30/08/2026
🏏 آج کے فائنل میچ میں معزز مہمانوں کی شرکت 🏆
آج کے فائنل میچ میں مہمانِ خصوصی SHO تھانہ کوغوزی جناب اکبر عزیز صاحب تشریف فرما ہوئے۔ ان کے ہمراہ ایڈیشنل SHO جناب بشارت صاحب، واپڈا کے XEN جناب فیاض احمد صاحب، گورنمنٹ ہائی اسکول کے معزز اساتذہ جناب ولی زمان خان مسرور اور ایس کے ایس کے پرنسپل جناب اسلم سر بھی موجود تھے۔
اس کے علاوہ گراؤنڈ کمیونٹی کے صدر جناب عبدو دیان اور علاقے کے دیگر معززین نے بھی اپنی شرکت سے تقریب کو رونق بخشی۔
ایس ایچ او صاحب نے اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کیا، جبکہ جناب ولی زمان خان مسرور اور اسلم سر نے بھی اپنے اہم اور قیمتی خیالات سے ہمیں آگاہ کیا۔ اسٹیج کی ذمہ داریاں اسلم سر نے نہایت احسن انداز میں سرانجام دیں۔
🏆 ہمارے معزز مہمانوں نے اپنے دستِ مبارک سے کھلاڑیوں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔ یہ لمحہ تمام کھلاڑیوں اور منتظمین کے لیے باعثِ عزت اور خوشی تھا۔
ہم کوغوزی اسٹار کے تمام ممبران اپنے تمام معزز مہمانوں کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر ہماری تقریب میں شرکت کی، ہمیں عزت بخشی اور اپنے دستِ مبارک سے انعامات تقسیم کیے۔ ❤️
آپ سب کی محبت، حوصلہ افزائی اور تعاون ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ 🌟🏏