DHA BANNU hockey

DHA BANNU hockey

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from DHA BANNU hockey, Sports Team, Bannu, Bannu.

18/10/2025

بنوں کی پہچان اور باچاحان ہاکی کلب کی شان ۔ بنوں ھاکی ایسوسیشن اپنے ہونہار سپوتوں کا شاندار استقبال کرے گی ۔ اللہ پاک نظر بد سے بچائیے Bannu Bol Deputy Commissioner Bannu@امین

15/07/2025

آج سمر کیمپ کا دسواں روز
ڈی ایچ اے بنوں کے زیر نگرانی سمر کیمپ کے آج دسواں روز خصوصی طور پر فزیکل فٹنس ٹریننگ کرای گئی اس کیمپ میں کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ مستقبل میں کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے انشاء اللہ یہ کیمپ 1 ماہ تک جاری رہے گا کیمپ میں سکلز اور ھاکی کی بیسک ٹیکنیک بھی سکھائی جا رہی ہے کیمپ میں کھلاڑ یوں کوالیفایڈ کوچز ٹریننگ کرا رہے ہیں بنوں کے انٹرنیشنل پلیئرز بھی اس کیمپ میں معاونت کر رہے ہیں

04/07/2025

بنوں ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تربیتی کیمپس کا آغاز 7 جولائی سے
بنوں: بنوں ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قاضی محب ہاکی اسٹیڈیم میں 7 جولائی 2025 سے انڈر 13 سے انڈر 25 عمر کے کھلاڑیوں کے لیے تربیتی کیمپس کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ان کیمپس کا مقصد آئندہ دو ماہ میں ریجنل اور صوبائی سطح پر ہونے والے مقابلوں کے لیے ضلع بنوں کے کھلاڑیوں کی بہترین تیاری اور بھرپور شرکت کو یقینی بنانا ہے۔

تربیتی کیمپس کی نگرانی ہیڈ کوچ برکت علی، اسسٹنٹ کوچ جمیل بوستان اور گول کیپرز کوچ ولید اختر کریں گے۔

کیمپ کے دوران بنوں کے مایہ ناز سینئر انٹرنیشنل و نیشنل کھلاڑی بھی نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کریں گے، جن میں شامل ہیں:

سفیان خان

امجد خان

ذکر خان

خیراللہ

سمیع اللہ

حامد خان

سیلمان گلی

یہ تمام کھلاڑی کیمپ کوآرڈینیٹرز کی حیثیت سے مختلف ایج گروپس کے ساتھ کام کریں گے، تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کی تکنیکی، جسمانی اور ذہنی تربیت کو بہتر بنایا جا سکے۔

تربیتی کیمپس کا انعقاد صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ کی ہدایات کی روشنی میں، بنوں ہاکی ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی عمل میں لایا جا رہا ہے۔

یونس خان، صدر بنوں ہاکی ایسوسی ایشن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:

"یہ کیمپس نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک نادر موقع ہے کہ وہ تجربہ کار قومی و بین الاقوامی کھلاڑیوں سے براہ راست سیکھ سکیں۔ ہمارا مقصد بنوں کے ٹیلنٹ کو قومی سطح پر اجاگر کرنا ہے، اور ان کی بہترین تربیت سے ہی ہم یہ ہدف حاصل کر سکتے ہیں۔"

Photos from DHA BANNU hockey's post 26/04/2025

گورنمنٹ ھائی سکول نمبر 2 کے آئندہ سیزن کے لیے ھاکی ٹیم کے ٹرائلز مکمل
اس موقع پر سکول کے ھاکی ٹیم کے انچارج اور ڈی ایچ اے کے سینئر نائب صدر رفیع اللہ حافظ اسرار ڈسٹرکٹ ھاکی کوچ سپورٹس بورڈ برکت علی اور انٹرنیشنل ھاکی پلیئرز سفیان اور امجد علی بھی موجود تھے آیک بھترین ٹیم سلیکٹ کی گئی جو ماضی کی طرح اس دفع بھی ڈسٹرکٹ اور پراونشل چیمپئن بنے گیاانشاءاللّہ ۔

Photos from DHA BANNU hockey's post 04/02/2025

پہلا خبیب اللہ حان مرخوم 7 سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائینل کہ موقع پر اسرار چیرمین ضلعی سپورٹس ایسوسیشن ۔جناب ریاض خان ۔ صدر ڈی ایچ اے یونس ۔نائب صدر خافظ اسرار ۔عابد موجود ہیں۔

