02/09/2026
🏏🔥 1974 میں آج ہی کے دن ماجد خان نے انگلش باؤلرز کو یادگار سبق پڑھایا!
یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا صرف دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل تھا۔ میچ ابتدا میں 55 اوورز کا تھا لیکن بارش کے باعث اسے 50 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔
انگلینڈ کی جانب سے اوپنر ڈیوڈ لائیڈ نے ناٹ آؤٹ سنچری اسکور کی اور انگلینڈ نے 244 رنز کا مجموعہ بنا دیا۔ اُس دور کے لحاظ سے 50 اوورز میں یہ ایک انتہائی مضبوط اور بڑا اسکور سمجھا جاتا تھا۔
لیکن پھر میدان میں آئے پاکستان کے دو عظیم اوپنرز…
🇵🇰 صادق محمد اور ماجد خان!
دونوں نے انگلش باؤلرز کے خلاف چوکوں کی ایسی بارش برسائی کہ میچ کا نقشہ ہی بدل گیا۔ خاص طور پر ماجد خان اُس دن مکمل ہٹنگ موڈ میں تھے! 🔥
جس پچ پر پوری انگلش ٹیم نے مجموعی طور پر صرف 17 باؤنڈریز لگائی تھیں، وہیں ماجد خان نے اکیلے صرف 93 گیندوں پر 17 باؤنڈریز لگا دیں!
💥 16 چوکے
💥 1 شاندار چھکا
🏏 109 رنز — صرف 93 گیندوں پر!
صادق محمد کے ساتھ سنچری پارٹنرشپ کے بعد ماجد خان نے ظہیر عباس کے ساتھ بھی 74 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔
جب ماجد خان 109 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو پاکستان کو جیت کے لیے صرف 58 رنز درکار تھے۔
پاکستان نے مزید صرف ایک وکٹ گنوا کر ہدف 42.5 اوورز میں حاصل کر لیا! 🇵🇰🏆
⚡ سب سے حیران کن بات یہ کہ ماجد خان کی یہ اننگ 117 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ سے کھیلی گئی تھی…
اور یہ سب کچھ 1974 میں آج ہی کے دن ہوا تھا! ❤️
یہ اُس دور میں جارحانہ کرکٹ کی ایک ایسی مثال تھی جس نے ثابت کر دیا کہ پاکستانی بیٹنگ میں کلاس، اسٹائل اور اٹیکنگ کرکٹ ہمیشہ سے موجود رہی ہے۔
👑 ماجد خان — اپنے وقت سے بہت آگے کا کھلاڑی!
آپ کے خیال میں ماجد خان کو پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے سب سے اسٹائلش اور کلاسیکل بیٹسمینوں میں شمار کرنا چاہیے؟ 🏏🔥
🏏🇵🇰
30/08/2026
🚨🏏 ناصر حسین کا امام الحق پر بڑا سوال… کیا امام ناتھن لائن اور کرس ووکس سے بھی زیادہ زخمی تھے؟ 😱🔥
پاکستانی ٹیم ایک انتہائی مشکل صورتحال میں تھی…
وکٹیں گر چکی تھیں، میچ ہاتھ سے نکلتا دکھائی دے رہا تھا اور ہر لمحہ پاکستان کے لیے فیصلہ کن بنتا جا رہا تھا!
لیکن پھر ایک سوال نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی… 👀
انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے امام الحق پر تنقید کرتے ہوئے سخت سوال اٹھا دیا!
ناصر حسین کا کہنا تھا کہ:
❓ اس مشکل وقت میں امام الحق کو بیٹنگ کے لیے آنا چاہیے تھا!
اور پھر انہوں نے ایک ایسا موازنہ کیا جس نے کرکٹ شائقین کو سوچنے پر مجبور کر دیا… 🔥
❓ کیا امام الحق ناتھن لائن یا کرس ووکس سے زیادہ زخمی تھے؟
یہ صرف ایک سوال نہیں تھا…
بلکہ کرکٹ کی ان لازوال قربانیوں کی یاد دہانی تھی، جب کھلاڑی اپنی جان، جسم اور درد کی پروا کیے بغیر صرف اپنی ٹیم کے لیے میدان میں اترے! ❤️🏏
---
💥 ناتھن لائن کی وہ ناقابلِ فراموش قربانی!
ایشز سیریز کے لارڈز ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے مایہ ناز اسپنر ناتھن لائن شدید انجری کا شکار ہو گئے تھے۔
حالت ایسی تھی کہ چلنا بھی انتہائی مشکل تھا…
وہ ویساکھیوں کے سہارے اسٹیڈیم پہنچ رہے تھے! 😢
لیکن جب آسٹریلیا کو آخری لمحات میں ایک ایک رن کی ضرورت تھی اور نو وکٹیں گر چکی تھیں…
تو کیا ناتھن لائن ڈریسنگ روم میں بیٹھے رہے؟ ❌
نہیں!
