04/10/2026
🏆 سچی یاری، بہترین مثال! ❤️🏏
الفرید سپورٹس کے پی کے ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی چیمپئن ٹیم باغی اسٹار کے کپتان عمیر پیسر نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ اصل کامیابی صرف ٹرافی جیتنے کا نام نہیں، بلکہ اپنے دوستوں اور ساتھی کھلاڑیوں کا ساتھ نبھانا بھی ہے۔
عمیر پیسر اپنے انجری کا شکار ساتھی کھلاڑی معاز لفٹی کے گھر پہنچے اور چیمپئن شپ کی ٹرافی انہیں پیش کر کے خوشی میں شریک کیا۔ ❤️🏆
عمیر پیسر کے اس خوبصورت عمل نے دل جیت لیے اور ثابت کر دیا کہ کھیل کے میدان میں جیتنے سے بڑھ کر دوستی، محبت اور بھائی چارے کی اہمیت ہے۔
👏 شاباش عمیر پیسر! آپ نے سچی یاری اور بہترین کپتانی کی ایک لازوال مثال قائم کر دی۔
🏏 یہی ہے اصل اسپورٹس مین اسپرٹ، یہی ہے سچی یاری! ❤️