21/01/2026
NEW YEAR CRICKET LEAGUE
TOMORROW MATCHES
22-1-2026
it's all about Ayun Cricket
21/01/2026
NEW YEAR CRICKET LEAGUE
TOMORROW MATCHES
22-1-2026
19/01/2026
نیو ائیر کرکٹ لیگ اوپننگ میچ
ایون میں کرکٹ کا کریز اپنے عروج پر ہے۔ نوجوان اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور شائقین کو خوب محظوظ ہونے کا موقع مل رہا ہے۔
اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ایون سپر لیگ اور ونٹر پریمیئر لیگ کے بعد اب نیو ائیر کرکٹ لیگ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔
اس شاندار ایونٹ کا پہلا مقابلہ T.A.H THORYANDEH اور NORTHERN WORRIER کے مابین 21 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
ایونٹ کی لائیو براڈکاسٹ ہمارے اس پیج سے ہوگی ۔
لہذا سنسنی خیز لمحات کو انجوائے کرنے کے لیے ابھی سے ہمارے پیج کو فالو کریں ۔
19/01/2026
نیو ائیر کرکٹ لیگ میں شامل دس ٹیموں کو دو گروپس میں رکھا گیا ہے
گروپ اے اور گروپ بی پیشِ خدمت ہیں ۔
نوٹ۔ ایونٹ کا باقاعدہ آغاز 21 جنوری سے ہوگا
16/01/2026
New Year Cricket League
ایون سپر لیگ اور ونٹر پریمئر لیگ کی شاندار کامیابی کے بعد ہم لا رہے ہیں آپ کے لیے نیو ائیر کرکٹ لیگ۔
اس لیگ کی خاص بات یہ ہیکہ اس میں ایون کے دس بہترین کلبز حصہ لیں گے اور ایون کے اندر کوئی بھی کھلاڑی کسی بھی کلب کی نمائندگی کر سکتا ہے۔
کوالٹی کرکٹ کے پیشِ نظر صرف اور صرف دس کلبز کی انٹری ہوگی اس لیے جلد از جلد اپنے کلب کی انٹری کنفرم کر لیں۔
مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کریں۔
03453167977
15/01/2026
شبِ ظلمت کی تاریکی سے کہیں زیادہ روشنی ان چراغوں میں ہے۔
وادی ایون کو چترال کا جنت کہا جاتا ہے، یہاں کے نوجوان زندگی کے مختلف شعبوں کی طرح کھیل میں بھی اپنی پہچان رکھتے ہیں ، فٹبال کی دنیا میں ایون کو منی برازیل کا لقب دیا گیا ہے تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے نوجوانانِ ایون کرکٹ میں بھی بہت زیادہ ترقی کر رہے ہیں۔
ایون میں کرکٹ کا پراپر گراؤنڈ نہیں ہے لیکن یہاں کے نوجوان سالہاسالوں سے بنجر ویرانے میں اپنی مدد آپ کے تحت گراؤنڈ اور پچ تعمیر کر کے دریا کے کنارے صحرا میں کرکٹ کا میلہ سجاتے ہیں۔
بدقسمتی سے کچھ کھیل کے دشمنوں نے چند دن قبل کرکٹ پچ کو رات کی تاریکی میں تباہ و برباد کیا تھا۔اور بزعم خود نوجوانانِ ایون کے اس صحتمند مشغلے کو تاریک کر چکے تھے تاہم آج ایک مرتبہ پھر ایون کے زندہ دل جوانوں نے ایک ہی دن میں پہلے سے بھی عمدہ پچ تیار کر کے بد ذوقوں اور کھیل دشمن عناصر کو یہ پیغام دیا کہ تمہارے اندر کی تاریکی ہمارے حوصلوں کی روشنی کو مدھم نہیں کرسکتی ہے
سلامتی ہو کھیل سے محبت کرنے والوں پر، اور سنجیدگی کی دعا ہے دشمنانِ سپورٹس کے لیے۔
خصوصی شکریہ
عبد العزیز بھائ
ضیاء اللہ
منگل استاد۔
۔
ایسا لگتا ہے جیسے ہر سال کسی کا ضمیر، کسی کا ظرف اور کسی کا ایمان تاریکی میں دفن ہو جاتا ہے… اور نشانہ بنتا ہے وہ میدان جو ہم نے محبت، اتحاد اور کھیل کے جذبے سے آباد کیا تھا۔
یہ صرف پچ کی تباہی نہیں، یہ سوچ کی پستی ہے۔
اور دکھ کی بات یہ ہے کہ ایون جیسے خوبصورت مقام پر یہ بدصورت روایت جڑ پکڑتی جا رہی ہے۔
ہماری پکار صرف افسوس نہیں…
یہ مطالبہ ہے — شعور، ذمے داری اور انسانیت کا۔
FULL HIGHLIGHTS OF THE FINAL
ACC THORYANDEH vs SHINING 🌟 MULDEH
WINTER PREMIER LEAGUE SEASON 01
09/01/2026
بیسٹ بیٹر اینڈ مین آف دی ٹورنامنٹ
ونٹر پریمئر لیگ سیزن 01 آج کے روز اپنے اختتام کو پہنچا۔
اس شاندار اور تاریخی ایونٹ میں درجنوں ریکارڈ بنے لیکن سب سے نمایاں اور منفرد کارکردگی فیضان علی کی رہی۔
فیضان نے اس پورے ایونٹ میں زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور آخری چار میچز میں 03 فیفٹیز اور ایک دھواں دار سینچری سکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔
فیضان علی چترال کے ابھرتے ہوئے نوجوان بیٹرز میں سے ہے اور فی الحال چترال کے ٹاپ 05 بلے بازوں میں فیضان کا نام سر فہرست ہے۔
اس ایونٹ میں فیضان نے 65 کی ایوریج اور 262 کے سٹرائیک ریٹ سے انفرادی طور پر 391 رنز بنا کر بیسٹ بیٹر اور میں آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز اپنے نام کیا۔
اس پورے ایونٹ میں فیضان نے 22 چوکے اور 42 بلند و بالا چھکے لگا کر اپنے نام کے آگے ایک اور ریکارڈ درج کیا۔
ایون سپر لیگ پیج کی ٹیم فیضان علی کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے اور مستقبل میں کامیابیوں کے لیے دعاگو ہے۔