Arsalan Cricket Club . ACC

Arsalan Cricket Club . ACC

Share

ACC ارسلان کرکٹ کلب ملنگ کنواں

11/03/2026

#پٹھانــــــــــــ #کرکٹ--- #کـــــی #خوبصـــــورتی♥️





Arsalan Cricket Club . ACC

Photos from Arsalan Cricket Club . ACC's post 05/02/2026

کچھ لوگ صرف پلیئر نہیں ہوتے… وہ کردار ہوتے ہیں
آج ہم جس کھلاڑی کے بارے میں بات کر رہے ہیں، وہ کسی تعارف کا محتاج نہیں۔
وہ صرف ایک بہترین کرکٹر ہی نہیں بلکہ ایک بااخلاق، بردبار اور باوقار انسان بھی ہیں۔
گزشتہ دس سے بارہ سال کے کرکٹ کیریئر میں انہوں نے کبھی کسی پلیئر، کسی کلب یا کسی ادارے کے خلاف ایک لفظ تک نہیں کہا۔
خاموشی سے محنت کی، صبر سے انتظار کیا اور اپنے حق کیلئے بھی ہمیشہ عاجزی کے ساتھ آواز اٹھائی۔
جتنا میں جانتا ہوں، وہ کسی عام گھرانے سے نہیں بلکہ ایک بااثر اور متوسط خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، مگر انہوں نے کبھی اپنے تعلقات کو کرکٹ میں استعمال نہیں کیا۔
انہوں نے ہمیشہ پرفارمینس پر یقین رکھا، سفارش پر نہیں۔
منیب خان نے 2014 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور آج تک صرف دو کلبز کے ساتھ وابستہ رہے:
جونئیر ینگ چنگیزی
عظمت سٹارز فرنچائز
(دونوں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن بنوں کی رجسٹرڈ ٹیمیں ہیں)
یہ وفاداری، یہ مستقل مزاجی اور یہ کردار آج کے دور میں بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے۔
گزشتہ سال وہ 480 رنز کے ساتھ ٹاپ آرڈر کے ٹاپ 6 بیٹسمینز میں شامل تھے۔
مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ اس بار نہ گریڈ 2 میں اور نہ ہی چیلنج کپ میں ان کا نام شامل کیا گیا۔
انہوں نے آج تک کبھی شکوہ نہیں کیا، کبھی سوال نہیں اٹھایا…
ان کی کرکٹ پرفارمینس کو دیکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن لکی مروت نے اپنے کلبز میں انکو نمائندگی دی جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ ایک ٹیلینڈڈ پلیئر ہے
کیونکہ یہ صرف ایک پلیئر کا معاملہ نہیں،
یہ انصاف، میرٹ اور عزت کا معاملہ ہے۔
یہ ہیں
منیب خان — ایم کے مروت
جو صرف ایک نام نہیں، بلکہ ایک مثال ہیں۔


💔🥹😡

04/02/2026

ارسلان کرکٹ کلب ملنگ کنواں کا باصلاحیت اوپنر بیٹسمین ثناءاللہ عرف ساوید آج ہم سے بچھڑ کر بیرونِ ملک جا رہا ہے. ساوید نے ہمیشہ اپنی محنت. نظم و ضبط اور کھیل کے جذبے سے ٹیم کا نام روشن کیا. میدان میں اس کی موجودگی اعتماد اور حوصلے کی علامت رہی. یہ جدائی وقتی ہے مگر اس کی یادیں اور خدمات ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گی. ہم دعاگو ہیں
کہ اللہ تعالیٰ اسے ہر میدان میں کامیابی اور عزت عطا فرمائے.


03/02/2026

یااللہ اس بابرکت رات یعنی شب برات کے صدقے ہمارے ٹیم کا پلیئر ارسلان گل کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین 😭💔

16/01/2026

club Munneb Marwat great batting in NPL season 2 league 80 plus runz

01/12/2025

Shot Of The Day

Mk Marwat

18/10/2025

ارسلان کرکٹ کلب کے جونیئر کھلاڑی شاہد خان کا نہایت خوبصورت اور پر اعتماد شاٹ ۔


Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Bannu?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Bannu