Free style polo

Free style polo

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Free style polo, Sports Team, Chitral.

30/08/2026

Justice for Muhammad Tanvir Shahzad
ایک بار پھر مجھے، ایک فعال اور تجربہ کار پولو کھلاڑی ہونے کے باوجود، سائیڈ لائن کیا جا رہا ہے۔ میری ٹیم چترال انڈیگو میں زیادہ تر جونیئر کھلاڑی شامل ہیں اور میں ٹیم کا واحد تجربہ کار اور سینئر کھلاڑی ہوں، جبکہ دیگر ٹیموں میں تین سے چار تک تجربہ کار اور سینئر کھلاڑی موجود ہیں۔ ایسے میں میرے ساتھ یہ رویہ آخر کیوں؟

یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ مجھے اس صورتحال کا سامنا ہے۔ شندور پولو فیسٹیول کے دوران بھی مجھے اسی نوعیت کی ناانصافی کا سامنا کرنا پڑا، خصوصاً اس لیے کہ میں نے ہمیشہ پولو میں ناانصافی، جانبداری اور سیاست کے خلاف کھل کر آواز اٹھائی ہے۔

آنے والے خیبر پولو فیسٹیول کے ٹرائلز کے حوالے سے بھی کئی اہم سوالات موجود ہیں۔ ٹرائلز سے قبل کھلاڑیوں کے لیے کوئی واضح اور شفاف معیار (Criteria) سامنے نہیں لایا گیا۔ اس کے علاوہ اگر کھلاڑی اپنے گھوڑے ٹرائلز کے لیے لاتے ہیں تو ان گھوڑوں کے اخراجات کون برداشت کرے گا، اس بارے میں بھی پولو ایسوسی ایشن کی جانب سے کوئی واضح اعلان نہیں کیا گیا۔

یہ صرف میرے ذاتی تحفظات نہیں بلکہ ہر اُس سول پولو کھلاڑی کا حق ہے کہ اسے شفاف، منصفانہ اور میرٹ پر مبنی طریقۂ انتخاب فراہم کیا جائے۔

اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو میں مجبوراً پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے تحفظات عوام کے سامنے رکھنے اور اپنے آئینی و شہری حقوق کے لیے آواز اٹھانے کا حق استعمال کروں گا۔

اگر ان ٹرائلز کے انعقاد یا نگرانی میں چترال اسکاؤٹس، ایف سی یا ضلعی انتظامیہ کا کوئی کردار ہے تو انہیں ہر سول پولو کھلاڑی کے سامنے شفافیت، میرٹ اور مساوی مواقع کو یقینی بنانا ہوگا۔

پولو کا فیصلہ میرٹ، کارکردگی اور کھیل کی بنیاد پر ہونا چاہیے، نہ کہ اثر و رسوخ، سیاست یا ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر۔🙏🙏
Copied from Muhammad tanvir Shahzad

19/07/2026
18/06/2026

حسنن صاحب یہاں سے ٹرانسفر ہو کر چلے گئے ہیں، مگر گلگت بلتستان اور خصوصاً پولو سے ان کی محبت آج بھی قائم ہے۔ ان کی وابستگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنے ذاتی دو گھوڑے گلگت بلتستان پولو ٹیم کو دے دیے، جن پر آج بھی کھلاڑی میدان میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

12/06/2026

آج کی یہ تصویر صرف ایک پولو میچ کی یاد نہیں…
بلکہ وقت، محبت، روایت اور فخر کی ایک خوبصورت داستان ہے ❤️🐎
ایک تصویر ماضی کی ہے… جب باپ منظور اپنے خوابوں، تجربے اور محنت کے ساتھ میدان میں تھا۔ اور دوسری تصویر آج کی ہے… جہاں بیٹا مسرور انہی خوابوں کو حقیقت میں بدلتے ہوئے نظر آتا ہے ✨

وقت بدل گیا، نسل بدل گئی، مگر جذبہ وہی رہا… گھوڑوں کی ٹاپوں میں آج بھی وہی عزم سنائی دیتا ہے جو کبھی منظور کے دل میں تھا ❤️
اور اس خوبصورت کہانی کی جڑیں اس سے بھی کہیں گہری ہیں۔ مسرور کے دادا اور منظور کے والد، صبور، بھی اپنے زمانے کے بہترین پولو کھلاڑیوں میں شمار ہوتے تھے۔ 🐎✨ انہوں نے جس شوق، مہارت اور جذبے کے ساتھ پولو کھیلا، وہی روایت منظور تک پہنچی، اور آج وہی ورثہ مسرور کے ہاتھوں مزید روشن ہو رہا ہے۔ یوں یہ صرف تین نسلوں کی کہانی نہیں، بلکہ جذبے، محنت اور کھیل سے محبت کی ایک زندہ روایت ہے جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔ ❤️
جب ایک باپ اپنے بیٹے کو زندگی کے سبق سکھاتا ہے، تو وہ صرف الفاظ نہیں دیتا… وہ اپنا حوصلہ، اپنی سوچ، اپنی محنت اور اپنی پہچان بھی منتقل کرتا ہے 💯
آج مسرور کو میدان میں دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے منظور کی برسوں کی محنت ایک خوبصورت شکل میں سامنے کھڑی ہو۔ ہر دوڑ، ہر شاٹ اور ہر کامیاب لمحہ اس بات کی گواہی دے رہا تھا کہ ایک باپ کی دعائیں کبھی رائیگاں نہیں جاتیں۔ 🤲✨
آج پھر ثابت ہو گیا کہ اصل کامیابی ٹرافیوں میں نہیں، بلکہ اس احساس میں ہوتی ہے جب ایک باپ اپنے بیٹے کو خود سے آگے بڑھتے دیکھتا ہے۔ 💖
یہ صرف پولو نہیں… یہ صبور، منظور اور مسرور کی تین نسلوں پر محیط محبت، قربانی، روایت اور فخر کی ایک لازوال کہانی ہے۔ 🐎❤️✨
اور اس خوبصورت کہانی کا آج ایک سنہرا باب مزید جڑ گیا، جب مسرور نے شندور پولو فیسٹیول میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے گلگت ٹیم کے خلاف میچ جیت کر اپنے دادا صبور، اپنے والد منظور، اپنے خاندان اور اپنے علاقے کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ 🏆❤️🐎
مبارک ہو مسرور! آج یہ جیت صرف تمہاری نہیں، بلکہ ایک دادا کی روایت، ایک باپ کے خوابوں، دعاؤں اور برسوں کی محنت کی بھی جیت ہے۔ 🌹✨🏆🐎
Congratulation Manzoor Ilahi miki xhan

25/05/2026

انتقال پٔر ملال۔۔
سرزمین برنس کے ہردلعزیز شخصیت احمد خسرو المعروف کجاو میکی بقضائے الٰہی انتقال فرما چکے ہیں ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ مرحوم انتہائی پرخلوص اور محبت کرنے والے انسان تھے کھیلوں خصوصاً پولو کے دلدادہ تھے پولو کے سابق کھلاڑی اور پولو کمیٹی کے رکن بھی تھے ۔ پچھلے سال پشاور چکر کیلیے گیے تھے وہاں روٹین چیک اپ کے بعد پتا چلا کہ اسے کینسر ہے۔ کئی مہینے کینسر جیسی موذی مرض سے لڑتے رہے بلآخر آج اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ پرودگار مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کریں آمین ۔ نماز جنازہ آج مورخہ 25 مئی ساڑھے گیارہ بجے موڑین برنس میں ادا کی جائیگی ۔
سوگواران میں ۔۔
رحمت خسرو (بھائی)
کئ خسرو سکول ٹیچر بیٹا
غلام عباس بیٹا محرر، چترال پولیس
وقار احمد بیٹا (بینک مینیجر)
ارشاد خسرو بیٹا (چترال اسکاؤٹس)
ڈرائیور حضرت خسرو بیٹا
شہباز خسرو بیٹا

18/05/2026

😭Bed News 😭
SECOUT team fan
Mr, pakistan out of the tournament .
Get well soon

15/05/2026

کیا زبردست میچ کھیلا ہے اس بندے نے! اگر میرٹ پر سلیکشن ہوئی تو شندور میں اس کا نام ضرور آنا چاہیے۔
Zakhai bypass

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Chitral?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Chitral