04/02/2026
🚨 بروز میں افسوسناک ٹریفک حادثہ — دو نوجونان جاں بحق،
انتہائی افسوس اور گہرے دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ آج دوپہر لوئر چترال کے علاقے بروز گنبد کے مقام پر ایک دردناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ اس بدقسمت حادثے میں بروز گنبد سے تعلق رکھنے والے انتہائی بااخلاق و حسین نوجوان عقیل مقدس ولد محمد مقدس موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ شہد والد جاوید چترال ھسپتال میں زخمون کی تاپ نہ لاتے ہوے جان بحق ہوا۔
یہ المناک خبر سن کر دل خون کے آنسو روتا ہے… مگر ہونی کو کون ٹال سکتا ہے۔ زندگی واقعی لمحوں کی مہمان ہے، انسان پل بھر میں ہم سے جدا ہو جاتا ہے۔
🤲 ہم سب سے گزارش ہے کہ مرحومین کے درجات کی بلندی اور ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کریں۔
🤲 اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون 😔