Wellness Hub

Wellness Hub

Share

Unlock your true potential and stay motivated on your fitness journey

25/07/2025

اس قدر بدترین دور بھی آئے گا کبھی سوچا نہ تھا۔ ہر دن پہلے سے زیادہ دردناک اور بھیانک خبر سامنے آتی ہے جسے پڑھ کر جھرجھری دوڑ جاتی ہے ، دل لرزنے لگتا ہے ،روح کانپ اٹھتی ہے اور دماغ اپنی سدھ بدھ کھو دیتا ہے۔

کراچی کا دس سالہ خوبصورت سفیان ہنسی خوشی چھٹیاں گذارنے، ماں کے ساتھ ننھیال مانسہرہ گیا تھا۔ دو روز قبل یعنی بروز منگل نانا کے گھر کے قریب مقیم ایک پڑوسی اسے کتا دکھانے کے بہانے ساتھ لے گیا۔ گھر سے کھیلنے کا کہہ کر نکلنے والا سفیان دو پیروں پر چل کر گھر سے گیا لیکن دوبارہ گھر واپس نہ لوٹ پایا۔

گمشدگی کے چوبیس گھنٹے بعد سفیان کی لاش برساتی نالے ملی جس کا سینہ چیرا ہوا تھا۔ چیرا ہوا حصہ ادھ سلا اور ادھ ادھڑا ہوا تھا جب کہ لاش کا سر کٹا ہوا اور غائب تھا۔ بچے کی لاش کی ایسی حالت دیکھ کر سفیان کی ماں شدت غم سے نڈھال ہو کر دیواروں سے ٹکریں مارتی رہی یہاں تک دیواروں سے سر مار مار کر خود کو لہولہان کرلیا۔ بچے کا باپ جس نے بیٹے کو چھٹیاں گزارنے مانسہرہ بھیجا تھا اسی بیٹے کا جنازہ پڑھنے پہنچا۔ پولیس نے بہت کوشش کی کہ لاش کا سر مل جائے لیکن نہ مل سکا اور بچے کی ماں سر کے بغیر لاش دفنانے کو تیار نہ تھی۔ اسی دوران کچھ لوگ گرفتار کیے گئے جن میں سے نجیب اللہ نامی ایک شخص نے قتل کا اعتراف کرلیا۔ اہل خانہ کو ڈر تھا کہ اگر بچے کا دھڑ دفنا دیا تو پولیس سر نہیں ڈھونڈے گی۔ پولیس کے بہت سمجھانے کے بعد کہ جب تک بچے کا سر نہیں مل جاتا وہ ڈھونڈتے رہیں گے بالآخر بچے کا جنازہ پڑھا گیا اور جنازہ پڑھنے کے ایک گھنٹے بعد قاتل کے گھر کے قریب سے بچے کی چہل اور سر برآمد ہوگیا۔

یہ سب کس قدر خوفناک ہے کیا کوئی تصور بھی کر سکتا ہے۔ کیسے ایک انسان بربریت کی اس حد تک پہنچ جاتا ہے کہ دوسرے انسان سے ظلم و زیادتی کرتا ہے ،سر تن سے جدا کردیتا ہے ، اس کے سینے کو چھری سے چیرتا ہے ، اس کے جسم سے اعضا باہر نکالتا ہے اور واپس سوئی سے سیتا ہے۔ کوئی اس اذیت کا سوچ سکتا ہے جو دس سال کے سفیان نے سہی ہے۔ وہ کیسے سہما ہوگا ، کتنا ڈرا ہوگا ، کیسے کیسے تڑپا ہوگا ، جان بچانے کے لیے ہاتھ جوڑے ہوں گے ، منتیں کی ہوں گی ، ماں کو پکارا ہوگا ، اللہ کو یاد کیا ہوگا اور تھک ہار کر کیسے خاموش ہوا ہوگا۔

اتنی بے حسی
اتنی درندگی
ایسی بربریت
استغفراللہ اللہ ہم پر رحم کرے۔
ہر روز ایک نئی خبر اور ہر ہر خبر پہلے سے بھی بھیانک ، دردناک اور بدترین ہوتی ہے۔
خواتین کے قتل پر بدکرداری اور عریانی کے الزامات لگانے والے آج کی خبر پر کیا موقف دیں گے؟
سفیان بھی کیا گھر سے بھاگا تھا؟
کیا اس نے بھی والدین کی نافرمانی کی تھی؟
کیا اس نے بھی چست لباس پہنا تھا؟
کیا اس کا بھی کسی کے ساتھ ناجائز تعلق تھا؟
کیا اس نے بھی کسی کو ورغلایا تھا؟