وہ درد کے باوجود میدان میں اتر آئے! 🔥
لارڈز کے پویلین سے لنگڑاتے ہوئے نکلنے والا وہ منظر آج بھی کرکٹ کی تاریخ کے جذباتی ترین لمحات میں شمار کیا جاتا ہے۔
سامنے انگلش بولرز تھے…
شارٹ پچ گیندیں تھیں…
جسم درد سے ٹوٹ رہا تھا…
لیکن ناتھن لائن صرف ایک مقصد کے لیے میدان میں تھے:
🇦🇺 اپنی ٹیم کے لیے!
---
اور یہی وہ جذبہ ہے جس کی مثالیں کرس ووکس اور دیگر جنگجو کرکٹرز نے بھی مختلف مواقع پر پیش کی ہیں۔
🏏 انجری…
🏏 درد…
🏏 جسمانی تکلیف…
مگر جب ٹیم کو ضرورت پڑی تو کئی کھلاڑی میدان میں اترے اور ثابت کر دیا کہ:
کرکٹ صرف تکنیک اور ٹیلنٹ کا نام نہیں… بعض اوقات یہ قربانی کا نام بھی ہوتی ہے! ❤️🔥
اب اصل سوال امام الحق کے سامنے کھڑا ہے… 👀
🤔 کیا پاکستان کو اس نازک وقت میں امام الحق کی ضرورت نہیں تھی؟
🤔 کیا انجری واقعی اتنی سنگین تھی کہ وہ بیٹنگ کے لیے نہیں آ سکتے تھے؟
🤔 اور کیا ناصر حسین کی تنقید درست ہے؟
کیونکہ کرکٹ کی تاریخ گواہ ہے…
🔥 کچھ کھلاڑی درد کے باوجود میدان میں اترتے ہیں… اور پھر ہمیشہ کے لیے تاریخ کا حصہ بن جاتے ہیں!
ناصر حسین کے سوال نے اب ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے! 🚨
آپ کے خیال میں امام الحق کو بیٹنگ کے لیے آنا چاہیے تھا یا نہیں؟ 👇
🏏🔥
29/08/2026
شمار جوزف ! جس نے برسبین کا قلعہ فتح کیا !
بات چوتھی اننگز میں کچھ بہترین بولنگ پرفارمینسز کی ہورہی تھی ، کچھ میچز کا ذکر ہوا تو کچھ کا رہ بھی گیا۔
مگر ایک بولر ایسا ہے جس کو چوتھی اننگز میں بہترین بولنگ کرنے والے فینی ڈولیئرز ، ڈاؤگ بریسویل، مرلی دھرن اور فضل محمود کی فہرست میں شامل کیا جانا چاہیے اور وہ نام ہے شمار جوزف۔
شمار جوزف کی پرفارمنس اتنی اہمیت کی حامل کیوں ہے؟ اس کا مکمل پس منظر بھی جاننا ضروری ہے۔
وہ سیریز 24 سالا شمار جوزف کی ڈیبیو سیریز تھی، جو اپنے دوسرے ہی ٹیسٹ میچ میں تاریخ بنانے جارہا تھا۔
یہ بات پچھلے ہی سال 2024 برسبین کے میدان کی ہے۔ جہاں ویسٹ انڈیز آسٹریلیا کے دورے پر ہے اور دو میچز کی سیریز میں ویسٹ انڈیز ٹیم پہلا میچ ہار بھی چکی ہے۔
آخری بار ویسٹ انڈیز ٹیم آسٹریلیا سے کوئی بھی ٹیسٹ میچ اس برسبین میچ سے 21 برس پہلے 2003 میں اپنے ہوم گراؤنڈ پہ جیتی تھی، اس بیچ کئی سیریز ہویں مگر جیتنا تو دور ویسٹ انڈیز کے لیے آسٹریلیا کے خلاف کوئی ایک میچ ڈرا کرنا بھی مشکل تھا۔ جب کہ آسٹریلیا میں کوئی ٹیسٹ میچ جیتے ہوے بھی ویسٹ انڈیز کو 27 برس ہو چکے تھے۔
برسبین ٹیسٹ 25 فروری 2024 بروز جمعرات کو شروع ہوتا ہے، پاورفل آسٹریلینز کے سامنے ایک نوجوان اور ناتجربہ کار ویسٹ انڈیز کی ٹیم سامنے ہے جو سیریز کا پہلا میچ ہار چکی ہے۔ اب سیریز کا دوسرا اور آخری میچ ہونا ہے۔
میچ کے پہلے یعنی جمعرات کے دن ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بلے بازی کی اور پہلی اننگز میں 311 رنز اسکور کیے، جواب میں کھیل کے دوسرے یعنی جمعے کے روز آسٹریلیا نے 289/9 کے اسکور پر اننگز ڈکلیئر کردی۔ ویسٹ انڈیز کے پاس اب محض 22 رنز کی لیڈ تھی۔ 26 جنوری یعنی اسی جمعے کی شام ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز دن کے اختتام تک 13/1 تھی۔
میچ کا تیسرا دن ہفتہ تھا، اسی روز ویسٹ انڈیز ٹیم 193 رنز پہ آل آوٹ ہو بیٹھی جس کا مطلب تھا کہ آسٹریلیا کے سامنے اب فقط 216 رنز کا ٹارگیٹ تھا۔
