28/05/2026
کولواہ گیشکور کرکٹ کونسل آواران کی جانب سے عیدالاضحٰی مبارک 🐐🌙
کولواہ گیشکور کرکٹ کونسل آواران کی جانب سے
تمام اہلیانِ کولواہ، گیشکور، آواران اور عالمِ اسلام کو
💐 عیدالاضحٰی کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں۔ 💐
اللہ تعالیٰ اس بابرکت عید کے صدقے
ہم سب کی قربانیوں، عبادات اور دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے،
اور ہمارے دلوں میں محبت، اتحاد، بھائی چارہ اور امن کو ہمیشہ قائم رکھے۔
🏏 دعا ہے کہ یہ عید
ہماری زندگیوں میں خوشیوں، کامیابیوں اور ترقی کی نئی روشنی لے کر آئے
اور ہمارے نوجوان کھیل، تعلیم اور مثبت سرگرمیوں میں مزید آگے بڑھیں۔
✨
“عید خوشیوں کا پیغام ہے،
محبت، قربانی اور اتحاد کا نام ہے۔” ✨
💚 عید مبارک 💚
جاری کردہ:
🏏 کولواہ گیشکور کرکٹ کونسل آواران
🎙️ کولواہ اسپورٹس رپورٹر
08/04/2026
الحمدللہ!
دوست، مجھے خوشی ہے کہ میں آپ سب کے ساتھ ایک نیا پراجیکٹ شیئر کر رہا ہوں۔ اردو اے آئی کی مدد سے میں نے ویب کوڈنگ کے ذریعے ایک کرکٹ اسکورنگ ایپ تیار کی ہے جس کا نام KGCCA Scoring App رکھا گیا ہے۔
یہ ایپ کولواہ گیشکور کرکٹ کونسل آواران (KGCCA) کے لئے بنائی گئی ہے تاکہ مقامی کرکٹ میچز کے اسکور کو آسانی، تیزی اور منظم انداز میں ریکارڈ کیا جا سکے۔ اس کا مقصد ہماری لوکل کرکٹ کمیونٹی کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑنا اور کرکٹ ایونٹس کو بہتر طریقے سے مینیج کرنا ہے۔
آپ اس ایپ کو اس لنک کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں:
https://ais-pre-bzuhcqbayx6ki2tmdmqev4-512270783880.asia-southeast1.run.app
یہ پراجیکٹ اس بات کی ایک مثال ہے کہ اگر ہم مصنوعی ذہانت (AI) کو سیکھیں اور استعمال کریں تو ہم اپنے علاقوں کے لئے جدید اور مفید ڈیجیٹل حل خود بنا سکتے ہیں۔
ان شاء اللہ مستقبل میں مزید بہتر اور مفید ٹیکنالوجی پروجیکٹس بنانے کی کوشش جاری رہے گی۔
تحریر:
این ۔ ڈی بلوچ
11/01/2026
اہم اطلاع برائے تمام کرکٹ ٹیمیں
کولواہ گیشکور کرکٹ کونسل آواران کی جانب سے تمام خواہشمند ٹیموں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جو ٹیمیں آئندہ سیزن کے لیے اپنی رجسٹریشن کروانا چاہتی ہیں وہ 31 جنوری 2026 تک اپنے کھلاڑیوں کے نام بمعہ رجسٹریشن فیس 2500 روپے فنانس سیکریٹری کے پاس جمع کروائیں۔
ہر ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کی تعداد کم از کم 18 اور زیادہ سے زیادہ 24 مقرر کی گئی ہے۔ کھلاڑیوں کے نام رجسٹریشن فارم پر درج کرنا لازمی ہوگا، جو کہ آر ٹی اسٹیشنری اینڈ سافٹویئر سنٹر، چیری مالار سے با آسانی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ 31 جنوری 2026 آخری تاریخ ہے، اس کے بعد کسی بھی ٹیم کی رجسٹریشن قابلِ قبول نہیں ہوگی۔
تمام ٹیموں سے گزارش ہے کہ مقررہ وقت اور اصولوں کی پابندی کرتے ہوئے اپنی رجسٹریشن مکمل کریں۔
شکریہ
منجانب:
کولواہ گیشکور کرکٹ کونسل آواران
11/01/2026
کولواہ گیشکور کرکٹ کونسل آواران: جنرل اجلاس، شفاف الیکشن اور نئی کابینہ کا اعلان
آج کولواہ گیشکور کرکٹ کونسل آواران کا جنرل اجلاس خوشگوار اور جمہوری ماحول میں منعقد ہوا، جس میں کونسل سے منسلک 9 کلبز کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران باقاعدہ انتخابی عمل کے ذریعے نئی کابینہ تشکیل دی گئی۔