ظلم کے لیے کوئی بھی وجہ قابل قبول نہیں ہے۔ ظالم بہر صورت مجرم ہے۔ کسی بھی انسان کی جان لینے والے کو بھی جینے کا کوئی حق نہیں ملنا چاہیے۔ اور کسی بچے کی جان لینے والے کو درندے کو بیچ چوراہے پر پھانسی دینی چاہیے تاکہ معاشرے میں اس مجرم جیسا سوچنے والے ذہنوں کو عبرت حاصل ہو اور ایسا کچھ کرنا تو دور سوچنے سے قبل ہی ان کی روح کانپ اٹھے۔

اللہ تعالیٰ سفیان کی والدہ اور باقی گھر والوں کو صبر دے ، اللہ تعالیٰ ہم سب کے بچوں کی عزتیں اور جانیں محفوظ رکھے۔ آمین
فی الحال پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے نہیں آئی لیکن بچے کی لاش کی حالت بتارہی ہے کہ ضرور اس کے پیچھے کوئی بہت بڑا گینگ ہے۔ سر کاٹنا ، جسم چیرنا اور اسے واپس سینا یہ کسی اکیلے شخص کا کام نہیں ہوسکتا ہے۔اس ملک میں قاتلوں کا بچنا بہت آسان ہے۔ اس لیے اپنے بچوں اور آئندہ نسلوں کی حفاظت کے لیے آواز بلند کریں۔ اس معاملے پر اپنی اپنی وال پر ضرور لکھیں یا شیئر کریں تاکہ قاتل اور اس کے گینگ کو قرار واقعی سزا مل سکے۔

ایڈٹ پوسٹ:
ابھی خبر آرہی ہے کہ ملزم پولیس کی تحویل میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ہے۔ جب کہ اس کے ہلاک ہونے سے پہلے اس کے گینگ تک پہنچنا ضروری تھا۔ یہ کام کسی اکیلے انسان کا کیسے ہوسکتا ہے۔ اگر اعضاء نکالے گئے ہیں تو وہ کس کے حوالے کیے گئے؟ کہاں محفوظ ہیں یا کہاں اسمگل ہوں گے؟
ان سوالات کے جوابات کون دے گا؟

#صباایشل

21/07/2025
10/07/2025

خواتین وحضرات سے گزارش ہے کہ پلیز اپنے ماں باپ کی قدر کریں اور جس کام سے وہ منع کریں یا جو جام ان کو اچھا نہ لگے اس سے پرہیز کریں۔
ماں باپ کا بہت تجربہ ہوتا ہے انہوں نے ہم سے کم از کم دوگنی زندگی گزاری ہتی ہے اور برے بھلے کا ہم سے بہتر جانتے ہیں۔
لہذا چند پیسوں کی خاطر اپنے ماں باپ کو چھوڑ جانا بہت ہی غلط بات ہے۔
ماں باپ دوبارہ نہیں ملتے ان کی قدر کریں۔

اس سانحہ سے کچھ سیکھیں۔

پولیس نے اداکارہ حمیرا اصغر کے گھر رابطہ کیا تو گھر والوں نے لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا اور غصے میں جواب دیا کہ ہم ڈیڑھ دو سال پہلے ہی اس سے قطع تعلق کر چکے ہیں لہذا ہمارا اس سے کوئی رشتہ نہیں ہے. آپ نے میت کے ساتھ جو بھی کرنا ہے کر لیں. پولیس نے بار بار کوشش کی لیکن اس کے بعد گھر والوں نے کوئی بات نہیں کی. پولیس کا کہنا ہے کہ اگر گھر والے نہ آئے تو پھر مجبوراً لاش کو لاوارث قرار دے کر دفنا دیا جائے گا.

ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی نے مزید بتایا کہ شوبز انڈسٹری سے بھی ابھی تک کسی نے پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا. اداکارہ حمیرا اصغر 2024 سے مالک مکان کو کرایہ ادا نہیں کر رہی تھی جس پر مالک مکان نے ان پر کیس کر رکھا تھا. پولیس کو متوفیہ کے دوسیل فونز ملے ہیں جن سے ڈیٹا حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے.