193 پہ آخری کھلاڑی شمار جوزف رٹائرڈ ہرٹ ہوا تھا کہ ایک یارکر گیند اس کا پاؤں زخمی کر چکی تھی، شمار جوزف کو اب گراؤنڈ سے باہر جانے کے لیے بھی دو کندھوں کی ضرورت تھی۔ اسکین ہوا تو پتا چلا کہ اچھا خاصا فریکچر ہوچکا تھا۔ اب شمار جوزف مزید اس دن تو کھیل سکتا نہیں تھا، اگلے دن بھی کھیلے گا یا نہیں اس کی بھی کوئی گارنٹی نہیں تھی۔
تیسرے ہی روز آسٹریلیا نے 216 رنز کا ٹارگیٹ چیز کرنا شروع کیا۔ ویسٹ انڈیز ٹیم شمار جوزف کے بنا کھیل رہی تھی۔ تیسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا کا اسکور 60/2 تھا، اوپنر اسٹیو سمتھ 33 اور کیمرون گرین 9 بناکر کھڑے تھے، جب کہ عثمان خواجہ اور لابوشین کی وکٹس گر چکی تھیں۔
آٹھ وکٹس باقی تھیں اور 156 رنز کی مزید ضرورت تھی۔
دن ختم ہوا۔ ادھر شمار کی حالت خراب تھی جو پوری رات سو نہ سکا۔ ایسی صورتحال میں کھیلنا جان کو جوکھم میں ڈالنے کے مترادف تھا مگر خود شمار جوزف اور کپتان براتھویٹ کے جذبے جواں تھے۔
اتوار کے روز چوتھا دن شروع ہوا تو شمار وہیں میدان میں نظر آیا جس کو ہاسپیٹل میں ہونا چاہیے تھا، ڈاکٹر سے پین کلرز لی گئیں، درد میں وقتی افاقہ ہوا اور شمار جوزف تاریخ رقم کرنے میدان میں اتر پڑا۔
اس روز پہلے آٹھ نو اوورز تک شمار جوزف کو بولنگ نہیں ملتی، اور جب تک شمار کے ہاتھ میں گیند آتی ہے تب تک کیمرون گرین اور سمتھ سکون کے ساتھ ٹارگیٹ کے نزدیک جارہے تھے۔ 33 رنز مزید بنا کوئی وکٹ کھوئے بن گئے تھے۔ اسکور 93/2 تک پہنچا تو براتھویٹ نے گیند شمار کو تھمادی۔ پھر وہ ہوا جس کا آسٹریلینز نے سوچا تک نہ ہوگا۔
پہلے اوور کی چوتھی گیند جو گرین کے بلے کا باہری کنارہ چھوتے ہوے تیسری سلپ کے اوپر سے بہت تیزی سے نکل گئی کہ اس کو پکڑنا ناممکن سا تھا۔ اس سے اگلی گیند اوور پچڈ تھی اور کیمرون گرین کلاسیکل اسٹریٹ ڈرائیو لگاتے ہوے چوکے کی صورت میں اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔
شمار جوزف اپنے دوسرے اوور میں آیا تو چوتھی گیند جو آف سائڈ پہ کچھ پیچھے رہ گئی، باؤنس بھی نہیں ہوی تو گرین نے یہ موقع بھی ہاتھ سے جانے نہ دیا، ایک چوکا گلی ریجن میں شمار جوزف کا منہ چڑا رہا تھا۔
اسی اوور کی اگلی گیند شاندار رہی، ایک اچھے باؤنس کے ساتھ اندر آتی ہوی گیند جو گرین کے گلوز اور پیڈز کو ہلکا سا چھوتی ہوی ذرا نیچے کو آئی اور وکٹس میں گھس گئی ، ورنہ باؤنس اتنا تھا کہ وکٹس سے کہیں اوپر کی گیند تھی۔ 113 پہ تیسری وکٹ گری، کیمرون گرین 42 بناکر واپس لوٹے۔ اس سے اگلا آنے والا بلے باز ٹریوس ہیڈ تھا۔ ٹیریوس ہیڈ کے ساتھ جو ہوا وہ اپنی مثال آپ ہے۔ پہلی ہی گیند جو شمار جوزف نے اس کو کی اس نے پوری میچ کا نقشہ پلٹنے میں بہت مدد دی، سہمی ہوی ویسٹ انڈیز ٹیم میں اچانک سے انرجی آ چکی تھی کہ ٹریوس ہیڈ کو پہلی گیند جو پڑی وہ فل اور اندر آتا ہوا یارکر تھا، ٹریوس ہیڈ جب تک اس کو بلاک کرنے کا سوچتا وکٹس اڑ چکی تھیں، شمار جوزف کی انرجی دیکھنے لائق تھی، ویسٹ انڈیز ٹیم میں جیسے ایک نئی روح پھونک دی گئی تھی۔
دو اوورز میں رنز تو شمار 19 دے چکا تھا مگر دو لگاتار گیندوں پر دو وکٹس بھی نکال چکا تھا۔
اسکور 113/4 ہو چکا تھا۔
آسٹریلیا کو 103 مزید چاہیے تھا ۔ اسٹیو سمتھ 49 پہ کھڑا تھا۔
شمار جوزف اپنے تیسرے اوور کی پہلی گیند پر ہیٹ ٹرک پہ تھا، سامنے سیٹ ہوا بیٹسمین اسٹیو سمتھ تھا، پیڈز پہ ایک فل گیند کرنے کے چکر میں شمار لائن ذرا سی مس کرگیا اور گیند لیگ سائڈ سے کافی باہر تھی جس پہ سمتھ نے بآسانی سنگل لیا۔
