TÂìMöÒr SÂjid

TÂìMöÒr SÂjid

Share

BablOo

24/12/2024

"زبان کے کڑوے لوگ دل کے صاف ہوتے ہیں۔"
یہ بات شاید بد تہذیب لوگوں نے اپنی تعلیم و تربیت کی خامیاں چھپانے کے لیے گھڑی ہوگی۔۔۔ورنہ جس کا دل صاف ہو اسکی زبان بھلا کیونکر کڑوی ہو سکتی ہے؟؟؟الفاظ ہی کرتے ہیں
مائل بھی ،قائل بھی اور گھائل بھی

24/12/2024

مجھ سے ملنے میں اک خرابی ھے
پھر کسی کے بھی نہیں رہو گے تم۔❤️

16/09/2024

🌼 *جس کے ساتھ اللہ ہو!*
🔹 *ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ جب ہم غار ثور میں چھپے تھے تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ اگر مشرکین کے کسی آدمی نے اپنے قدموں پر نظر ڈالی تو وہ ضرور ہم کو دیکھ لے گا۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اے ابوبکر! ان دو کا کوئی کیا بگاڑ سکتا ہے جن کے ساتھ تیسرا اللہ تعالیٰ ہے۔“*🔹
📗«صحیح بخاری-3653»

16/09/2024

انسان بڑی عجیب مخلوق ہے یہ جانور کو مصیبت میں دیکھ کر برداشت نہیں کرتا، لیکن انسان کو مصیبت میں مبتلا کر کے خوش ہوتا ہے...!!

16/09/2024

_رشتے موتیوں کی طرح ہوتے ہیں کوئی گر بھی جائے تو اس کو اٹھا لینا چاہیے...!!_

16/09/2024

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

پیارے دوستو !!! اگر کوئی یہ کہے کہ یہ لوگ جو اللہ جل و اعلیٰ کا نام مبارک چبانے والے ہیں اور اس کے ساتھ بعض آوارہ اور بد چلن لوگوں کے عمل کو شامل کرنے والے ہیں ، ان سے بعض خوارق عادات امور اور کرامات کا ظہور ہوتا ہے، جیسے اپنے بدن میں تلوار مارنا، چہرے جھلسا لینا یا سانپ اور بچھو لیے پھرنا یا آگ کھا جانا تو یہ سب کیا ماجرا ہے؟
اس کا جواب یہ ہے کہ یہ سب شیطانی احوال و افعال ہیں ۔ جو شخص ان چیزوں کو کراماتِ اَموات اور حسناتِ اَحیا سمجھتا ہے، وہ دھوکے میں پڑا ہوا ہے، کیوں کہ وہ ان کا نام لیتا ہے اور ان کو اللہ کا ہمسر ٹھہراتا ہے۔فرض کرو کہ وہ فوت شدہ لوگ اولیاء اللہ ہیں تو بھلا اللہ کا ولی اس بات پر راضی ہو سکتا ہے کہ کوئی دیوانہ اور پاگل اس کو اللہ کا ہمسر ٹھہرائے؟
اگر ان کے متعلق یہی عقیدہ ہے کہ وہ ایسے تھے تو یہ بہت بری بات ہے، گویا اس نے انھیں مش رک ٹھہرایا اور دائرہ اسلام سے خارج کر دیا۔ وہ لوگ ایسے امور سے بری ہیں ۔اگر کوئی شخص ان مجاذیب کی، جو مش رک، ہر باطل کے تابع اور رذائل کے سمندر میں غرق ہیں
جو اللہ کے سامنے سجدہ بجا لائیں اور نہ اس کا ذکر کریں ، حرکات کو کرامت سمجھے تو سمجھ لو کہ وہ مش رکین سے کرامات کا صدور ثابت کر کے قواعد و ضوابطِ دین کو گراتا ہے۔جب ان دونوں کاموں کا بطلان ثابت اور معلوم ہو گیا تو یہ بھی معلوم ہو گیا کہ یہ سب شیطانی احوال، طاغوتی افعال اور ابلیسی اعمال ہیں اور یہ گمراہ لوگ ابلیس کے بھائی ہیں جو لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے ان میں سے ہر ایک دوسرے کی مدد کرتا ہے۔

جاری ہے

{{واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب }}

[ دعاؤں میں یاد رکھیں ]

16/09/2024

💎منع کہاں ہے!!!💎

🌳آج ہم جب کسی کو کوئی بدعت کرتے دیکھتے ہیں اور جب سمجھایا جائے اللہ کے بندو یہ اعمال تم نے کہاں سے سیکھے ان کی دلیل کیا ہے قرآن کی کس آیت اور نبی علیہ السلام کے کس قول و فعل سے ایسا ملتا ہے
تو جواب ملتا ہے
منع کہاں ہے؟
حرج ہی کیا ہے؟
اچھا عمل ہی تو ہے!؛ کوئئ غریب بھوکا کچھ کھا لے گا اور کوئی نوافل قرآن حمد نعت پڑھ لی جائے گی۔
تو اس میں حرج ہی کیا ہے؟ اللہ ہی کا تو نام لیا جا رہا ہے
ایسے ہی لوگوں کے لئے حدیث میں ایک واقعہ آیا ہے جو کہتے ہیں نیک عمل ہی تو ہے اللہ رسول کا نام ہی لیا جا رہا ہے
👈جو نیکی کے نام پر وہ کام کرنا چاہتے ہیں جس کی دلیل نبی علیہ السلام سے نہیں ملتی۔
کہ بعض صحابہ نے آپ کے مقام و مرتبہ کو سامنے رکھا تو آپکو پہنچنے کے لئے غلو تک پہنچ گئے ایک کہتے میں اب ہمیشہ روزے رکھوں گا ایک کہتے میں کبھی شادی نہیں کروں گا اور دن رات عبادت کروں گا
👈آپ علیہ السلام کو اس کی خبر ملتی ہے تو آپ ان سب کو جمع کرکے کیا فرماتے ہیں آئیں حدیث پڑھیں کہ جس نے میری مخالفت شروع کر دی مجھ سے اگے بڑھنے کی کوشش کرنے لگا جو ہم نے کیا اسے چھوڑ دیا اور جو نہیں کیا اسے اختیار کر لیا!

📗سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کے صحابہ میں سے کچھ لوگوں نے نبی ﷺ کی ازواج مطہرات سے آپ کی تنہائی کے معمولات کے بارے میں سوال کیا ، پھر ان میں سے کسی نے کہا : میں عورتوں سے شادی نہیں کروں گا ، کسی نے کہا : میں گوشت نہیں کھاؤں گا ، اور کسی نے کہا : میں بستر پر نہیں سوؤں گا ۔ ( آپ کو پتہ چلا ) تو آپ ﷺ نے اللہ کی حمد کی ، اس کی ثنا بیان کی اور فرمایا :’’ لوگوں کا کیا حال ہے ؟ انہوں نے اس اس طرح سے کہا ہے ۔ لیکن میں تو نماز پڑھتا ہوں اور آرام بھی کرتا ہوں ، روزے رکھتا ہوں اور افطار بھی کرتا ہوں اور عورتوں سے نکاح بھی کرتا ہوں ، جس نے میری سنت سے رغبت ہٹا لی وہ مجھ سے نہیں
صحیح مسلم3403

👈جب کسی بہن بھائی کو بدعات سے منع کریں مثلاً گیارہویں منانے سے، تیسری عید منانے سے،
مزارات بنانے سے، غیر اللہ کی نذر و نیاز کھانے سے،
تیسرا ساتواں دسواں اور چالیسواں کا ختم دلوانے سے تو سننے کو یہی ملتا ہے کہ بتاؤ منع کہاں ہے ؟ یعنی اس کام کا نام لے کر کہاں منع کیا گیا ہے؟

پھر بہن بھائی جی
👈الکوحل اور بھنگ بھی پیا کرو ان کا بھی نام لے کر منع نہیں کیا گیا

اور دیوالی اور بسنت بھی منایا کرو ان کی بھی ممانعت نام لے کر نہیں کی گئی

مزار جاتے ہو گوردوارے بھی جایا کرو وہ بھی تو دربار ہے اور حدیث میں منع بھی نہیں کیا گیا نام لے،

نائٹ کلب بھی جایا کرو اس کا نام لے کر منع نہیں کیا گیا

اپ کے لیے پھر مباح ہیں یہ سب کام کیا کرو کیوں نہیں کرتے ؟

👈یاد رکھیں اسلام ایک جامع دین ہے یہ اصول و ضوابط دیتا ہے نام لے لے کر چیزوں کو اعمال کو حرام یا حلال نہیں کرتا بلکہ اصول و ضوابط بیان کر دیتا ہے مثلاً
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اعمال کے حوالے سے اصول دیا کہ جس عمل پر ہمارا امر یعنی حکم نہیں وہ مردود ہے۔

👈اگر تہواروں کا نام لے لے کر بتاتے اور منع کرتے تو ہزاروں لاکھوں نام بنتے جو یاد رکھنا بھی محال ہوتا بلفرض اگر دیوالی کا نام نہ لیا گیا ہوتا تو مسلمان دیوالی منانا شروع ہوجاتے اور کہتے بتاؤ منع کہاں ہے ؟ جیسا آجکل اکثر جاہل لوگ ایسے واضح اصول ہونے کے باوجود یہی سوال دہراتے نظر آتے ہیں کہ بتاؤ منع کہاں ہے جبکہ جو اصول و ضوابط اعمال کے لیے بنائے گے ہیں انہی اصولوں کے مطابق وہ بدعات میں شامل ہوتے ہیں کہ جو مردود اعمال ہوتے ہیں۔