ان کے مطابق پوسٹ مارٹم یا کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ میں کوئی مشکوک چیز سامنے آئی تو مقدمہ درج کیا جائے گا. تاہم موت کی وجوہات کا تعین پوسٹ مارٹم اور کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ کے بعد ہی ممکن ہوسکے گا. ان کا کہنا تھا کہ کوشش کی جائے گی کہ مقدمہ اہلخانہ کی مدعیت میں درج ہو تاہم اگر اہلخانہ نے انکار کیا تو پولیس اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرے گی.
ماڈلنگ اور فیم کی دنیا کا انجام...؟

ابھی چند روز قبل ہی اداکارہ عائشہ خان کا واقعہ گزرا ہے جبکہ ایک اور اداکارہ ماڈل حمیرہ اصغر کی بدترین حالت میں تعفن زدہ لاش فلیٹ سے برآمد ہوئی ہے۔
کہا جا رہا ہے اس لاش کو نہ بھائی قبول کر رہا ہے نہ باپ آخر کیوں...؟؟؟
جس چہرے کو دیکھنے کے لیے کل تک ہزاروں آنکھیں ترستی تھیں، آج اس کے تعفن کی بدبو سے لوگ ناک پر رومال رکھ کر دیکھنے سے قاصر ہیں۔
یہ شہرت، کیمرے اور فینز… آج سب غائب ہیں! 21 دن تک کوئی پوچھنے والا نہیں تھا۔

یہی وہ دنیا ہے جس کی خاطر ہم اپنے رب، دین، خاندان، اقدار اور تہذیب تک کو چھوڑ دیتے ہیں۔ پردہ اور خاندان ہمیں ترقی کی راہ میں رکاوٹ لگتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ مشکل وقت میں صرف ماں باپ، بہن بھائی، شوہر، بچے اور خاندان ہی انسان کا سہارا ہوتے ہیں۔

شوبز یا شہرت کی دنیا وقتی ہے، خود غرض ہے۔ جب تک جوانی ہے، سب تمہارے جسم کے بھوکے ہیں، یہ حسن و جمال اور رعنائی ماند پڑتے ہی تنہائی مقدر بن جاتی ہے۔ پھر فلیٹ بند ہوتے ہیں، لاشیں گلتی سڑتی ہیں اور دروازہ تک کھولنے والا کوئی نہیں آتا۔

بہنو اور بھائیو! ان واقعات سے سبق اور عبرت پکڑو۔ موت اچانک آتی ہے، ہمیشہ اس کےلیے تیار رہو۔ خدا کا شکر ادا کرتے رہو جس نے دین، ایمان اور خاندان سے نواز رکھا ہے، سب کو وقت دو، رشتوں ناطوں اور تعلقات کو نبھاؤ۔
یہی انسان کی اصل حقیقت ہے:

یاد رکھو صرف جنازوں کو نہیں، زندہ انسانوں کو بھی کندھے کی ضرورت ہوتی ہے۔
لمبے لمبے پیکج ہونے کے باوجود آج آپس میں رابطے نہیں،
آپس میں بغیر کسی بہانے کے ایک دوسرے کی خبر گیری کرتے رہو، یہی محبت کا اصل حق ہے۔
کراچی میں فلیٹ سے ملنے والی اداکارہ کی لاش 6 ماہ پرانی نکلی



اللہ تعالٰی ہم سب کے حال پر رحم فرمائے اور ایسی لاوارث موت سے محفوظ رکھتے ہوئے خاتمہ بالایمان فرمائے۔ آمین۔

29/04/2024

Today I made this Rasmlai it was really amazing🥰🥰🥰

24/12/2023

"Be bold, be brave, be you. There's nothing you can't do!"

23/12/2023

"Keep your skin hydrated and glowing in winter by drinking lots of water, using moisturizer, and using a humidifier indoors."
After drinking lots of water u'll see clear result 👍💯

04/12/2023

"Keep going. You're closer than you were yesterday." 🌟

23/08/2023

"You have the strength inside you to overcome anything life throws your way. Keep going, because you're amazing just as you are!"

26/07/2023

You are deserving of love, especially from yourself. Take care."🥰

21/07/2023

🌸 Hey ladies, let's blossom together! 🌸 Embrace the magic of wellness for your body and mind. 🌟 Discover the joy of staying active and making healthy choices every day. 💪💓 Whether it's a fun workout, a relaxing yoga session, or some self-care time, let's celebrate being strong, happy, and healthy women! 🌺💃

19/07/2023

Women's health and fitness require a balanced approach: 🏋️‍♀️🥦💆‍♀️🧠

Exercise strengthens bones, improves heart health, and boosts mood. 💪❤️😊

A healthy diet provides energy and supports bodily functions. 🥗🍎⚡️

Self-care, including sleep and stress management, prevents burnout. 😴🧘‍♀️💆‍♀️

Nurturing mental well-being through mindfulness and connection fosters resilience. 🧘‍♀️🌸🤝

Prioritizing these areas promotes women's overall health and fitness. 🌟🚺💪

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Dera Ghazi Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address


Dera Ghazi Khan
32200