Zia king basketball lover s
Allah se hota hai
بنوں نیو اڈہ
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پشاور کا کرایہ بدستور وہی برقرار ہے، جبکہ پنڈی کے کرائے میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔
جب مسافر کرایہ پوچھتے ہیں تو منشی حضرات ناراضگی اور دھمکیوں پر اتر آتے ہیں۔
یہ سوال بنتا ہے کہ جب پیٹرول سستا ہو رہا ہے تو عوام کو ریلیف کیوں نہیں دیا جا رہا؟
انتظامیہ سے گزارش ہے کہ مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنائے تاکہ عوام کو ناجائز اضافے سے بچایا جا سکے۔
گریٹ اکرام خان درانی صاحب
آج بنوں اور بنوں قوم کو آپ کی اشد ضرورت ہے۔
بنوں کی وہ عظیم سرزمین، جو کبھی مہمان نوازی، امن، بھائی چارے اور محبت کی علامت سمجھی جاتی تھی، آج مختلف اطراف سے بے چینی، خوف اور بدامنی کے طوفانوں میں گھری ہوئی ہے۔ یہاں کے عوام سکون، تحفظ اور امن کیلئے ترس رہے ہیں۔
درانی صاحب! آپ نے عوام کی سہولت اور علاقے کے امن کیلئے جو پولیس چوکیاں قائم کی تھیں، آج وہ بارود اور دھماکوں کی نذر ہو رہی ہیں۔ جو پل آپ نے شہر اور دیہات کو ایک دوسرے سے جوڑنے کیلئے تعمیر کیے تھے، وہ آج شکستہ حالی اور تباہی کی تصویر بن چکے ہیں۔ جن پولیس جوانوں کو آپ نے عوام کے تحفظ کیلئے بھرتی کیا تھا، وہ آج وطن اور قوم پر اپنی جانیں قربان کرتے ہوئے درجنوں کی تعداد میں شہادتوں کا جام نوش کر رہے ہیں۔
آج بنوں کے عوام آپ کو شدت سے یاد کر رہے ہیں۔ اگر کسی وجہ سے آپ ناراض ہیں تو خدارا اپنی ناراضگی کو پسِ پشت ڈال دیجئے، کیونکہ یہ دھرتی آپ کو پکار رہی ہے۔ گھر کے بڑے اگر خاموش ہو جائیں تو گھر کمزور پڑ جاتے ہیں۔ عوام بچوں کی مانند ہوتے ہیں؛ کبھی جذبات میں شکوہ کرتے ہیں، کبھی ناراض بھی ہو جاتے ہیں، مگر انہیں آخرکار اپنے بڑوں کے سائے، شفقت اور قیادت کی ضرورت رہتی ہے۔
آج وقت کا تقاضا ہے کہ آپ دوبارہ اس دھرتی کی آواز بنیں، آگے بڑھیں، اور اپنے لوگوں کو امن، اتحاد اور امید کا پیغام دیں۔
بنوں آپ کا منتظر ہے، اور بنوں کے عوام آج بھی آپ کو اپنے محسن اور رہنما کے طور پر دیکھتے ہیں۔🥰🥰🥰🥰🥰🥰 منجانب ضیااللہ خان
جن کو گھر میں آم🥭 دینے سے پہلے سفید قمیض اتروا لی جاتی ہے 😂😅
وہ بھی سٹیٹس لگا رہے ہوتے ہیں 🙄
"مائی لائف مائی رولز" 😂🤣🤣
بنوں مزدیگر وہ دا عنومے لاو
انقلاب ہمیشہ نوجوان لاتے ہے لیکن جس معاشرے میں نوجوان چمچہ گیری کی راہ پر چل پڑے وہاں انقلاب نہیں غلامی راج کرتی ہیں
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Bannu
28100