Divisional Sports Officer DG Khan
this page has been created to promote sports, especially in South Punjab .
13/06/2026
*ڈسٹرکٹ لیہ میں سی ایم پنجاب گرلز ہاکی لیگ کے لیے انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کامیابی سے منعقد*
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر کھیل و امورِ نوجوانان ملک فیصل ایوب کھوکھر کی ہدایات پر، سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر 2026 کے تحت ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل امیر احمد خان کے زیر نگرانی ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس لیہ میں انٹر ڈسٹرکٹ گرلز ہاکی چیمپئن شپ کا شاندار انعقاد کیا گیا۔
ڈی جی خان ڈویژن کے چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز نے ایونٹ میں شرکت کی۔
*میڈم رابعہ بتول* - ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازی خان
*امتیاز احمد بھٹی* - ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لیہ
*محمد کلیم* - ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مظفرگڑھ
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر لیہ رانا زوہیب عبد الکریم بھی موجود تھے ۔اس موقع پر ڈویژنل فوکل پرسن جاوید الیاس لودھی نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لیہ اور
*محمد وسیم گجر* - تحصیل سپورٹس آفیسر کروڑ لعل عیسن
*مرینہ رفیق* - تحصیل سپورٹس آفیسر لیہ ،نعمان سعید غوری کمپوٹر آپریٹر کے ہمراہ بہترین انتظامات کیے اور ایونٹ کو کامیاب کیا۔اس موقع پر
تحصیل سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد مسعود خان چانڈیا اور آفسں اسسٹنٹ ڈی جی خان عبدالغفار مغل نے بھی مقابلوں کے کامیاب انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔
ڈی جی خان ڈویژن کے چاروں اضلاع کے کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا ہاکی کے مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر فاتح کھلاڑیوں میں نقد انعامات، میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔
تمام افسران نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر کے وژن کو سراہا۔
*پاکستان ہمیشہ زندہ باد
13/06/2026
*مظفرگڑھ میں انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی چیمپئن شپ کامیابی سے منعقد*
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر کھیل و امورِ نوجوانان ملک فیصل ایوب کھوکھر کی ہدایات پر، سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر 2026 کے تحت مظفرگڑھ کے فیصل اسٹیڈیم میں انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی چیمپئن شپ کا شاندار انعقاد کیا گیا۔
ڈی جی خان ڈویژن کے چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز نے ایونٹ میں شرکت کی اور انتظامات کی نگرانی کی جن میں شامل تھے:
*میڈم رابعہ بتول* - ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازی خان
*امتیاز احمد بھٹی* - ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لیہ
*محمد کلیم* - ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مظفرگڑھ
اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈی جی خان فیصل امیر احمد خان اور ان کے ساتھ ڈویژنل فوکل پرسن جاوید الیاس لودھی نے بھی شرکت کی۔
مختلف تحصیلوں کے تحصیل سپورٹس آفیسرز نے بھی بھرپور شرکت کی:
*محمد لطیف* - تحصیل سپورٹس آفیسر علی پور
*رانا محمد عامر* - تحصیل سپورٹس آفیسر جتوئی
*محمد وسیم گجر* - تحصیل سپورٹس آفیسر کروڑ لعل عیسن
تحصیل سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد مسعود خان چانڈیا اور تحصیل سپورٹس آفیسر تونسہ محمد علی بلوچ نے بھی مقابلوں کے کامیاب انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔
ڈی جی خان ڈویژن کے چاروں اضلاع کے کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا اور ٹریک اینڈ فیلڈ کے مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر فاتح کھلاڑیوں میں نقد انعامات، میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔
تمام افسران نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر کے وژن کو سراہا۔
*پاکستان ہمیشہ زندہ باد
13/06/2026
*مظفرگڑھ میں انٹر ڈسٹرکٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کامیابی سے منعقد*
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر کھیل و امورِ نوجوانان ملک فیصل ایوب کھوکھر کی ہدایات پر، سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر 2026 کے تحت آج مظفرگڑھ کے فیصل اسٹیڈیم میں انٹر ڈسٹرکٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا شاندار انعقاد کیا گیا۔
ڈی جی خان ڈویژن کے چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز نے ایونٹ میں شرکت کی اور انتظامات کی نگرانی کی جن میں شامل تھے:
*میڈم رابعہ بتول* - ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازی خان
*امتیاز احمد بھٹی* - ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لیہ
*محمد کلیم* - ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مظفرگڑھ
اس موقع پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر مظفرگڑھ جناب ندیم بٹ صاحب بطور مہمانِ خصوصی موجود تھے۔ ڈویژنل فوکل پرسن جاوید الیاس لودھی نے بھی شرکت کی۔
مختلف تحصیلوں کے تحصیل سپورٹس آفیسرز نے بھی بھرپور شرکت کی:
*فاطمہ منیر* - تحصیل سپورٹس آفیسر کوٹ ادو
*اقرا اسلم* - تحصیل سپورٹس آفیسر مظفرگڑھ
*محمد لطیف* - تحصیل سپورٹس آفیسر علی پور
*رانا محمد عامر* - تحصیل سپورٹس آفیسر جتوئی
*ارم ناز* - تحصیل سپورٹس آفیسر چوبارہ
*محمد وسیم گجر* - تحصیل سپورٹس آفیسر کروڑ لعل عیسن
*مرینہ رفیق* - تحصیل سپورٹس آفیسر لیہ
تحصیل سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد مسعود خان چانڈیا اور تحصیل سپورٹس آفیسر تونسہ محمد علی بلوچ نے بھی مقابلوں کے کامیاب انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔
ڈی جی خان ڈویژن کے چاروں اضلاع کے کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا اور ٹریک اینڈ فیلڈ کے مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر فاتح کھلاڑیوں میں نقد انعامات، میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔
تمام افسران نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر کے وژن کو سراہا۔
*پاکستان ہمیشہ زندہ باد
26/05/2026
پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کا ایک نیا اور روشن دور شروع ہو چکا ہے۔ خصوصاً جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور کے کچہ ایریا بنگلہ اِچھا میں آج نوجوانوں اور بچوں کے لیے ایک شاندار اسپورٹس سرگرمی کا انعقاد کیا گیا، جہاں کھلاڑیوں میں اسپورٹس کٹس تقسیم کی گئیں جبکہ بچوں کے درمیان دوستانہ کرکٹ اور والی بال میچز بھی کروائے گئے۔ اس کے ساتھ نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں اور کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں بھی تقسیم کی گئیں، جس سے نوجوانوں کا جذبہ اور جوش مزید بڑھ گیا۔ 🏏🏐🏆
یہ سرگرمیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ حکومت پنجاب نوجوان نسل کو مثبت، صحت مند اور تعمیری سرگرمیوں کی طرف لانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ کچہ کے دور دراز علاقوں میں کھیلوں کے انعقاد نے وہاں کے بچوں اور نوجوانوں کے چہروں پر خوشی بکھیر دی۔
اس پروقار موقع پر کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری، ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اظہر اکرم، ڈپٹی کمشنر راجن پور، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور، اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجن پور بھی موجود تھے۔ معزز افسران نے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور کھیلوں کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
بچوں اور نوجوان کھلاڑیوں نے ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازی خان فیصل امیر احمد خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے یہ خوبصورت سرگرمی ممکن ہوئی۔ اس کے ساتھ ساتھ بچوں نے سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ فضل الرحمان اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز محمد علی قریشی کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا جن کی خصوصی توجہ سے جنوبی پنجاب میں کھیلوں کو فروغ مل رہا ہے۔
اس موقع پر تحصیل سپورٹس آفیسر محمد مسعود بلوچ، تحصیل سپورٹس آفیسر جامپور فیصل شہزاد، تحصیل سپورٹس آفیسر روجھان مزاری، محمد ریاض مزاری اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس راجن پور کی نمائندگی کرتے ہوئے فیض محمد رانجو بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق کھیلوں کے میدان آباد ہو رہے ہیں اور جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے نئے مواقع مل رہے ہیں۔
کچہ کے بچوں کی مسکراہٹیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ اگر مواقع دیے جائیں تو ٹیلنٹ کسی بھی علاقے کا محتاج نہیں ہوتا۔ ❤️🏏🏐🏆
Visit to Layyah District.
It is hereby informed that the Pak-China Friendship Games 2026 have been postponed until further orders due to unavoidable circumstances.
The new schedule and further instructions will be communicated officially in due course. All concerned are requested to stay updated through official channels.
Thanks.
Regards
12/05/2026
پاکستان چائنہ فرینڈ شپ سمر گیمز 2026۔انٹر ڈویژن ٹورنامنٹ لاہور کے لیے
ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز مکمل کر لیے گئے۔ یہ انٹر ڈویژن ٹورنامنٹ مقابلے 16 سے 21 مئی تک لاہور میں منعقد ہوں گے، جن کے لیے ڈویژنل سطح پر ٹیموں کی تشکیل کا عمل 12 مئی کو کامیابی سے مکمل کیا گیا۔
ٹرائلز میں راجن پور، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان اور لیہ سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت میل و فیمیل کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔ ان ٹرائلز کا انعقاد ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل امیر احمد خان کے زیر نگرانی میرٹ پر کیا گیا اس موقع پر چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈویژنل فوکل پرسن جاوید الیاس لودھی نے منتخب کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کی۔۔۔
ٹرائلز کے دوران مختلف کھیلوں میں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا جن میں ٹیبل ٹینس (میل و فیمیل)، جمناسٹک (میل و فیمیل)، ایتھلیٹکس (میل و فیمیل)، ٹینس (صرف میل) اور فٹبال (میل) وشو، بیڈمنٹن 🏸 ،باسکٹ بال ، ٹیبل ٹینس ،والی بال شامل ہیں۔ مختلف کھیلوں کے مقابلے ڈویژن کے مختلف مقامات پر منعقد ہوئے۔ ٹینس کے ٹرائلز راجن پور میں، ایتھلیٹکس کے مقابلے فیصل اسٹیڈیم مظفرگڑھ میں جبکہ فٹبال کے ٹرائلز شاہین فٹبال گراؤنڈ میں منعقد کیے گئے۔
ٹرائلز کے اختتام پر بیڈمنٹن، جمناسٹک، فٹبال اور ایتھلیٹکس کی میل و فیمیل ٹیموں کی حتمی سلیکشن مکمل کر لی گئی، جو اب ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی نمائندگی کرتے ہوئے لاہور میں ہونے والے پاک چائنہ فرینڈ شپ گیمز 2026 میں حصہ لیں گی۔
جن ٹیموں کا انتخاب مکمل کر لیا گیا ہے ان کے لیے کیمپ کا اغاز 13 تاریخ سے کر دیا جائے گا
کھلاڑیوں اور سپورٹس آفیشلز نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے نوجوان کھلاڑی اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنے اضلاع بلکہ پورے ڈویژن کا نام روشن کریں گے۔ اس موقع پر ریسکیو 1122 کے چاک وچوبند نوجوان بھی فرسٹ ایڈ کے لیے موجود تھے اور پنجاب پولیس کی جانب سے بہترین سیکورٹی کی خدمات انجام دی گئی۔۔۔
12/05/2026
آج مورخہ 12 مئی 2026 کو ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازی خان فیصل امیر احمد خان کو ڈی جی خان میں ایکس ڈائریکٹر ایڈمن جناب فاروق عزیز صاحب اور صدر پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن جناب میر شفیق اعوان صاحب نے ان کے آفس خوش آمدید کیا
اس موقع پر معزز شخصیات نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہوں گے، نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع میسر آئیں گے اور سپورٹس کے فروغ کے لیے مزید مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Website
Address
Sports Complex DG Khan
Dera Ghazi Khan
32200