11/06/2024
بہاول جم خانہ کرکٹ اکیڈمی بہاولپور کا آج آپس میں میچ ہوا جس میں بہاول جم خانہ بلیو اور بہاول جم خانہ وائٹ مد مقابل ہوئے بہاول جم خانہ بلیو کی قیادت احسان خان اور جبکہ بہاول جم خانہ وائٹ کی قیادت امجد جتوئی نے کی بہاول جم خانہ بلو نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 25 اوروں میں 128 رنز بنائے بہاول جم خانہ بلیو کی جانب سے احسان خان 31 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ بہاول جم خانہ وائٹ کی جانب سے ابوبکر نے پانچ اوورز میں 17 رنز دے کر سات کھلاڑیوں کو اؤٹ کیاجواب میں بہاول جم خانہ وائٹ نے ہدف کو باسانی 15 اوورز میں چیز کر لیا بہاول جم خانہ وائٹ کی جانب سے امجد جتوئی نے پانچ چھکے دو چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنا کر نمایاں رہے بہاول جم خانہ وائٹ کی جانب سے ابوبکر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے