08/01/2026
ایک تاریخی دن!! 🤍
آج دو ٹیموں کی کامیاب اور بہترین فروخت کے بعد پاکستان سوپر لیگ کی ٹیموں کی سالانہ فیس اب یوں ہوگی۔
🔹 سیالکوٹ: 185 کروڑ روپے
🔹 حیدرآباد: 175 کروڑ روپے
🔹 لاہور قلندرز: 67 کروڑ روپے
🔹 کراچی کنگز: 64 کروڑ روپے
🔹 پشاور زلمی: 49 کروڑ روپے
🔹 اسلام آباد یونائیٹڈ: 48 کروڑ روپے
🔹 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: 34 کروڑ روپے
🔹 ملتان سلطانز: (ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے)
پی ایس ایل کے بعد ملتان کا فیصلہ ہوگا اور جو حالات ابھی نظر آئے ہیں، ملتان 180 تک تو جا ہی سکتا ہے۔ ایک پورا علاقہ ملے گا، علی ترین کو 50 کروڑ تک ملتان مل رہی تھی لیکن اس نے سستے کی کوشش میں آکشن میں جانے کا فیصلہ کیا اور اب ملتان تین گنا مہنگی ملے گی۔
ایک بات عرض کردوں کہ شہروں کا انتخاب کامیاب بڈرز نے ہی کرنا تھا تو پیسہ لگانے والا جس شہر کی ٹیم لینا چاہے، ہمیں کیا اعتراض ہوسکتا ہے۔ اس لیے اس پر شکوہ یا تنقید تو بالکل نہیں بنتی، مجھے بھی فیصل آباد کی امید تھی لیکن پیسہ لگانے والے کی مرضی بھائی، ہوم گراؤنڈ چھوڑا تو چھوڑا۔
مزید اگر آپ کو کامیاب بڈرز کے بارے میں بتاؤں تو حیدرآباد کے خریدار فواد سرور کا تعلق حیدرآباد سے ہی ہے، فی الحال امریکہ میں مقیم ہیں۔ وہ کنگزمین گروپ کے مالک ہیں اور امریکہ کی مائنر لیگ کی ٹیم "شکاگو کنگزمین" کے اونر بھی یوں شاید حیدرآباد کا نام بھی "حیدرآباد کنگزمین" ہی ہوگا۔
سیالکوٹ کے خریدار حمزہ مجید او زی ڈویلپرز گروپ کے چئیرمین ہیں جن کا کاروبار متعدد ممالک میں پھیلا ہوا ہے اور فی الحال غالباً وہ آسٹریلیا میں مقیم ہیں۔ حیدرآباد کی طرح سیالکوٹ کی ٹیم کے نام کا بھی بعد میں اعلان ہوگا۔
پی ایس ایل کے فین کے طور پر دل بہت خوش ہے۔ الحمدللہ، آج اندازہ ہوا کہ پی ایس ایل واقعی کامیاب ہوچکا ہے، بولیاں لگانے والے چاروں گروپس پاکستان سے باہر کے تھے۔ انوریکس، جاز یا دیگر پاکستانی گروپس شاید کم قیمت کی امید میں آئے تھے۔ 🙂
تحریر: محمد سالم
01/01/2026
پی ایس ایل سیزن 11: نئی ٹیمیں، نئے تنازعات اور ڈرافٹنگ کا دلچسپ مرحلہ
چند ضروری سوالات کے جوابات
پاکستان سپر لیگ (PSL) کے 10 کامیاب سیزن مکمل ہو چکے ہیں اور اب کرکٹ دیوانوں کی نظریں مارچ میں شروع ہونے والے 11ویں سیزن پر جمی ہیں۔ حالیہ دنوں میں پی ایس ایل کے حوالے سے مسلسل خبریں گردش کر رہی ہیں، جن کا خلاصہ اور تجزیہ ذیل میں پیش کیا جا رہا ہے۔
1۔ دو نئی ٹیموں کا اضافہ اور شہروں کا انتخاب