شمار جوزف اپنے چوتھے اوور میں آیا تو دوسری ہی گیند جو کچھ شاٹ اور اٹھی ہوی گیند تھی مگر بالکل آف سائڈ پر تھی جس کو مچل مارچ نے گلی ریجن سے چوکے کی راہ دکھائی۔ یہ چوکا شمار کو غصہ دلانے کے لیے کافی تھا کہ اگلی گیند جو سیدھی پانچویں اسٹمپ پر تھی مارش کے بلے کا کنارہ لیتے ہوے دوسری سلپ میں جا پہنچی جس کے ہاتھوں سے نکل کر تیسری سلپ میں کھڑے گریوز نے گیند کو اپنے ہاتھوں میں قابو کیا۔مارش دس بناکر آوٹ ہوا ، اسکور 132/5 تھا۔
شمار کے پانچویں اوور کی دوسری گیند جو اندر آتی ہوی فل لینگتھ پہ رہی، اس نے نئے آنے والے ایلیکس کیری کو کچھ سمجھنے کا موقع ہی نہیں دیا کہ کب اس کا مڈل اسٹمپ اکھڑ چکا تھا۔ اسکور 136/6 ہوگیا ، کیری دو بناکر آؤٹ ہوا۔ اسمتھ 59 پہ کھڑا تھا۔
پھر اگلے بلے باز اسٹارک نے اچھے اسٹروک مارے، پہلی گیند جو اس کو پیڈز پر پڑی اچھی اسٹریٹ ڈرائیو میں بدل چکی تھی جس سے اسٹارک کو چار رنز ملے، اگلی گیند بعد اسٹارک نے شمار کو سیدھا ہی اٹھا کر شاٹ ماردی کہ شمار حیران یہ کیا ہورہا ہے، اسٹارک دو گیندوں پہ شمار کو دوسرا چوکا جڑ چکا تھا۔
پھر ال زاری جوزف کے اگلے اوور کی آخری گیند پہ اسٹارک نے ایک اور آن ڈرائیو شاٹ کھیلتے ہوے اپنا تیسرا چوکا بھی لگایا۔
اگلے اوور میں سمتھ نے شمار کو آف سائیڈ پہ چوکا مارا تو اس سے اگلے اوور میں ال زاری کی شاٹ پچ بال سمتھ ہی کے ہاتھوں لیگ سائیڈ پر باؤنڈری لائن کراس کر رہی تھی ۔
اگلے اوور میں اسٹارک کو پھر شمار کا سامنا تھا ۔ اسٹارک نے اوور کی دوسری ہی گیند پہ دیدہ دلیری کے ساتھ اٹھاکر سیدھا شاٹ کھیلا، شمار کو لگتا ہوا اسٹارک کا یہ تیسرا چوکا تھا۔ اس سے اگلی ہی گیند شمار نے پیچھے ڈالی، اس کو بھی اسٹارک نے زور دار طریقے سے پل کرنے کی ٹھانی مگر بلے کے بیچوں بیچ نہ آئی، ایج ہوا ، بہت اونچی ہوا میں تھرڈ مین کی جانب گیند جاتی دکھائی دی جہاں فیلڈر کھڑا تھا مگر جب گیند گری تو فیلڈر کی پہنچ سے بہت دور تھی۔ اسی اوور کی پانچویں گیند پر اسٹارک نے ایک اور شاٹ مارنے کی کوشش کی ، جو ناکام گئی اور بلے کا باہری کنارہ لیتے ہوے ہوا میں چلی گئی، پر اس بار گیند دور نہیں گئی وہیں آف سائیڈ پہ سرکل میں ہی اوپر چلی گئی تھی، فیلڈر نے کوئی غلطی نہیں کی اور تیز 21 رنز بنانے کے بعد اسٹارک واپس جارہا تھا تو شمار ایک اور وکٹ سیلیبریٹ کر رہا تھا۔ اسکور 171/7 ہوچکا تھا سمتھ 70 پہ کھڑا تھا۔
45 رنز مزید آسٹریلیا کو چاہیے تھے۔
اب تک شمار سات اوور میں پچاس رنز تو کھا چکا تھا مگر پانچ وکٹس اس کے حصے میں تھیں۔
تاہم پیٹ کمنز کی صورت اب بھی بہت بڑا دردِ سر باقی تھا۔
شمار اپنا آٹھواں اوور کرنے آتا ہے، پہلی گیند سنگل، دوسری گیند پہ اسمتھ کا بھی سنگل۔ پر شمار کی تیسری گیند ویسٹ انڈیز کو بہت بڑی وکٹ دے کر جارہی تھی۔ گیند نے کمنز کے بلے کا باہری کنارہ لیا اور کیپر کا ایک خوبصورت کیچ بنی۔ کمنز دو رنز بناکر واپس چل دیے، 175 پہ آٹھویں وکٹ گری تھی۔
187/8 پہ ٹی بریک ہوا۔ سمتھ 76 اور نتھن لائن پانچ پہ تھا۔
بریک کے بعد آسٹریلیا ٹارگیٹ سے فقط 29 رنز دور تھا۔
بریک کے بعد پہلے ہی اوور کی پہلی گیند جو ال زاری نے یارکر کی کوشش میں کی وہ نتھن لائن کے لیگ اسٹمپ سے بھی باہر فل ٹاس بن کر جارہی تھی، لائن نے تھوڑا بلا دکھایا اور پیچھے چوکا ہوگیا۔
