Ch. Kashif Nadeem Residence

Ch. Kashif Nadeem Residence

Share

I am Ch. Kashif Nadeem, Lecturer of Computer Sciences at Punjab Group of Colleges Haroonabad. I belo House No 329A/18 Street No. 2 Old Chishtian

26/01/2025

محلے کی ایک عورت مجھے آوازیں دیتی ہوئی گھر میں داخل ہوئی۔ وہ سر سے پائوں تک کانپ رہی تھی۔ بولی، فریدہ ! جلدی چلو، تمہارے گرے ہوئے گھر کے ملبے میں ایک ٹوکرا پڑا ہے۔ اس میں سے بچے کے رونے کی آواز آرہی تھی تو وہاں لوگ اکٹھے ہو گئے ہیں۔ لوگ جمع تو ہیں مگر کوئی ٹوکرے کو ہاتھ نہیں لگا رہا۔
👇👇
زندگی یوں تو پُرسکون انداز سے گزر رہی تھی، کبھی کبھی مگر دل اولاد سے محرومی پر افسردہ ہو جاتا تھا۔ ایک دن اُداس بیٹھی تھی کہ ایک فقیر نے دروازے پر صدا لگائی۔ میں اس وقت صحن میں بچھی چارپائی پر بیٹھی ناشتہ کر رہی تھی۔ صداسن کر لقمہ منہ تک نہ لے جاسکی۔ ہاتھ رُک گیا۔ روٹی کی چنگیری، جس پر مکھن والا ساگ رکھا تھا، اُٹھا کر دروازے پر چلی گئی۔ صدا لگانے والا ایک سفید ریش بزرگ تھا۔ میں نے روٹی والی چنگیری اس کی طرف بڑھا دی۔

تمہار بچے سلامت رہیں۔ بابا نے دعا دی۔ بابا بچے ہوں گے تو سلامت رہیں گے۔ بے اختیار میرے منہ سے نکلا۔ آواز میں حسرت کے ساتھ دُکھ بھرا تھا۔ بابا نے میرے دُکھ کو محسوس کر لیا، کہنے لگا۔ بیٹی اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو، میں کوئی پہنچا ہوا بزرگ یا پیر فقیر تو نہیں، ایک عام انسان ہوں۔ ایک وظیفہ بتاتا ہوں۔ بہت آسان اور مختصر ہے، عشاء کی نماز کے بعد روز اسماء حسنہ پڑھ لیا کرو۔ اس دوران خواب میں کوئی اشارہ ملے تو سمجھ لینا مراد پوری ہو گئی۔ بابا یہ کہہ کر چلا گیا۔ میں نے اس کی بات کو سنجیدگی سے نہ لیا کیونکہ بہت علاج معالجہ کروا چکی تھی لیکن جب امید بر نہ آئی تو اللہ کی طرف سے تقدیر سمجھ کر صبر کر لیا۔ اس بات کو کچھ عرصہ ہوا تھا کہ فقیر بابا کی کہی ہوئی بات یاد آگئی۔ سوچا، بابا کا بتایا ہوا وظیفہ کر کے دیکھوں، کیا خبر اس وسیلے سے مراد بر آئے۔ عشاء کی نماز کے بعد وظیفہ پڑھتے چھ دن گزرے تھے کہ خواب میں دیکھا۔

ملبے کا ایک ڈھیر ہے ، اس کی آڑ میں ایک ٹوکری ہے ، جس کا منہ سلا ہوا ہے۔ میں نے جب اسے کھولا تو ٹوکری میں چھوٹا سا بچہ ہے۔ یہ دیکھ کر میں خوش ہو جاتی ہوں۔ بیدار ہوئی تو سوچ میں پڑ گئی کہ یا اللہ یہ کیا ماجرہ ہے ؟ اور اس خواب کی تعبیر کیا ہو گی۔ دل نے سرگوشی کی کہ اللہ تعالی اولاد کی خوشی دے گا۔ اس خواب سے تو بظاہر ایسا ہی اشارہ ملتا ہے خیر اللہ کے راز وہی جانے ، ہمیں تو اس ذات بابرکت سے اچھے کی امید رکھنی چاہئے۔ اس دن کے بعد میں نے وظیفہ پڑھنا بند کر دیا۔ سوچا کہ کوئی دوسرا خواب آگیا، جس کی تعبیر اچھی نہ محسوس ہوئی تو دل میں جاگی خوشی کی امید بھی جاتی رہے گی۔ ایک ماہ بعد اچانک یہ واقعہ وقوع پذیر ہو گیا کہ ہمارے گھر کے پچھواڑے، ہمارا ہی ایک اور مکان تھا جو کچا تھا۔ وہ سیلاب کے دنوں میں گر گیا تھا، تب سے ہی اس کا ملبہ پڑا ہوا تھا۔ میرے میاں کا ارادہ اس کو دوبارہ تعمیر کرانے کا تھا مگر اپنے کام کی وجہ سے ان کی فرصت نہیں مل رہی تھی۔ اور آج کل پر اس کی تعمیرنو ٹل رہی تھی۔

