سپورٹس ڈیپارٹمنٹ بھکر

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ بھکر Health Is Wealth

پاکستان رگبی یونین ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن سپر ویک —                                       PRU اور  سپورٹس ڈپارٹمنٹ بھکر کے...
19/08/2026

پاکستان رگبی یونین ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن سپر ویک —
PRU اور سپورٹس ڈپارٹمنٹ بھکر کے
کے تعاون سے کامیابی سے مکمل ہوا۔

📅 17-18 اگست 2026 | 📍 ای لائبریری، اسپورٹس کمپلیکس بھکر

*منعقدہ کورسز:*
1️⃣ World Rugby Level 1 – 15s
2️⃣ World Rugby Level 1 – Activate Exercises
3️⃣ World Rugby Level 1 – Physio/Medical
4️⃣ PRU Instructor Course

👨‍🏫 *کورس ایجوکیٹرز:*
عبدالمقیط عاطر — World Rugby Coach Educator
ڈاکٹر ضیاء — World Rugby Medical Educator

🎯 *کورس آرگنائزر:* مختیار حسین خان، تحصیل اسپورٹس آفیسر بھکر

بھکر رگبی ٹیم کی محنت سے یہ ایونٹ گراس روٹ لیول پر رگبی کے فروغ میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوا۔
پاکستان میں رگبی کا مستقبل روشن ہے! 💪

جشنِ آزادی کے موقع پر پروقار تقریبِ تقسیمِ انعاماتبھکر: جشنِ آزادی کے موقع پر سپورٹس کمپلیکس بھکر میں ایک خوبصورت اور پر...
15/08/2026

جشنِ آزادی کے موقع پر پروقار تقریبِ تقسیمِ انعامات

بھکر: جشنِ آزادی کے موقع پر سپورٹس کمپلیکس بھکر میں ایک خوبصورت اور پروقار تقریبِ تقسیمِ انعامات منعقد ہوئی، جس میں اے ڈی سی جی ڈاکٹر محمد ارشد وٹو صاحب، اسسٹنٹ کمشنر غلام محی الدین رضا صاحب، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد حسنین لودھرا صاحب، تحصیل سپورٹس آفیسر مختیار خان صاحب، اکرم خان نیازی صاحب، ملک ربنواز صاحب، سلیم عابد سھو، مقدر عباس اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں اور بہترین خدمات انجام دینے والے منتظمین میں نقد انعامات، شیلڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔

مہمانِ خصوصی اور دیگر معزز مہمانوں نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے، صحت مند معاشرے کے قیام اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

تقریب کا ماحول نہایت خوشگوار اور پُرمسرت رہا۔ شرکاء نے ڈپٹی کمشنر بھکر اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ بھکر کی جانب سے جشنِ آزادی کے موقع پر کھیلوں کی سرگرمیوں اور شاندار انتظامات کو سراہا۔

یومِ آزادی تقریبات 2026 کے سلسلے میں ضلع بھکر میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا شاندار انعقاد کیا جا رہا ہے اسپورٹس بورڈ پن...
10/08/2026

یومِ آزادی تقریبات 2026 کے سلسلے میں ضلع بھکر میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا شاندار انعقاد کیا جا رہا ہے اسپورٹس بورڈ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ہونے والی ان تقریبات میں ٹیبل ٹینس U-12 تا U-16، ہاکی، بیڈمنٹن، آرم ریسلنگ U-12 تا U-17، والی بال اور میراتھن ریس 5 کلومیٹر سمیت مختلف کھیل شامل ہیں۔
کھیل صرف صحت مند جسم کی علامت نہیں بلکہ نوجوانوں میں نظم و ضبط، محنت، ٹیم ورک اور مثبت سوچ کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ بھی ہیں۔ جشن آزادی کے اس خوبصورت موقع پر کھیلوں کی یہ سرگرمیاں ہمارے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ 🇵🇰🏆












🇵🇰

CM Punjab Champion's Cricket League 2026.Maryam Nawaz Sharif Faisal Ayub Khokhar Sports Board Punjab Commissioner Sargod...
08/07/2026

CM Punjab Champion's Cricket League 2026.
Maryam Nawaz Sharif Faisal Ayub Khokhar Sports Board Punjab Commissioner Sargodha Division Deputy Commissioner Sargodha

🏐 بھکر ڈسٹرکٹ ہینڈبال ٹرائلز 2026سپورٹس ڈیپارٹمنٹ بھکر کے زیرِ اہتمام بھکر ڈسٹرکٹ ہینڈبال ٹرائلز کا انعقاد کیا جا رہا ہے...
05/07/2026

🏐 بھکر ڈسٹرکٹ ہینڈبال ٹرائلز 2026

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ بھکر کے زیرِ اہتمام بھکر ڈسٹرکٹ ہینڈبال ٹرائلز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اگر آپ میں ہینڈبال کا ٹیلنٹ جذبہ اور آگے بڑھنے کا حوصلہ موجود ہے تو یہ اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ہے۔

📅 تاریخ: 07 جولائی 2026
🕓 وقت: شام 4:00 بجے
📍 مقام: سپورٹس جمنازیم بھکر

آئیں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور بھکر کی نمائندگی کے سفر کا حصہ بنیں۔