جانوروں کے بارے فرمایا جگالی کرنے والے سبھی جانور حلال ہیں
اور قرآن میں فرمایا بھیمہ جانوروں کی قسم کے سبھی جانور حلال طیب ہیں۔

👈اور نوکیلے دانتوں والے سبھی حرام ہیں
اگر نام لے کر ممانعت لازمی ہوتی تو اس وقت عرب میں سینکڑوں جانور موجود ہی نہیں تھے جو حلال یا حرام تھے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین حیران و پریشان ہوتے کہ یہ تو جانور ہے ہی نہیں تو ان کے نام کیسے ؟ جیسا کہ قرآن میں اللہ نے ایسے جانوروں کا ذکر کیا جن پر انسان سوار ہوتا ہے بعد میں فرمایا کہ وہ اور بھی سواریاں پیدا فرماتا ہے جن کا تم کو علم نہیں۔

📌وَّ الۡخَیۡلَ وَ الۡبِغَالَ وَ الۡحَمِیۡرَ لِتَرۡکَبُوۡہَا وَ زِیۡنَۃً ؕ وَ یَخۡلُقُ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۸﴾

اس نے گھوڑے اور خچر اور گدھے پیدا کیے تا کہ تم ان پر سوار ہو اور وہ تمہاری زندگی کی رونق بنیں ۔ وہ اور بہت سی چیزیں﴿تمہاری سواری کے لیے﴾ پیدا کرتا ہے جن کا تمہیں علم تک نہیں ہے ۔
سورة النحل آیت 8
👈اب اگر اللہ تعالی اس وقت موجودہ سواریوں کے کام بھی بتاتے جیسے جہاز، موٹر سائیکل، کار ، بس اور ٹرین تو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے پریشان ہی ہونا تھا اور اگر آپ والا اصول ہوتا کہ بھائی نام بتاؤ کہاں نام لے کر منع کیا گیا یا نام لے کر اجازت دی ہے تو اس وقت ان سہولیات سے ایک مسلم فائدہ نہ اٹھا سکتا بلکہ میں نے ایسے جہلاء کو بھی سنا ہے جو کہتے ہیں پھر تم لوگ گھوڑوں خچروں پر ہی سفر کرو بس پر کیوں بیٹھتے ہو جہاز کار موٹرسائیکل پر کیوں سفر کرتے ہو ان جاہلوں نے دین سمجھا ہی نہیں ہے جو ایسی باتیں کرتے ہیں کاش انہوں نے اسی آیت کو ہی سمجھ کر پڑھ لیا ہوتا۔

💎اس ساری بات کا مقصد تھا کہ
دین اسلام ہمیں اصول و ضوابط دیتا ہے کسی بھی چیز کے حوالے سے نام لے لے کر بات نہیں کرتا اب انہی اصولوں کو سامنے رکھ فیصلہ کرنا ہے کہ آیا یہ چیز حلال ہے یا حرام
یہ کام بدعت ہے یا سنت

❤اللہ ہم سب کو قرآن و سنت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین۔۔۔

22/08/2024

زنــدگی ڪـی ڪـہانی بـــس اتنی سی ہے ڪـہ🌹🌿

ہم اللّٰـــهﷻ ڪـے ہیــں اور اللّٰـــهﷻ ہی ڪـی طرفـــــــــــــــ لوٹ ڪـر جانا ہـے☝️🌹🌿

زنـدگی ایڪــــــــ انجـــان ڪـتاب ڪـی طـــرح ہے اگلـے صفحـــے پر ڪـیا لڪـھا ہے ڪـسی ڪـو نہیـــں معـــــــــــــــلوم❤‍🩹🌿

22/08/2024

🍁انمـــــــــول باتیــــــــــــں🍁

*‏آپـــــــ کو زندگی میــــں کچھ درد ایسے بھی ملتے ہیــــں جو آپـــــــ کی جان بھی لے لیتے ہیــــــں اور آپــــــــ کو زندہ بھی چھوڑ دیتے ہیـــــں*

╼𖣔 ⃟⃟ ╼𖣔╼ ⃟ ⃟╼𖣔╼ ⃟ ⃟ ╼𖣔╼ ⃟ ⃟╼𖣔

┄┅════❁ ❁════┅┄

22/08/2024

✍🏻 *رشتے ایک دوسرے کا خیال رکھنے کے لیے ہوتے ہیں*

*ایک دوسرے کو استعمال کرنے کے لیے نہیں*📚

*____√🥀🕊️✨*

22/08/2024

‏یونانی کہاوت ہے

ایک بیٹی اور ایک درخت دونوں کا گھر میں ہونا ضروری ہے.....

کیونکہ درخت ہمیشہ دھوپ میں سایہ دیتا ہے اور بیٹی ہمیشہ درد میں ساتھ دیتی ہے.......💯🌼❤‍🩹

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Chakwal?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


CHakWal
Chakwal