ڈرامہ اپنے آخری مراحل میں تھا۔ ال زاری کے اسی اوور میں نتھن لائن نے سیدھے بلے سے شاٹ کھیلا سیدھا بولر کی طرف ، کیچ پکڑنے لائق تھا پر شاید ال زاری اس کے لیے ریڈی نہ تھا ۔ لائن کو ایک نئی زندگی مل گئی۔ ال زاری کی یہ چھوٹی غلطی ویسٹ انڈیز کے گلے پڑ سکتی تھی مگر اس کا ازالہ اس نے اسی بریک کے بعد پہلے والے اوور کی آخری گیند پہ کر لیا جب ایک شاٹ گیند جو زیادہ باؤنس نہ ہوسکی کو لائن نے لیگ سائڈ پہ کھیلنے کی کوشش کی تو گیند اندرونی کنارہ بلے کا لیتی ہوی وکٹ کیپر کے پاس چلی گئی، اس سے پہلے کہ امپائرز فیصلہ دیتے نتھن لائن ویسے ہی واپس چل دیا۔ اسکور 191/9 ہو چکا تھا۔ آخری وکٹ باقی تھی ہیزل وڈ کی اور 25 رنز باقی تھے۔
اگلے اوور میں شمار جوزف آتا ہے، سمتھ کو پہلی گیند شاٹ ڈالتا ہے پر سمتھ جو گیند کی لینگتھ پہلے ہی پڑھ چکا تھا ، لیگ سائڈ پہ ایک شاندار چوکا لگا چکا تھا۔
21 رنز باقی ہیں۔ اب فیلڈرز پھیل کر کھڑے ہیں ایک ہی سلپ دور کھڑی ہے، شمار کے اسی اوور کی چوتھی گیند سمتھ کی توقع کے خلاف بہت زیادہ باؤنس ہوجاتی ہے سمتھ کے گلوز سے ہوتے ہوے سلپ سے کچھ دور گرتی ہے۔ سمتھ کے ہاتھ میں چوٹ الگ سے لگ جاتی ہے۔
بیس رنز باقی ہیں، سمتھ 81 پہ کھڑا ہے۔
اگلا اوور ال زاری جوزف کا تھا۔ پہلی ہی گیند پہ سمتھ نے اسکوپ شاٹ کھیلتے ہوے چھکا جڑا ، دیکھنے والے دلشان کے دل اسکوپ شاٹ کو یاد کرنے لگے۔ اسمتھ کی بہادری کی داد تو بہرحال بنتی ہے جو اوپننگ سے اب تک کھڑا تھا۔
سمتھ 87 پہ، جیتنے کے لیے چاہییں اب 14 رنز۔
اس اوور میں مزید دو رنز بن جاتے ہیں۔
اگلا اوور شمار کا تھا 12 رنز درکار تھے، سامنے سمتھ تھا ، پہلی گیند پہ دو رن بن گئے، اوور کی چوتھی گیند پہ سمتھ سنگل لیتا ہے کہ ہیزل وڈ اوور کی باقی دو گیندیں سنبھال لے گا۔
اب فقط نو رنز درکار ہیں؛
مگر جیسا سمتھ نے سوچا تھا ویسا ہو نہ سکا، شمار کی اگلی اندر آتی پہلی گیند نے ہیزل وڈ کی وکٹس بکھیر دیں۔ 207/10 اسکور بورڈ پہ تھا۔
فقط آٹھ رنز کی جیت کا جشن ویسٹ انڈیز کے جوانوں میں شروع ہوچکا تھا۔
اسمتھ 91 پہ بے بسی کی تصویر بنے کھڑا تھا۔
شمار جوزف نے 11.5 اوورز کیے،
کوئی اوور میڈن نہیں تھا 68 رنز بھی دیے
اور سات وکٹس بھی لیں۔
ویسٹ انڈیز کے لیے بہت اموشنل لمحات تھے، سالوں بعد حاصل ہونے والی فتح تھی، ایک جوان ٹیم اور ایک جوان بولر نے ایک ناممکن سے خواب کو 11.5 کے ایک ہی اسپیل میں سچ کر دکھایا تھا۔
جب بھی بہترین میچز کی بات ہوگی، اس میچ کا ذکر لازمی ہوگا۔
جب بھی چوتھی اننگز میں چھوٹے ٹارگیٹ کے دفاع کی بات ہوگی ، یہ میچ اہم ترین سمجھا جائے گا۔
جب بھی چوتھی اننگز میں بہترین بولنگ کی بات ہوگی تو شمار جوزف کا نام ضرور لیا جائے گا
ویسٹ انڈیز والوں کے جذبات اس وقت کیا تھے ؟ یہ تو اُس کمنٹری باکس میں بیٹھا آنسو بہاتا برائن لارا ہی ٹھیک سے بتا سکتا ہے بھائی۔
گ
24/08/2026
🇵🇰 پاکستان کرکٹ… کہاں سے کہاں پہنچ گئی؟ 💔🏏
ہیڈنگلے میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کے بعد انگلینڈ کے میڈیا اور سابق کرکٹرز کی تنقید شدت اختیار کر گئی۔ بعض تجزیہ کاروں نے موجودہ پاکستانی ٹیم کو گزشتہ کئی دہائیوں میں انگلینڈ کا دورہ کرنے والی کمزور ترین پاکستانی ٹیموں میں شمار کیا، جبکہ کچھ نے تو سیریز میں 3-0 کی پیش گوئی بھی کر دی۔
لیکن اصل سوال شکست کا نہیں…
شکست کے انداز کا ہے!
