزت افزائی کرنے والے تمام معزز مہمانوں کے بے حد ممنون ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو سلامت رکھے، خوش رکھے اور ہمیشہ اسی طرح محبت اور بھائی چارے کے ساتھ جوڑے رکھے۔ آمین۔ ❤️
آپ سب کا دل سے شکریہ! 🌹🤝

27/07/2026

الحمدللہ! 🏆
جشنِ عبدالخیل کرکٹ 🏏 ٹورنامنٹ بمقام عبدالخیل ڈی آئی خان کا فائنل جیتنے پر اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر ہے۔
فائنل میں ساجن کلب مہراپی نے بھی شاندار کھیل پیش کیا اور آخر تک بھرپور مقابلہ کیا۔ ہم ان کی بہترین کارکردگی اور کھیل کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
ہماری ٹیم کے تمام کھلاڑیوں، خصوصاً کریم خان کامرانی، طفیل طیبی مراد نے بہترین کارکردگی دکھا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
تمام تماشائیوں، سپورٹرز اور انتظامیہ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔ اللہ تعالیٰ سب کو سلامت رکھے۔
چیمپئن الحمدللہ! 🏆❤️

Address

Abdul Khel

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when شاداب کلب عبدالخیل D.I.K posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share