اجلاس میں یہ وضاحت کی گئی کہ کونسل سے وابستہ 7 کلبز کے نمائندگان بعض کی ذاتی مصروفیات اور بعض کی علاقے میں عدم موجودگی کے باعث اس انتخابی عمل میں شرکت نہ کر سکے، تاہم ان کی غیر حاضری کے باوجود انتخابی عمل شفاف اور باقاعدہ طریقے سے مکمل کیا گیا۔
الیکشن کے نتیجے میں درج ذیل عہدیداران منتخب ہوئے:
صدر: مجیب مہر
جنرل سیکریٹری: محبوب اعظم
نائب صدر: عبدالقیوم
انفارمیشن سیکریٹری: نورالحق بلوچ
جوائنٹ سیکریٹری: مسلم عقیل
فنانس سیکریٹری: ضیاء ظہیر
نومنتخب صدر مجیب مہر، جو کہ مسلسل چھٹی مرتبہ بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے، نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام شریک کلبز کے نمائندگان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ
“آپ حضرات نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، وہ ہمارے لیے اعزاز کے ساتھ ساتھ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے۔ ہم کوشش کریں گے کہ تمام کلبز کو ساتھ لے کر چلیں اور کرکٹ کے فروغ کے لیے متحد ہو کر کام کریں۔”
اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ نئی کابینہ شفافیت، مشاورت اور مساوی نمائندگی کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کونسل کو مزید فعال اور مضبوط بنائے گی، تاکہ کولواہ گیشکور آواران میں کرکٹ کو ایک منظم اور پائیدار سمت دی جا سکے۔
03/01/2026
کولواہ گیشکور کرکٹ کونسل آواران باضابطہ اعلامیہ
تمام رجسٹرڈ ٹیموں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ کولواہ گیشکور کرکٹ کونسل آواران کی سال 2025 کی کابینہ اپنی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد 31 دسمبر 2025 کو باضابطہ طور پر تحلیل ہوچکی ہے۔
کونسل کے آئین کے مطابق نئی کابینہ کی تشکیل کے لیے بذریعہ الیکشن اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے، جو کہ
کل بروز اتوار، 4 جنوری 2026، دوپہر 12 بجے
مرحوم وارث جان کرکٹ اسٹیڈیم، چیری مالار میں ہوگا۔
تمام رجسٹرڈ ٹیموں کے منتظمین اور کولواہ گیشکور کرکٹ کونسل آواران کے سابقہ ممبران سے گزارش ہے کہ وقت کی پابندی کو یقینی بناتے ہوئے اپنی شرکت یقینی بنائیں۔
اطلاع کے مطابق درج ذیل عہدوں کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے جاچکے ہیں:
صدر: مجیب مہر
جنرل سیکریٹری: محبوب اعظم
نائب صدر: عبدالقیوم
فنانس سیکریٹری: ضیاء ظہیر
انفارمیشن سیکریٹری: نورالحق
تاحال ان عہدوں کے مقابلے میں کسی دوسرے امیدوار نے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کروائے۔ اگر کوئی اہل امیدوار کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانا چاہتا ہے تو وہ کل دوپہر 12 بجے تک یہ عمل مکمل کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ کسی بھی امیدوار کو ایک سے زائد عہدوں کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ہم تمام متعلقہ افراد سے تعاون اور نظم و ضبط کی توقع رکھتے ہیں تاکہ انتخابی عمل شفاف، منصفانہ اور بروقت مکمل کیا جاسکے۔
کولواہ گیشکور کرکٹ کونسل آواران