بیٹنگ دباؤ آتے ہی بکھر جاتی ہے، باؤلنگ میں وہ کاٹ اور خوف دکھائی نہیں دیتا جو کبھی پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہوا کرتی تھی، فیلڈنگ میں غلطیاں اور میدان کے اندر فیصلے بھی سوالات اٹھا رہے ہیں۔
یہ وہی پاکستان ہے جس کے نام سے دنیا کے بڑے بڑے بلے باز گھبراتے تھے۔
وسیم اکرم، وقار یونس، شعیب اختر کی رفتار…
یونس خان، مصباح الحق کی مزاحمت…
اور ایک ایسی ٹیم جسے آخری گیند تک ہرانا آسان نہیں ہوتا تھا۔ 🔥
آج مسئلہ صرف یہ نہیں کہ پاکستان ہار رہا ہے، مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان اپنی پرانی پہچان کھوتا دکھائی دے رہا ہے۔
ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، مگر جذبہ، فائٹنگ اسپرٹ اور مقابلہ کرنے کی صلاحیت کبھی ختم نہیں ہونی چاہیے۔
اب وقت ہے بہانے بنانے کا نہیں،
اپنی کمزوریاں تسلیم کرکے دوبارہ کھڑے ہونے کا۔ 🇵🇰💚
کیونکہ پاکستان کرکٹ کو صرف جیت نہیں چاہیے…
اپنی عزت، اپنی پہچان اور اپنا خوف واپس چاہیے! 🏏🔥
24/08/2026
آسیز کا جوابی وار — اسٹارک نے ٹائیگرز کو خاموش کرا دیا 🖤🔥
آسیز… ایک ایسا غرور جسے خاک میں ملانے کے لیے کسی نہ کسی کو میدان میں جان لڑانا ہی پڑتی ہے۔ ورنہ یہ گردن ہمیشہ اکڑی رہتی ہے۔
ڈارون میں بنگلہ دیش نے جو کیا، اس نے صرف آسٹریلیا کو شکست نہیں دی تھی، بلکہ کینگروز کے غرور کو بھی زوردار دھچکا دیا تھا۔
دنیا نے فوراً آسٹریلیا کے زوال کی کہانیاں لکھنا شروع کر دیں۔ کوئی مستقبل خطرے میں دیکھ رہا تھا، کوئی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کی بات کر رہا تھا، مگر حقیقت یہ تھی کہ ڈارون میں بنگلہ دیش نے محض قسمت سے نہیں بلکہ شاندار کرکٹ کھیل کر آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کیا تھا۔ خاص طور پر بنگالی بیٹنگ نے وہ کام کیا جس کی شاید کسی نے توقع نہیں کی تھی۔
مگر پھر سامنے آیا وہ شخص جو شکست کو بھولنے والوں میں سے نہیں تھا…
مچل اسٹارک! ⚡
ڈارون کی شکست شاید اسٹارک کے ذہن سے نکلی ہی نہیں تھی۔ انہیں معلوم تھا کہ آسٹریلیا کو جواب دینا ہے، اپنی دھاک واپس قائم کرنی ہے اور دنیا کو یاد دلانا ہے کہ کینگروز کو ان کے گھر میں للکارنا آسان نہیں۔
میکے میں ٹیسٹ شروع ہوا تو اسٹارک نے گیند ہاتھ میں لی اور ایسا طوفان برپا کیا کہ ٹائیگرز سنبھل ہی نہ سکے۔
رفتار، سوئنگ، باؤنس اور مسلسل حملے… ہر گیند پر ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے اسٹارک صرف وکٹ نہیں بلکہ ڈارون کا حساب لینے آئے ہوں۔
پہلی اننگز میں 6 وکٹیں، دوسری اننگز میں مزید 4 شکار — یعنی پورے میچ میں 10 وکٹیں! 🔥
بنگلہ دیشی بلے بازوں کے لیے اسٹارک ایک ایسی پہیلی بن گئے جس کا جواب کسی کے پاس نہیں تھا۔ دو دن کے اندر ٹیسٹ ختم ہوگیا اور آسٹریلیا نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ جب ان کے فاسٹ باؤلرز ردھم میں ہوں تو دنیا کی کوئی بھی ٹیم ان کے سامنے محفوظ نہیں۔
صرف 750 گیندوں میں ٹیسٹ کا اختتام، اور آسٹریلوی کرکٹ کے لیے ایک ایسا جواب جو الفاظ سے نہیں بلکہ گیند سے دیا گیا۔
کچھ لوگوں نے پچ کو ریڈ بال کرکٹ کے لیے خطرناک قرار دیا، لیکن اسٹارک کے لیے یہ سب ثانوی تھا۔ ان کا کام صرف ایک تھا:
ڈارون کا جواب دینا۔
ٹائیگرز کو روکنا۔
اور آسیز کا غرور واپس لانا۔ 🦘🔥
