Mir Afzal Khan Cricket Galla

Mir Afzal Khan Cricket Galla

Share

Cricket Galla at Mir Afzal Khan Village

Photos from Mir Afzal Khan Cricket Galla's post 21/09/2024

میر افضل خان کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 4 کا فائنل مصطفی الیون کے نام ۔۔۔

Mustafa X1 _ 121_5 (8)
Ozaki stars. 80_ 6 (8)

آج کے فائنل میچ میں مصطفی الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 8 اوورز میں مڈل آرڈر بلے باز انور اللہ کے 43 اور عزاز سورانی کی دھواں دار 40 رنز کی بدولت اژاکی سٹارز کو جتنے کیلئے 122 رنز کا ہدف دیا ،
جواب میں اژاکی سٹارز مقررہ اوورز میں صرف 80 رنز بناسکی۔۔
مصطفی الیون کی جانب سے عرفان ، آمین لفٹی ،ناہید اور عزاز سورانی نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا ۔۔۔

آخر میں مہمان خصوصی سیاسی سماجی شخصیت ملک جمشید خان اور انکے فرزند کونسلر آف نارنجیب ملک مشاہد جمشید کا شکریہ جنہوں نے کمیٹی کیلئے نعقد 30 ہزار روپے کا اعلان اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کو چار چاند لگائے ۔۔۔۔

21/09/2024

آج کے فائنل میچ میں آمین لفٹی مصطفی الیون کا حصہ ہونگے ، اس کے علاؤہ کرم کمبائنڈ کے فاسٹ بولر عرفان شاہ ، آل راؤنڈر عزاز سورانی ،ماسٹر بیزن خیل کے ناصر نواز ، انور اللہ ، زوہیب ، ناہید ،ممندخیل کے بیت اللہ اور وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عبداللہ ا،تحسین اللہ اور اسخاق بھی مصطفی الیون کا حصہ ہونگے

20/09/2024

انتظار کی گھڑیاں ختم
کل ہوگا میر افضل خان کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 4 کا فائنل ٹکرا جس میں اژاکی سٹارز کا سامنا مصطفی الیون سے ہوگا ۔۔۔۔
دونوں ٹیموں کے 7 ہونگے ضلع بنوں ، لکی مروت اور وزیرستان کے بڑے بڑے سٹارز پلیئرز ۔۔۔
وقت کی پابندی لازمی ہے میچ 3:40pm پر شروع ہوگا تماشائیوں سے وقت پر آنے کی اپیل ۔۔۔

20/09/2024

آج کے سیکنڈ سیمی فائنل میچ میں اژاکی سٹارز نے دفاعی چیمپیئن واپڈا نورنگ کو 20 رنز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔۔۔
فائنل میں اژاکی سٹارز کا سامنا مصطفی الیون سے ہوگا ، ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کل کھیلا جائے گا ۔۔۔۔
Ozaki stars. 100-3 (8)
Wapda. 80-7. (8)

آج کے میچ میں اژاکی سٹارز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 8 اوورز میں اوپننگ بیٹسمین شفیق اور رسول بادشاہ کی شاندار 70 رنز پارٹنرشپ کی بدولت واپڈا نورنگ کو جتنے کیلئے 101 رنز کا ہدف دیا ۔ شفیق 49 اور رسول بادشاہ نے 37 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔۔۔
جواب میں واپڈا نورنگ کی بیٹنگ لائن اژاکی سٹارز کے بولروں کے سامنے بےبس نظر آئے اور مقررہ اوورز میں صرف 80 رنز بناسکے۔۔۔
اژاکی سٹارز کی جانب سے فتح اللہ نے تباکن بولنگ کا مظاہرہ کیا ، فتح نے 2 اوورز میں 10 رنز دیکر 4 وکٹیں اپنے نام کئے۔۔۔

20/09/2024

کل #میرافضل کرکٹ گالا کے #فائینل میچ کے #مہمان خصوصی ملک #جمشید خان اور کونسلر آف نار نجیب مشاہد خان ہونگے۔ کمیٹی اپنے دونوں مہمانوں کو خوش آمدید کہتی ہے۔

19/09/2024

کل ہوگا ٹورنامنٹ کا دوسرا بڑا سیمی فائنل جس میں اژاکی سٹارز کا سامنا دفاعی چیمپیئن واپڈا نورنگ سے ہوگا ، جو ٹیم جیتے گی وہ 21 تاریخ کو مصطفی الیون سے فائنل میں ٹکرائے گی ۔۔۔
وقت کی پابندی لازمی ہے ٹاس 4:15pm پر ہوگا ٹاس کے وقت دونوں ٹیموں کے 7 ، 7 کھلاڑی گراؤنڈ میں ہونا لازمی ہے بصورت دیگر ٹاس پہنچنے والی ٹیم کو دیا جائے گا ۔۔۔

14/09/2024

ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل 20 اور فائنل 21 تاریخ کو کھیلا جائے گا

14/09/2024

آج کا سیمی فائنل میچ کینسل ہو چکا ہے
تماشائی آنے کی زحمت نہ کریں
شکریہ!

13/09/2024

انتظار کی گھڑیاں ختم کل کا دوسرا سیمی فائنل بروز سنیچر #نورنگ واپڈا بمقابلہ #اوژاکی سٹارز کے مابین کھیلا جائے گا ۔
جس کے مہمان خصوصی چئیرمین نارنجیب احسان اللّٰہ خان منڈان ہونگے ۔
تمام شائقینِ کرکٹ حضرات سے وقت پر آنے کی اپیل کی جاتی ہے ۔

ٹاس ٹائم = 4:30pm

Photos from Mir Afzal Khan Cricket Galla's post 12/09/2024

ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل 14 تاریخ کو دفاعی چیمپیئن واپڈا نورنگ اور اژاکی سٹارز کے مابین کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں کامران لنڈیوا اور بنیامین واپڈا نورنگ کا حصہ ہونگے جبکہ اژاکی سٹارز کے ساتھ لکی مروت اور کرک کے سٹارز پلیئرز ہونگے ۔۔۔
Toss TIME. 4:15PM

Photos from Mir Afzal Khan Cricket Galla's post 12/09/2024

آج کے پہلے سیمی فائنل میچ میں مصطفی الیون نے چیمپیئن الیون کو 6 وکٹوں سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔۔۔

Champion X1. 105-2 (8)
Mustafa X1. 106-4 (6.3)

آج کے پہلے سیمی فائنل میچ میں چیمپیئن الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 8 اوورز میں نعمان کرک کے دھواں دار 65 رنز کی بدولت مصطفی الیون کو جتنے کیلئے 106 رنز کا ہدف دیا ۔۔۔
جواب میں مصطفی الیون نے 106 رنز کا ہدف (6.3 )اوورز میں باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ۔۔۔
مصطفی الیون کے کیپٹن مصطفی کمال 50 رنز ناٹ آؤٹ اور انور اللہ نے 32 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچایا ۔۔۔۔

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Bannu?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Bannu