پی ایس ایل 11 کی سب سے بڑی خبر دو نئی ٹیموں کا اضافہ ہے۔ پی سی بی نے اس بار "پول سسٹم" متعارف کروایا ہے جس میں گلگت بلتستان، فیصل آباد، سیالکوٹ، راولپنڈی اور حیدرآباد جیسے شہر شامل ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شہر پہلے سے مختص نہیں کیے گئے۔ 8 جنوری کو ہونے والی بولی (Bidding) میں جو پارٹی سب سے زیادہ قیمت لگائے گی، اسے یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ پول میں سے اپنی پسند کا شہر منتخب کر لے۔ دوسرے نمبر پر آنے والی پارٹی بچے ہوئے شہروں میں سے انتخاب کرے گی۔
2۔ فیصل آباد اور گلگت: مضبوط ترین امیدوار؟
زمینی حقائق کو دیکھیں تو فیصل آباد اس ریس میں سب سے آگے دکھائی دیتا ہے۔ وہاں کا سٹیڈیم تیار ہو رہا ہے، پی ایس ایل کے میچز وہاں ہونے جا رہے ہیں، اور آبادی کے لحاظ سے یہ ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے۔
دوسری جانب گلگت بلتستان/مظفرآباد ایک بہترین سٹریٹیجک انتخاب ہو سکتا ہے۔ یہ ایک نیا ریجن اور نئی مارکیٹ ہے۔ اگر سیالکوٹ یا حیدرآباد کو ٹیم ملتی ہے تو خدشہ ہے کہ پنجاب اور سندھ کی فین بیس تقسیم ہو جائے گی (لاہور بمقابلہ سیالکوٹ، یا کراچی بمقابلہ حیدرآباد)۔ لیکن گلگت کی ٹیم کے ساتھ پورا کشمیر اور شمالی علاقہ جات کھڑے ہوں گے اگرچہ پڑوسی ملک کی جانب سے شور شرابے کا امکان رہے گا جیسا کہ ان کی لیگ میں بھی کشمیر یا لداخ وغیرہ کی ٹیمیں نہیں ہیں۔
علی ترین نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر سیالکوٹ سٹالینز کا لوگو شئیر کیا تھااس لیے اگر وہ ٹیم کو حاصل کرنے میں کامیاب رہتے ہیں تو سیالکوٹ کا امکان ہوگا۔
3۔ بولی لگانے والی پارٹیاں
پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق 12 کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی تھی جن میں سے 10 کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ ان میں عارف حبیب گروپ، علی ترین گروپ، جاز (Jazz)، انوریکس سولر، ویگو ٹیل اور 4 غیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں۔ بولی کا عمل 8 جنوری کو براہِ راست نشر کیا جائے گا۔
4۔ ملتان سلطانز اور علی ترین کی حکمت عملی
ایک اہم پیش رفت یہ ہے کہ ملتان سلطانز کے علاوہ باقی تمام ٹیموں نے 10 سالہ تجدید کا معاہدہ سائن کر لیا ہے۔ ملتان سلطانز کا معاہدہ نہ کرنے کی وجہ مالیاتی اختلاف معلوم ہوتی ہے۔ علی ترین، جنہیں اکثر لوگ سادہ سمجھتے ہیں، دراصل ایک کاروباری ذہن رکھتے ہیں۔ ملتان کی ٹیم 6.5 ملین ڈالر میں خریدی گئی تھی جو کہ مارکیٹ ویلیو سے زیادہ تھی۔ علی ترین شاید یہ ٹیم چھوڑ کر نئی ٹیم کم قیمت میں خریدنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ فی الحال، ملتان سلطانز کا انتظام ایک سال کے لیے پی سی بی سنبھالے گا۔
5۔ ریٹینشن (Retention) اور کھلاڑیوں کا مستقبل
نئی ٹیموں کے آنے کے بعد کھلاڑیوں کی ریٹینشن کا معاملہ پیچیدہ ہو گیا ہے۔ اب تک کی خبروں کے مطابق چار یا پانچ کھلاڑیوں کو روکنے کی اجازت ملے گی۔ اب ایک کیٹیگری میں کتنے کھلاڑیوں کی اجازت ملے گی یہ ابھی تک سامنے نہیں آیا، اگر پلاٹینم کیٹیگری میں صرف ایک کھلاڑی روکنے کی اجازت ملی، تو ٹیموں کے لیے خاصی مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں مثلاً پشاور کو صائم، بابر میں سے ایک اور لاہور کو فخر، حارث اور شاہین میں سے ایک چھوڑنا پڑ سکتا ہے جبکہ اسلام آباد کے شاداب اور نسیم میں سے ایک جاسکتے ہیں۔
امکان یہی ہے کہ پرانی ٹیمیں 4 سے 5 کھلاڑی ریٹین کر سکیں گی، جس کے بعد نئی ٹیموں کو "ڈرافٹ" سے پہلے بچے ہوئے کھلاڑیوں میں سے اتنی ہی تعداد میں کھلاڑیوں کے انتخاب کا موقع دیا جائے گا تاکہ وہ باقی ٹیموں سے مقابلہ کرسکیں۔
6۔ ڈرافٹ یا نیلامی (Auction)؟
بطور کرکٹ فین، میری ذاتی رائے یہ ہے کہ اب پی ایس ایل کو "ڈرافٹ" سے نکل کر آئی پی ایل کی طرز پر "اوپن آکشن" (Open Auction) کی طرف جانا چاہیے۔ اس سے کھلاڑیوں کو ان کی حقیقی مارکیٹ ویلیو ملے گی۔ مثال کے طور پر، اگر فیصل آباد کی نئی ٹیم کو صائم ایوب کی ضرورت ہے، تو وہ انہیں بابر اعظم سے بھی زیادہ قیمت دے کر خرید سکتی ہے جیسا کہ پڑوسی ملک کی لیگ میں رشب پنت کو ویرات کوہلی سے بھی مہنگا خریدا گیا کیونکہ ٹیم کو ان کی ضرورت تھی یوں اس سسٹم میں ہر کھلاڑی کی درست قدر معلوم ہوسکے گی۔
یہ تمام معاملات ابھی ارتقائی مراحل میں ہیں۔ 8 جنوری کا دن پی ایس ایل کی تاریخ میں بہت اہم ہوگا جو اس لیگ کی اگلی دہائی کا رخ متعین کرے گا۔
اگر آپ کے ذہن میں اس حوالے سے کوئی سوال ہو یا کوئی اور نکتہ شامل کرنا چاہیں تو کمنٹس میں ضرور آگاہ کریں۔
اس پیج پر عرصہ ہوا ٹریفک کافی کم ہوچکی ہے، کوشش ہے کہ اب مسلسل ایکٹو رہا جائے اور آپ سے بھی امید ہے کہ لائیک اور کمنٹ ضرور کریں، دوستوں کے ساتھ شئیر بھی کریں۔
تحریر : محمد سالم
31/12/2025
*_سابق کپتان سرفراز احمد کی گفتگو 🗣️_*
*_📍"بابر اعظم نے کبھی نہیں کہا کہ مجھے کنگ بولیں، یہ نام اس کو لوگوں نے دیا ہے ، میں ہمیشہ یہی کہوں گا کہ بابر اعظم پر بھروسہ ہے اس نے ماضی میں بہت پرفارمنسز دی ہیں ، اس کو کوئی نام نہ دیں، اس کا نام بابر اعظم ہے اس کو کھیلنے دیں۔" ✅🇵🇰💚_*
31/12/2025
*_💥Lahore Qalandar's own Haris Rauf has become the sixth Pakistani to complete 350 T20 wickets! 😎🔥 The Speed Gun 😈🥵Rauftar Zindabad 🔥_*
*_Many more milestones are still to come 😉🥳_*
| *
31/12/2025
*_💥 مسلسل ناکامیوں کے بعد فخر زمان نے آخرکار انٹرنیشنل لیگ ٹی20 2025 میں اپنی پہلی ففٹی اسکور کر لی۔ 🏏😍_*
*_♦️ وہ شاندار 69 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جو انہوں نے 138 کے اسٹرائیک ریٹ سے اسکور کیے۔ 👏🔥_*
🏆🔰_*
31/12/2025
پاکستانی کھلاڑیوں کی کل کی پرفارمنس
انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی
فخر زمان - 69 رنز، 50 گیندیں، 2 چھکے، پانچ چوکے
نسیم شاہ - 1/20 - جس میچ میں 233 رنز ہوئے، وہاں صرف پانچ کی اکانومی سے رنز دیے۔
وسیم جو سیٹ تھا، اس کی وکٹ حاصل کی۔
عثمان طارق - 3/33 - اہم وکٹیں لیں۔
ڈیزٹ وائیپرز نے کوالیفائر ون جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
بگ بیش
شاداب خان - 1/29 - بیٹنگ میں 4 رنز۔
31/12/2025
*_شاہین آفریدی سے متعلق بڑی اپڈیٹ_*
*_پی سی بی نے شاہین شاہ آفریدی کو بگ بیش لیگ سے واپس بلا لیا ہے۔ وہ اب لاہور میں اپنا ری ہیب جاری رکھیں گے۔_*
30/12/2025
_*آج کے کچھ میچز میں پاکستانی پلیئرز کی پرفارمینس*_
_*بنگلہ دیش پریمئر لیگ🔰💥*_®
- *رانا فہیم کی 17 رنز کے عوض 5 وکٹ*
- *سفیان مقیم کی 4 اوورز میں 12 رنز کے عوض ایک وکٹ*
- *محمد نواز 3 اووز میں 25 رنز دیے بغیر وکٹ حاصل کئے*
- *حسین طلعت 2 اوورز میں 11 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی*
- *خوشدل شاہ ایک اوور میں تین رنز دیے*
- *مرزا طاہر بیگ 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے*
- *معاذ صداقت 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے*
- *حیدر علی 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے*
- _*بی بی ایل میں محمد رضوان پھر ناکام 16 رنز پر آؤٹ ہوئے*_
29/12/2025
🚨 Australia captain Pat Cummins has become the second player in history with more than 150 Test wickets - after the great Pakistan legend Imran Khan ✨️👑
Imran Khan: 187 wickets at an average of 20.27 🏅
Pat Cummins: 151 wickets at an average of 22.54 🥈
Two leaders who always lead from the front! ❤️
28/12/2025
*_📍رشتہ داری نے ٹیلنٹ کو شکست دے دی. 🤧_*
*_♦️ سری لنکا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان ہوگیا جس میں حیران کن طور پر آذاد کشمیر کے سفیان مقیم نظر انداز ہوگئے جو حال ہی میں ختم ہونے والے پریزیڈنٹ کپ کے ٹاپ وکٹ ٹیکر تھے۔ جبکہ کرکٹ بورڈ کے لاڈلے شاداب خان بغیر پرفامنس کے ٹیم میں واپس آ کودے جس کی شمولیت کا کوئی جواز بنتا ہی نہیں تھا۔ 🏏🇵🇰🙄_*
*_♦️ ویسے سفیان مقیم سے پتہ نہیں کیا دشمنی ہے ان سلیکٹرز کی جو اس غریب کا حق بار بار مار رہے ہیں۔ 😢💔_*
28/12/2025
*_💥 بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کے خلاف حارث رؤف کی شاندار بولنگ کارکردگی۔ وہ اس سیزن اب تک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن چکے ہیں۔ 😍👏_*
*_♦️ حارث رؤف نے بی بی ایل 2025-26 میں اب تک چار میچوں میں 8 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ 👀🔥_*
🇦🇺🏆_*
27/12/2025
_*💥 محمد نواز مسلسل مؤثر👌 کھیل پیش کر رہے ہیں*_
- `4 اوورز`
- `21 رنز`
- `3 وکٹیں`
- `12 ڈاٹ بالز`
*_♦️ وہ آنے والے ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے کلیدی کھلاڑی ہوں گے 🇵🇰😍_*