یہ سیریز ایک عجیب خوبصورت مقابلہ بن گئی—ایک طرف تجربے، رفتار اور آسٹریلوی مزاج؛ دوسری طرف بنگلہ دیش کا جذبہ، اعتماد اور بے خوف کرکٹ۔
ڈارون میں ٹائیگرز دھاڑے تھے…
میکے میں کینگروز نے جواب دے دیا۔
اور اب آسٹریلیا 80 پوائنٹس کے ساتھ ایک بار پھر ٹاپ پر بیٹھا ہے۔ لیکن اصل جنگ ابھی باقی ہے، کیونکہ فائنل تک پہنچنے کے لیے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیمیں راستے میں کھڑی ہیں۔
شانٹو نے ڈارون کی فتح کے بعد جو کہا، اس میں واقعی وزن تھا:
"جب آپ میکے میں آسٹریلیا کی تباہ کن کارکردگی دیکھتے ہیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ ہم نے ڈارون میں کس قسم کی ٹیم کو شکست دی تھی۔"
بالکل شانٹو…
ڈارون میں بنگلہ دیش نے ایک زخم دیا تھا،
اور میکے میں اسٹارک نے اس زخم پر رفتار کی مہر لگا دی۔ 🖤⚡
یہ صرف شکست کا بدلہ نہیں تھا…
یہ آسیز کے غرور کا جوابی وار تھا! 🦘🔥
23/08/2026
🔥 مچل اسٹارک نے تاریخ رقم کر دی! 🇦🇺⚡
آسٹریلیا نے بنگلادیش کو دوسرے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 51 رنز سے شکست دے دی، وہ بھی اس وقت جب آسٹریلیا کی اپنی پہلی اننگز صرف 210 رنز پر ختم ہوئی تھی! 😱
لیکن اس تاریخی فتح کے اصل ہیرو رہے مچل اسٹارک۔ 🎯🔥
🏏 109 گیندیں — 10 وکٹیں!
اسٹارک نے صرف 109 گیندوں میں میچ کی 10 وکٹیں مکمل کرکے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 10 وکٹوں کے بہترین ریکارڈز میں اپنا نام شامل کرلیا۔
📜 تیز ترین 10 وکٹیں:
🥇 جارج لوہمین — 91 گیندیں
🥈 جوہنی برگس — 98 گیندیں
🥉 جارج لوہمین — 103 گیندیں
4️⃣ فرینک وولی — 104 گیندیں
5️⃣ مچل اسٹارک — 109 گیندیں 🇦🇺
اور ایک اور بڑا اعزاز! 👑
2001 کے بعد صرف چار گیندباز ایسے ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 4 یا اس سے زیادہ مرتبہ ایک میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں:
🔥 ڈیل اسٹین — 5 بار
🔥 مکھایا نٹینی — 4 بار
🔥 کگیسو رباڈا — 4 بار
🔥 مچل اسٹارک — 4 بار
⚡ 210 رنز کی پہلی اننگز، مگر ایک اننگز اور 51 رنز کی تاریخی فتح!
مچل اسٹارک نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ میچ جیتنے کے لیے صرف بڑے اسکور نہیں، تباہ کن باؤلنگ بھی کافی ہوتی ہے! 🏏🔥
22/08/2026
🏏 پہلی گیند ہو یا پہلا اوور… مچل اسٹارک سب سے آگے! 🔥
ٹیسٹ کرکٹ میں میچ کی پہلی ہی گیند پر وکٹ لینا کسی بھی فاسٹ بولر کے لیے غیر معمولی کارنامہ ہے، لیکن مچل اسٹارک نے اسے بھی اپنا معمول بنا لیا ہے۔
بنگلادیش کے خلاف آج مچل اسٹارک نے میچ کی پہلی ہی گیند پر وکٹ حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔ یہ چوتھی مرتبہ ہے کہ اسٹارک نے کسی ٹیسٹ میچ کی پہلی گیند پر وکٹ لی ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے پیڈرو کولنز کے پاس تھا، جنہوں نے 3 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
اور اگر صرف پہلی گیند نہیں بلکہ میچ کے پہلے اوور کی بات کی جائے تو اسٹارک نے آج نویں مرتبہ پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کی—یہ بھی ٹیسٹ کرکٹ کا نیا ریکارڈ ہے۔
📊 ٹیسٹ کے پہلے اوور میں سب سے زیادہ بار وکٹ لینے والے بولرز:
🥇 مچل اسٹارک — 9 بار
🥈 جیمز اینڈرسن — 8 بار
🥉 رے لنڈوال — 7 بار
🔹 رچرڈ ہیڈلی — 7 بار
🔹 کپل دیو — 7 بار
🇦🇺 بنگلادیش پر آسٹریلیا کی بجلی بن کر گرا اسٹارک!
