Choudhary Cricket Club - Alipur

Choudhary Cricket Club - Alipur

Share

Unity, Respect, Care and Love for all...�

Photos from Choudhary Cricket Club - Alipur's post 17/11/2025

انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ ہمارے بھائی، ہمارے دوست اسامہ علی گجر شہید کی مغفرت فرمائے ، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین 🤲
تم ہمیشہ دعاؤں میں زندہ رہو گے میرے دوست 😭

Photos from Choudhary Cricket Club - Alipur's post 09/11/2025

🏏 لیدر بال T20 کرکٹ میچ 🏏
چوہدری کرکٹ کلب نے لیدر بال T20 کرکٹ میچ میں خالد فرینڈز کرکٹ کلب کو 137 رنز سے شکست دے دی۔
چوہدری کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں ریکارڈ 337 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ چوہدری کرکٹ کلب کی طرف سے چوہدری احسان نے سیزن کی پہلی سنچری سکور کی۔چوہدری احسان نے 12 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 145 رنز ناٹ آؤٹ کی برق رفتار اننگ کھیلی۔ محمد حارث نے 8 چھکے اور 9 چوکے لگا کر 96 رنز سکور کیے۔ رضا مکول نے 4 چھکے اور 4 چوکے لگا کر 48 رنز بنائے۔
حدف کے تعاقب میں خالد فرینڈز کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 200 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ خالد فرینڈز کی طرف سے آصف قیوم نے 70 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔
چوہدری کرکٹ کلب کی طرف سے راشد اعوان 3، وہاب 2، فیاض لاہوری 2، عامر ہڈیر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ 96 رنز کی شاندار اننگ کھیلنے پر محمد حارث کو کیش پرائز دیا گیا۔
مین آف دی میچ: چوہدری احسان 🏅🏅🏅

Photos from Choudhary Cricket Club - Alipur's post 27/08/2025

🤲 شکر الحمداللہ 🤲
ڈائمنڈ کرکٹ سپر لیگ میں اے آر موٹرز نے ٹورنامنٹ کے میگا فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ 💪💪
اے آر موٹرز نے سیمی فائنل میں جے آر کے لوورز کو 09 وکٹ سے شکست دے دی۔ جے آر کے لوورز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 08 اوورز میں 100 رنز سکور کیے۔ اے آر موٹرز کی طرف سے وقاص کاشی ، عادل گجر اور الطاف گھلو نے بہترین باؤلنگ کروائی۔ عادل گجر نے تین اہم وکٹیں حاصل کیں۔ اے آر موٹرز نے مقرر ہدف 4.4 اوور میں 01 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان عثمان چوہدری 38 رنز ، چوہدری صفدر 36 رنز اور شہزاد چنوں نے 22 سکور کیے۔
بہترین باؤلنگ کروانے پر کپتان عثمان چوہدری کی طرف سے عادل گجر کو 1000 روپے انعام دیا گیا۔
مین آف دی میچ: عادل گجر 🏅🏅

Photos from Choudhary Cricket Club - Alipur's post 13/08/2025

🤲 شکر الحمداللہ 🤲
ڈائمنڈ کرکٹ سپر لیگ میں اے آر موٹرز نے مسلسل چوتھی فتح سمیٹتے ہوئے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ 💪💪
اے آر موٹرز نے غازی واریئرز کو 05 وکٹ سے شکست دے دی۔ غازی واریئرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 08 اوورز میں 158 رنز سکور کیے۔اے آر موٹرز کی طرف سے وقاص کاشی نے بہترین باؤلنگ کروائی۔ اے آر موٹرز نے مقررہ ہدف چوہدری صفدر کی دھواں دھار سینچری 💯 کی بدولت 7.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔ چوہدری صفدر 101 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شہزاد چنوں ، عثمان چوہدری ، رانا حارث نے میچ سپورٹنگ اننگز کھیلی۔ چوہدری صفدر کو شاندار سینچری 💯 پر اونر اے آر موٹرز انصر کاظمی کی جانب سے 10,000 روپے، کپتان عثمان چوہدری کی جانب سے 2000 روپے انعام دیا گیا۔
مین آف دی میچ: چوہدری صفدر 🏅🏅