ان دنوں ہم اپنے شہر کے قریب ہی رہتے تھے۔ گرمیوں کے دن تھے۔ میں صبح کی نماز پڑھ کر گھر کے کام کاج میں لگ گئی۔ میرے میاں بھی فجر کی نماز پڑھ کر گھر آگئے ، آتے ہی کہا۔ مجھے ضروری کام سے جانا ہے ناشتہ دے دو۔ میں نے جلدی جلدی ناشتہ بنا کر دیا اور وہ اپنے کام پر چلے گئے۔ ان کے جانے کے تھوڑی دیر بعد گلی میں شور ہوا، تبھی ہمارے محلے کی ایک عورت مجھے آوازیں دیتی ہوئی گھر میں داخل ہوئی۔ وہ سر سے پائوں تک کانپ رہی تھی۔ بولی، فریدہ ! جلدی چلو، تمہارے گرے ہوئے گھر کے ملبے میں ایک ٹوکرا پڑا ہے۔ اس میں سے بچے کے رونے کی آواز آرہی تھی تو وہاں لوگ اکٹھے ہو گئے ہیں۔ لوگ جمع تو ہیں مگر کوئی ٹوکرے کو ہاتھ نہیں لگا رہا۔

جلدی چلو ، ورنہ بچہ دم گٹھنے سے مر نہ جائے۔ اس کی بات سن کر میں نے جلدی سے چادر اوڑھی اور اس کے ہمراہ چل دی۔ اپنے گرے ہوئے مکان کے ملبے پر سے جھانکا تو ٹوکرا نظر آ گیا۔ لوگوں کا ہجوم تھا، وہ قیاس آرائیاں بھی کر رہے تھے مگر کوئی ٹوکرے کو نہیں اٹھارہا تھا۔ (آگے پڑھنے کے لیے لنک اوپن کریں شکریہ)

https://sublimegate.blogspot.com/2025/01/lawaris-bachi.html













01/05/2023

‎صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَآلہ وَسَلّم ♡

‎مجھے عشق ہے محمدﷺ سے
🥀🍃💕🤍💕🌿✨️









حضور علیہ الصلوٰة والسلام کے معجزات 13/04/2023


چٹان کا پارہ پارہ ہو جانا:
غزوہ خندق میں صحابہ کرام خندق کھود رہے تھے۔اتفاق سے ایک جگہ ایک بہت سخت چٹان نکل آئی۔اسے توڑنے کی بہت کوشش کی گئیں مگر وہ نہ ٹوٹی۔کدالیں اس پر پڑپڑ کراچٹ جاتی تھیں۔آخر لوگوں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آکر صورت حال عرض کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اٹھ کر خود تشریف لائے اور کدال باتھ میں لے کر ایسی ضرب لگائی کہ وہ چٹان چور چور ہو گئی۔👇

حضور علیہ الصلوٰة والسلام کے معجزات The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam,

13/04/2023

‎صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَآلہ وَسَلّم ♡

‎مجھے عشق ہے محمدﷺ سے
🥀🍃💕🤍💕🌿✨️









Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Chishtian Mandi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Ch. Kashif Nadeem, Mahar Sharif Road, Chishtian Sharif
Chishtian Mandi
62350

Opening Hours

Monday 08:00 - 22:00
Tuesday 08:00 - 22:00
Wednesday 08:00 - 22:00
Thursday 08:00 - 22:00
Friday 08:00 - 22:00
Saturday 08:00 - 22:00
Sunday 08:00 - 22:00