Talent Today Champions Tomorrow

🏓 **انٹر تحصیل ٹیبل ٹینس چیمپین شپ — ضلع بھکر**بتاریخ 17 جون 2025 پنجاب سپورٹس بورڈ کے سالانہ کیلنڈر کے مطابق ضلع بھکر ک...
17/06/2026

🏓 **انٹر تحصیل ٹیبل ٹینس چیمپین شپ — ضلع بھکر**

بتاریخ 17 جون 2025 پنجاب سپورٹس بورڈ کے سالانہ کیلنڈر کے مطابق ضلع بھکر کے سپورٹس جمنیزیم میں انٹر تحصیل ٹیبل ٹینس چیمپین شپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا اس مقابلے میں مختلف تحصیلوں کے ہونہار کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا کامیاب کھلاڑی 18 جون کو سرگودھا ڈویژن میں ہونے والی انٹر ڈسٹرکٹ چیمپین شپ میں ضلع بھکر کی نمائندگی کریں گے پنجاب سپورٹس بورڈ کی یہ کاوش نوجوان کھلاڑیوں کو ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔۔۔

🏓 انٹر تحصیل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ بھکر 2026 🏓ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس بھکر کے زیر اہتمام انٹر تحصیل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ بھکر 202...
12/06/2026

🏓 انٹر تحصیل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ بھکر 2026 🏓

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس بھکر کے زیر اہتمام انٹر تحصیل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ بھکر 2026 کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

📌 عمر کی حد: انڈر 23 سال

🎯 ایونٹس:
• سنگل (Single)
• ڈبل (Double)

👦 بوائز مقابلے
📅 15 جون 2026 بروز سوموار
⏰ شام 6:00 بجے

👧 گرلز مقابلے
📅 16 جون 2026 بروز منگل
⏰ صبح 10:00 بجے

📍 مقام:
سپورٹس جمنازیم بھکر

🏆 مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی 18 جون 2026 کو سرگودھا میں منعقد ہونے والی انٹر ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ (سرگودھا ڈویژن) میں ضلع بھکر کی نمائندگی کریں گے۔

📋 اہلیت:
✔ کھلاڑی کا ضلع بھکر کا مستقل رہائشی ہونا ضروری ہے۔
✔ تصدیق کے لیے شناختی کارڈ / ب فارم پیش کرنا لازمی ہوگا۔
✔ تمام کھلاڑی مناسب سپورٹس کٹ/یونیفارم میں شرکت کریں گے۔

📞 رابطہ نمبر:
0333-6846854
0333-7428657

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس بھکر

"کھیلیں جذبے کے ساتھ، جیتیں فخر کے ساتھ، اور ضلع بھکر کی نمائندگی کریں!"

ضلع بھکر کے لیے ایک اور فخر کا لمحہ 🇵🇰⚽ینگ ہیروز فٹبال کلب بھکر کے دو سگے بھائی نجیب اللہ اور عبید اللہ پاکستان انڈر 20 ...
11/06/2026

ضلع بھکر کے لیے ایک اور فخر کا لمحہ 🇵🇰⚽

ینگ ہیروز فٹبال کلب بھکر کے دو سگے بھائی نجیب اللہ اور عبید اللہ پاکستان انڈر 20 قومی فٹبال ٹیم کا حصہ بن کر آذربائیجان میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

یہ دونوں باصلاحیت کھلاڑی مسلسل اپنی محنت، لگن اور شاندار کارکردگی کے ذریعے قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ عبید اللہ اس سے قبل بھی پاکستان کی جونیئر قومی ٹیم کے اسکواڈ کا حصہ رہ چکے ہیں، جو ان کی مستقل مزاجی اور اعلیٰ کھیل کا ثبوت ہے۔

یہ کامیابی صرف دونوں کھلاڑیوں کی نہیں بلکہ ینگ ہیروز فٹبال کلب بھکر کے کوچز، ٹرینرز اور انتظامیہ کی انتھک محنت کا بھی نتیجہ ہے، جنہوں نے نوجوان ٹیلنٹ کی بہترین تربیت اور رہنمائی کرتے ہوئے انہیں قومی ٹیم تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بھکر کی جانب سے نجیب اللہ اور عبید اللہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ دونوں بھائی بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور ضلع بھکر کا نام مزید روشن کریں گے۔

Two Brothers – One Dream – One Nation 🇵🇰

بھکر کے نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال کہ محنت، نظم و ضبط اور لگن کے ذریعے قومی ٹیم تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

:::

🏑 CM Punjab Female Hockey Championship 2026 TrialsA great opportunity for young female hockey players to showcase their ...
06/06/2026

🏑 CM Punjab Female Hockey Championship 2026 Trials

A great opportunity for young female hockey players to showcase their talent and represent their district at the highest level. Sports Department Sargodha is conducting trials for the CM Punjab Female Hockey Championship 2026. Eligible U-25 players are encouraged to participate and prove their skills on the field.

📅 Date: 10 June 2026 (Wednesday)
🕒 Time: 03:00 PM
📍 Venue: Astroturf Hockey Stadium Sargodha

Come forward, show your talent, and make your district proud!

🏑🔥

Address

Bhakkar

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when سپورٹس ڈیپارٹمنٹ بھکر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category