13/09/2026
🚨سہیل آفریدی کے پنجاب کے دورے اور 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا اتنا خوف ہے کہ پنجاب بھر میں بدترین کریک ڈاؤن جاری ہے، 1000 سے زائد ورکرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے، خوف ان کے ذہنوں پر سوار ہو چکا ہے،
شوکت بسرا
11/09/2026
پٹرول 24روپے ڈیزل 19روپے مہنگا کر دیا گیا ہے
11/09/2026
*پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن*
10/09/2026
🚨 چوٹی زیرین: پل تیرہ کے قریب ایک اور ڈکیتی، شہری عدم تحفظ کا شکار
ڈیرہ غازی خان: تھانہ چوٹی زیرین کی حدود پل نمبر 13 (پل تیرہ) کے قریب رات گئے ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو گن پوائنٹ پر ایک دکاندار سے مبینہ طور پر 1 لاکھ 95 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص موبائل شاپ کا دکاندار ہے اور ایک غریب شہری بتایا جا رہا ہے۔ پل تیرہ اور ملحقہ علاقوں میں آئے روز ڈکیتیوں اور چوری کی وارداتوں کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
شہریوں کا سوال ہے کہ آخر پولیس کہاں ہے؟
علاقہ مکینوں نے DPO ڈیرہ غازی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لیا جائے، گشت اور سکیورٹی کا مؤثر انتظام کیا جائے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
DGK Newsroom
10/09/2026
پورا کا پورا ماحول خراب ہے جس کے پاس جتنی طاقت ہے وہ پوری کوشش کر رہا ہے ملک کے حالات کو مزید خراب کر رہا ہے ۔۔
09/09/2026
_*پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن*_🖐️🤣😡
*تیسرے روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ* ⛽
- *پیٹرول*: 3.40 روپے فی لیٹر مہنگا
- *ڈیزل*: 6.72 روپے فی لیٹر مہنگا
_*لگاتار 3 دن سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں جس سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔*_
09/09/2026
> دن 1 اسٹمپس 🚦🎯💥🔰
🏴*_ایمیلیو گی اور ہیری بروک کی نصف سنچریوں نے انگلش بولنگ کی بھرپور کوشش کے بعد انگلینڈ کو برتری دلادی_*
💥*_ایک تازہ نظر آنے والے پاکستان کے لیے پہلا مشکل دن 😌_*
09/09/2026
*کوٹ چھٹہ: پٹرول پمپس پر مبینہ کم پیمائش، شہریوں کی لوٹ مار کی شکایات*
کوٹ چھٹہ شہر، کوٹ چھٹہ بائی پاس،جھوک اترا،چوٹی زیرین اور مضافاتی علاقوں میں بعض پٹرول پمپس پر مبینہ طور پر کم پیمائش کی شکایات سامنے آنے لگی ہیں
شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپس کے پیمانے درست نہ ہونے کے باعث انہیں رقم کے مقابلے میں مقررہ مقدار سے کم پٹرول فراہم کیا جا رہا ہے، جس سے انہیں مالی نقصان کا سامنا ہے۔
شہریوں نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور پیرافورس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول پمپس کے پیمانوں اور معیار کی فوری جانچ کرائی جائے اور خلاف ورزی ثابت ہونے کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے
09/09/2026
🚨⛽
پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن