Cricket DG Khan

Cricket DG Khan

Share

Cricket is in my blood

Photos from Cricket DG Khan's post 01/09/2026

سابق لیجنڈ بنگلہ دیش ٹیم کے کوچ مشتاق احمد نے پی سی بی سے بڑا مطالبہ کردیا مشتاق احمد کا کہنا کہ بھارت کی کرکٹ 2007کے بعد سے آگے گئی ہے جب بھارتی کرکٹ بورڈ نے مہندر سنگھ دھونی کو کپتان بنایا جو ایک جارحانہ سوچ والے کپتان تھے کوئی تجربہ نہیں تھا اس کو کپتانی کا میں نے پہلے بھی پی سی بی کو تجویز دی تھی کہ آپ کی ٹیم میں ایک ہی بندہ میچ ونر کھلاڑی ہےجو اپنے ریکارڈ کے بجائے ملک کیلئے کھیلتا ہے اور وہ ہے فخر زمان
فخر زمان کو آج سے ہی تینوں فارمیٹ کا کپتان بناؤ آپ کی ٹیم کی سوچ بدل جائے گی یہ غلط سوچ ہمارے کرکٹ میں آگیا ہے کہ تیز کھیلنے والا ٹیسٹ نہیں کھیل سکتا وہ بھائی آپ کو نسے زمانے میں اور کونسے دنیا میں رہتے ہو ہری بروک سے کوئی تیز کھیلنے والا ہے وہ انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان رہ چکا ہے اب بھی انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہے لیکن مسلئہ یہ ہے کہ کچھ لوگوں نے پاکستان کرکٹ کو دفاعی سوچ پر لاکر کھڑا کردیا ہے ٹیسٹ کرکٹ میں ہمارے اوپنر دس اوورز کھیل کر بیس رنز نہیں بناتے انگلینڈ آسٹریلیا ساوٴتھ افریقہ نیوزی لینڈ بھارت اور اب بنگلہ دیش بھی ٹیسٹ کرکٹ میں ون ڈے کی طرز پر رن ریٹ چلاتے ہے میں ابھی آسٹریلیا سے واپس آیا ہوں بنگلہ دیش ٹیم کیساتھ تھا میں جہاں پر بنگلہ دیشی بیٹنگ کوچ ایک ہی بات کھلاڑیوں کو سمجھتا رہا کہ اگر وکٹیں بھی گر جائے آپ نے صرف ڈاٹ بالز نہیں کھیلنی ہے اس سے پریشر آتا ہے بیٹنگ پر اگر باونڈری نہیں لگا رہی ہے تو سنگل ڈبل نہیں چھوڑنا پاکستان کی کرکٹ تاریخ کے ان ناسمجھ لوگوں کے ہاتھوں میں ہیں جو آج سے تیس سال پہلے والا کرکٹ تھی فخر زمان کیساتھ بات کرو اور اس کو اگلے تین سالوں کیلئے تینوں فارمیٹ کی کپتانی دو یہ ٹیم آگے جائے گی کیونکہ کپتان اگر خود جارحانہ سوچ والا ہوگا تو دھونی کی طرح ٹیم کو اٹھائے گا


01/09/2026

کل جرمنی چوتھی مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ جیتا، اور پاکستان کے برابر سب سے زیادہ ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ یہ پاکستان کے آخری ورلڈ کپ جیتنے کے 32 سال بعد ہوا ہے!
1960 سے 1994 تک ہم نے 7 اولمپکس میں شرکت کی اور ہاکی کے 3 گولڈ میڈلز جیتے۔ اسی عرصے کے دوران 8 ورلڈ کپ کھیلے گئے اور ہم نے ان میں سے 4 جیتے! 7 ایشین گیمز میں شرکت کی اور ہم نے ان میں سے 5 میں ہاکی کا گولڈ میڈل جیتا!
ایک طویل عرصے کے بعد پاکستان ہاکی میں زندگی کی کچھ نشانیاں نظر آ رہی ہیں۔ آئیے قومی کھیل کو وہ توجہ اور وسائل دیں جس کا وہ حق دار ہے، اور پاکستان کو ایک بار پھر ہاکی کی عالمی سپر پاور بنائیں۔ 🇵🇰🏑

Photos from Cricket DG Khan's post 31/08/2026

امام الحق کو انجری تھی یا نہیں رپورٹ جاری زرائع کے مطابق لارڈز ٹیسٹ سے ایک دن پہلے جب ٹیم میٹنگ ہوئی تو تمام کھلاڑیوں سے پوچھا گیا کہ بھائی کوئی مسلئہ تو کسی کو نہیں ہے فٹنس کا جس پر سب کھلاڑیوں نے کہا نہیں لیکن میچ کے دن جب میچ شروع ہوا کچھ لمحے بعد امام الحق نے ڈرامہ شروع کیا اور بابر کو کہا کہ میں کچھ ٹائم کیلئے گراؤنڈ سے باہر جاتا ہوں سلمان آغا کو فیلڈنگ کیلئے اتار گیا لیکن جب کچھ لمحہ زیادہ ٹائم میں بدل گیا تو پانی کے وقفے کے دوران بابر کو بتایا گیا کہ امام الحق تو لیٹ گیا ہے ٹیم ڈاکٹر نے ٹیسٹ کیا تو کوئی وجہ سامنے نہیں آرہی تھی کھانے کے وقفے کے بعد امپائر کو اگاہ کردیا گیا ٹیم ڈاکٹر نے مشورہ کیا کہ امام کو قریبی ہسپتال لیکر جانا چاہئے کھیل کے احتتام پر ہسپتال لیا جایا گیا جہاں امام کے اکسرے اوردیگر ٹیسٹ کیے گئے تو کوئی وجہ سامنے نہیں آئی جب پاکستان کی بیٹنگ شروع ہورہی تھی تو امام نے بیٹنگ کیلئے جانے سے انکار کردیا اور کہا کہ میں اٹھنے کے قابل نہیں ہوں آج پی سی بی کو مکمل رپورٹ دے دی گئی جس میں کہیں پر یہ بات ثابت نہیں ہوسکا کہ امام الحق کو مسئلہ تھا انجری کا جس پر پی سی بی نے فوری طور پر ہر پہلو سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے کہ یہ آخر معاملہ کیا ہے زرائع کےمطابق امام الحق کا کیریئر تقریباً ختم ہوا ہے کہا جارہا ہے کہ میچ شروع ہونے سے قبل قومی ترانے کے دوران بھی امام کی توجہ نہیں تھی اور وہ کنفیوژن کا شکار نظر آرہے تھے


Photos from Cricket DG Khan's post 31/08/2026

سابق کپتان راشد لطیف نے پی سی بی سے بڑا مطالبہ کردیا راشد لطیف کا کہنا ہے کہ میں مانتا ہوں کہ ٹیم کی پرفارمنس صفر ہے لیکن اس ٹیم کو سلیکٹ کرنے والا مصباح الحق اور عاقب جاوید ہے اب تیسرے ٹیسٹ میں ان کو پتہ چلا کہ کھلاڑی ٹھیک نہیں ہے جب یہ سلیکشن کررہے تھے اس سے پہلے بھی ان کھلاڑیوں کی پرفارمنس زیرو تھی اب بھی زیرو اصل مسئلہ یہ کہ جب تک عاقب جاوید کو نہیں ہٹایا جاتا اور اس سسٹم میں یونس خان محمد یوسف جیسے تجربہ کار لوگوں کو شامل نہیں کرتے تو کچھ فائدہ نہیں ہوگا یہ صرف مزید تنقید سے بچنے کیلئے ڈرامے کے سوا کچھ نہیں ہے اصل فیصلہ وہ ہوگا جب عاقب جاوید اور مصباح الحق کی چھٹی کرائی جائے چئرمین پی سی بی کو معلوم نہیں ہے کہ اصل زمہ دار کون اور وہ ان سے سوال نہیں کرتا کہ یہ ٹیم کا جو حال تم دونوں کے دور میں ہوا ہے اس کا زمہ دار کون ہے سینئر کھلاڑیوں کیساتھ عاقب جاوید اور پوری سلیکشن کمیٹی کی چھٹی ہونی چاہئے


31/08/2026

پاکستان کی کرکٹ تاریخ میں پہلی بار دوران سیریز اتنی بڑی تبدیلی اور اہم دورے سے اتنے کھلاڑی واپس بھجے جا رہے ہیں

31/08/2026

آپ تو ایک پھول ہیں، اور پھول کھلتے، مہکتے اور مسکراتے ہی خوبصورت لگتے ہیں۔
سنیں! خود کو کبھی مرجھانے مت دیجیے گا۔
اس تلخ دنیا میں آپ کا ہونا، مسکرانا اور مہکتے رہنا بہت ضروری ہے.

بہت خوبصورت لوگ ایک ساتھ
کپتان امتیاز جاوید
شعیب بھائی دی گریٹ
زمان بھائی امتیاز ملک اور ایک نیا والد محترم

31/08/2026

Cricket DG Khan Win is temporary LURN is permanent ۔۔۔۔

31/08/2026

سوچتا ہوں گزرے گے یہ اندھیرے کیسے

لوگ جدا ہوئے لوگ بھی ہیرے جیسے
الوداع محسن کرکٹ
مسٹر لیجنڈ
بابائے کرکٹ تحصیل جتوئی علی پور

31/08/2026

مردوں کی ریجنل انڈر 19 اکیڈمیز کا آغاز آج سے، 20 ٹیمیں حصہ لیں گی

لاہور، 31 اگست 2026:

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پیر، 31 اگست سے 16 ریجنز (علاقوں) میں 20 ٹیموں کے لیے مردوں کی ریجنل انڈر 19 اکیڈمیز کے آغاز کی تصدیق کر دی ہے۔ ان اکیڈمیز میں تقریباً 500 انڈر 19 کھلاڑی حصہ لیں گے؛ ان اکیڈمیز کا مقصد کھلاڑیوں میں پیشہ ورانہ کرکٹ کی خصوصیات اور مہارتیں پیدا کرنا ہے۔

کھلاڑیوں کو ان کے متعلقہ ریجنل ہیڈ کوارٹرز میں مختلف سہولیات فراہم کی جائیں گی اور وہ پی سی بی (PCB) کوچز کی نگرانی میں تربیت حاصل کریں گے۔ اکیڈمی پروگرام کو 2026-27 کے ڈومیسٹک سیزن میں ہونے والے انڈر 19 ٹورنامنٹس کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے۔

اکیڈمیز کے اختتام کے بعد، یہ 20 ریجنل ٹیمیں 'نیشنل انڈر 19 کپ' (50 اوورز پر مشتمل وائٹ بال میچز) اور 'نیشنل انڈر 19 ٹرافی' (تین روزہ ریڈ بال میچز) میں حصہ لیں گی۔ دونوں ٹورنامنٹس کا مکمل شیڈول مناسب وقت پر جاری کیا جائے گا۔

31/08/2026

لندن میں بڑی بیٹھک بڑے فیصلے
امام، رضوان کو سکواڈ سے نکال کر وطن بھیجنے کا فیصلہ، آخری ٹیسٹ کیلئے 6 نئے کھلاڑی طلب، مائیک ہیسن انچارج مقرر

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Dera Ghazi Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


ہر مظلوم کھلاڑی کے دل میں
Dera Ghazi Khan