30/01/2025

انڈر 22 گیمز بنوں ریجن ہاکی کے ٹرائلز

ڈرایکٹریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخواہ اور صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے مطابق، بنوں ریجن ہاکی کے ٹرائلز 05 فروری 2025 کو دوپہر 2:00 بجے بنوں ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی قاضی محب ھاکی گروانڈ پر منعقد ہوں گے۔ عمر کی حد 19 فروری 2003

تمام کھلاڑیوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ، ب فارم اور سمارٹ کارڈ اپنے ساتھ ضرور لائیں۔

*منجانب:*
صدر بنوں ہاکی ایسوسی ایشن

Photos from DHA BANNU hockey's post 30/12/2024

Mashallah 🏑🇵🇰

Photos from DHA BANNU hockey's post 29/12/2024

Alhamdulillah

Photos from DHA BANNU hockey's post 29/12/2024

دوسرا چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب ہاکی چمپئین شپ کا بنوںمیں آغاز
پشاور( سپورٹس رپورٹر) دوسرا چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب ہاکی چمپئین شپ قاضی محب ہاکی گراﺅنڈ بنوں میں شروع ہوگئی افتتاحی میچ میں خلیل ہاکی کلب نے آمندی ہاکی کلب کو چار دو سے شکست دیدی ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عادل شاہ اور ریجنل سپورٹس آفیسر پشاور کاشف فرحان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، ضلعی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیرنگرانی انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ میں پہلے میچ میں خلیل کلب نے آمندی کلب کو چار دو سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں ہنجل ہاکی کلب نے فرینڈز کلب کو دو ایک سے ہرایا ۔ چیمپئن شپ میں آج دو میچز کھیلے جائینگے جس میں قاضی محب ہاکی کلب کا مقابلہ سعید خان کلب اور خادم ہاکی کلب کا مقابلہ حمیدی کلب سے ہوگا۔ اس موقع پر ضلعی ھاکی ایسویشن کہ صدر یونس خان نے میڈیا کہ نمائیدوں سے بات چیت کرتے ھوئے کہا کہ پاکستان ھاکی فیڈریشن کہ قواعد کہ مطابق ہر ٹیم میں 21 سال سے 30 سال تک 4 کھیلاڑی اور 14 سال سے 21 سال تک 14 کھیلاڑیوں کو کھیلایا جا رہا ھے اور محکمہ جات کہ 4 کھیلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازات ھے۔ اس موقعے پر انٹرنشنل ھاکی کھلاڑی احسان اللہ نے کہا کہ بنوں ھاکی کا پاکستان ھاکی میں ایک اھم مقام ھے۔ اور اس وقت محتلف محمکموں کی جانب سے 20 سے 30 کھلاڑی کھیل رہے ھے۔اس کہ ساتھ ساتھ پاکستان سینئر و جونیر ٹیموں کی طرف سے کھیل رہے ھے۔ افتتاحی میچ کہ مہمان حصوصی ضلعی سپورٹس آفیسر عادل شاہ نے ٹورنامنٹ کو کھلاڑیوں کہ لئے ایک بہترین اقدام قرار دیا اور ٹورنامنٹ انتظامیہ سے ہر معکن تعاون کرنے اور سہولیات دینے کا اعلان کیا

28/12/2024

مبارک ہو گورنمنٹ ہائی سکول نمبر دو بنو سٹی اور باچاخان ہاکی کلب بنوں جو کہ مسلس تیسری مرتبہ صوبائی چیمپین ہو گئے ان چارج کفایت اللہ اور رفیع اللہ کوچ برکت علی خان❤️🇵🇰

14/12/2024

اللّٰہ کے ھاں دیر ھے اندھیر نھیں ھائ سکول نمبر 2 اپنا جیتا ھوا میچ اپنا حق واپس مل گیا اور ڈسٹرکٹ چیمپئن بن گیا ھم ڈی ایچ اے بنوں اور ھاکی لورز کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ھیں بنوں میں ایک ھاکی گروپ کے زیر انتظام سکول کی ٹیم مقابلے کے لیے بھی نہیں اتار سکی اور ھاکی کی بڑی چیمپئن بنتی ھے اور سکول کی ٹیم بھی پورا نہیں کر سکتی آج وہ کھاں ھے جو نمبر 2 سکول غلط طریقے سے باہر ھونے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے تھے حق اور سچ کا خدا ہے ایک دفع پھر مبارکباد پیش کرتے ھیں

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Bannu?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Bannu
Bannu
28100