Photos from Choudhary Cricket Club - Alipur's post 09/08/2025

🏆 ڈائمنڈ کرکٹ سپر لیگ 2025 🏆
اے آر موٹرز نے اپنے تیسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پیس لوور ٹائیگر کو 05 وکٹ سے شکست دے دی۔
اے آر موٹرز کی طرف سے وقاص کاشی اور الطاف گھلو کی شاندار باؤلنگ کی بدولت پیس لوور ٹائیگر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 08 اوورز میں 129 رنز سکور کیے۔ الطاف گھلو نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 02 اوورز کے اسپیل میں 18 رنز دیکر 01 وکٹ حاصل کی۔
اے آر موٹرز کے اوپنرز عثمان چوہدری اور شہزاد چنوں کے لاٹھی چارج کی بدولت مقررہ ہدف 7.2 اوورز میں 05 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ شہزاد چنوں 43 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ کپتان عثمان چوہدری نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 48 رنز ناٹ آؤٹ کی میچ وننگ اننگ کھیلی۔ بہترین باؤلنگ کرنے پر الطاف گھلو اور زمہ دارانہ بیٹنگ کرنے پر عثمان چوہدری کو مشترکہ طور پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ AR موٹرز کی طرف سے بہترین باؤلنگ کرنے پر الطاف گھلو کو نقد انعام دیا گیا ۔
*مین آف دی میچ: الطاف گھلو + عثمان چوہدری* 🏅🏅

08/08/2025

Another day and another great inning by ✌️
51 not out against 💪

Photos from Choudhary Cricket Club - Alipur's post 08/08/2025

🏆 *ڈائمنڈ کرکٹ لیگ 2025*🏆
اے آر موٹرز نے دوسرے میچ میں یک طرفہ مقابلے کے بعد قریشی 11 کو 09 وکٹ سے شکست دے دی۔
اے آر موٹرز کی طرف سے وقاص کاشی ، الطاف گھلو، شہزاد چنوں اور عادل گجر کی شاندار باؤلنگ کی بدولت قریشی 11 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 08 اوورز میں 137 رنز سکور کیے۔ وقاص کاشی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 02 اوورز کے اسپیل میں 21 رنز دیکر 01 وکٹ حاصل کی۔
اے آر موٹرز کے اوپنرز عثمان چوہدری اور چوہدری صفدر کے لاٹھی چارج کی بدولت مقررہ ہدف 6.5 اوورز میں 01 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ چوہدری صفدر 50 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ کپتان عثمان چوہدری 51 رنز اور ناصر وڑائچ 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بہترین کھیل پیش کرنے پر وقاص کاشی اور صفدر چوہدری کو نقد انعام دیا گیا ۔
*مین آف دی میچ: وقاص کاشی

Photos from Choudhary Cricket Club - Alipur's post 06/08/2025

اے آر موٹرز فرنچائز کے اونر انصر کاظمی کی طرف سے عثمان چوہدری کو شاندار 💯 سکور کرنے پر 10,000 روپے انعام دیا گیا۔

Photos from Choudhary Cricket Club - Alipur's post 06/08/2025

🏆 ڈائمنڈ سپر لیگ 2025🏆
اے آر موٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد تقوی لوورز کو 08 وکٹ سے شکست دے دی۔
اے آر موٹرز کی طرف سے وقاص کاشی ، الطاف گھلو، عزیر پنوہاں اور اسمعیل مہر کی شاندار باؤلنگ کی بدولت تقوی لوورز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 08 اوورز میں 149 رنز سکور کیے۔
ہدف کے تعاقب میں اے آر موٹرز کے کپتان عثمان چوہدری نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی پہلی سینچری 💯 بنائی اور 114 رنز ناٹ آؤٹ کی بدولت تن تنہا ٹیم کو فتح دلوائی۔ اے آر موٹرز نے مقررہ ہدف 7.4 اوورز میں 02 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
*مین آف دی میچ: عثمان چوہدری* 🏅🏅

06/08/2025

Hard work always prevails.... Weldon captain Usman Ch 😍

06/08/2025

اے آر موٹرز فرنچائز کو ڈائمنڈ سپر لیگ 2025 کے افتتاحی میچ میں شاندار کامیابی پر مبارکباد 💥

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Alipur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Collage Chowk Alipur
Alipur