بنگلادیش کی پوری ٹیم صرف 64 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ابتدائی چھ بلے بازوں میں سے چار صفر پر پویلین واپس لوٹ گئے، جبکہ صرف 39 رنز پر بنگلادیش کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔ آخری وکٹ کی 25 رنز کی شراکت نہ ہوتی تو اسکور مزید بھی شرمناک ہوسکتا تھا۔
🔥 مچل اسٹارک کے اعدادوشمار تو تباہی کی مکمل کہانی سنا رہے ہیں:
🎯 10 اوورز
🛡️ 6 میڈنز
💥 صرف 12 رنز
🎳 6 وکٹس
اور سب سے حیران کن بات؟ اسٹارک نے اپنی پہلی 5 وکٹس صرف 22 گیندوں میں حاصل کیں!
یاد رہے، گزشتہ برس ویسٹ انڈیز کے خلاف وہ صرف 15 گیندوں پر 5 وکٹس حاصل کرنے کا ناقابلِ یقین کارنامہ بھی انجام دے چکے ہیں۔
ساتھ ہی پیٹ کمنز نے بھی 10 اوورز میں 25 رنز دے کر 3 وکٹس حاصل کیں۔
🇦🇺 آسٹریلیا نے آج بنگلادیش کے خلاف صرف میچ نہیں کھیلا، بلکہ گیند سے مکمل تباہی مچا دی!
مچل اسٹارک = نئی گیند کا خوفناک خواب! 👑🔥
21/08/2026
سچن اور انضی 👌
دونوں عالمی کرکٹ کے بھھھت بڑے نام ہیں جن کے نام مجموعی طور پر 54937 رنز سمیت ان گنت کارنامے اور تن تنہا اپنی ٹیموں کو بے شمار فتوحات دلانے کے واقعات درج ہیں جبکہ دونوں کے نام عالمی کرکٹ میں ایشیاء کے ماتھے پہ جھومر اور فخر تصور کئے جاتے ہیں۔
دونوں کے درمیان کھیلتے وقت بھی باہمی عزت و احترام کے رشتہ کے حوالے سے ایک واقعہ عرض ہے۔
کل سابق پاکستانی آل راؤنڈر رانا نوید الحسن کی ایک پرانی انٹرویو کلپ نظروں سے گزری جس میں وہ بتا رہے تھے کہ ایک بار ون ڈے میچ میں سچن صفر پر کھڑے تھے کہ اُن کی گیند سچن کے بلے سے ٹکرا کر وکٹ کیپر کے گلوز میں پہنچ گئی۔
رانا کہہ رہا تھا وہ وکٹ کا جشن مناتے ہوئے سچن کے پاس سے گزرا اور اُس پر جملہ کسا کہ "واضح آؤٹ ہے کیوں کھڑے ہو، بے ایمانی کررہے ہو" یوں کہہ کر میں سلپ اور وکٹوں کے عقب میں کھڑے کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منانے پہنچ گیا تو انضی آگئے اور پوچھا کہ
اُن کو کیا کہا؟
رانا نے جو بولا تھا وہی بول دیا
کہہ رہا ہیکہ انضی نے کہا سیدھا جا کر معافی مانگ لے
انٹرویو میں رانا کہہ رہا تھا کہ میں بھاگتے ہوئے سچن کے پاس پہنچا جو ابھی سرکل سے نہیں نکلے تھے جاکر ان سے معافی مانگی جس پر سچن نے کہا کوئی بات
20/08/2026
وسیم اکرم: وہ 257 رنز جو آج بھی تاریخ میں زندہ ہیں! 🇵🇰🔥
کرکٹ کی تاریخ میں کچھ اننگز صرف رنز نہیں ہوتیں، وہ ایک داستان بن جاتی ہیں۔ اور وسیم اکرم کی 1996ء میں زمبابوے کے خلاف کھیلی گئی 257 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز بھی ایسی ہی ایک داستان ہے۔ 🏏👑
شیخوپورہ ٹیسٹ میں پاکستان 237 رنز پر 7 وکٹیں گنوا چکا تھا۔ شکست کے خطرات منڈلا رہے تھے۔ پھر آٹھویں نمبر پر کپتان وسیم اکرم میدان میں آئے۔
پہلے دن صرف 5 رنز پر ناٹ آؤٹ رہنے والے وسیم نے اگلے روز ایسا طوفان برپا کیا کہ زمبابوے کے بولرز بے بس نظر آنے لگے۔ اسپنرز کی گیندیں کبھی باؤنڈری کے پار جاتیں اور کبھی سیدھا اسٹینڈز میں! ⚡
🔥 وسیم اکرم — 257 ناٹ آؤٹ
🏏 363 گیندیں
4️⃣ 22 چوکے
6️⃣ 12 چھکے
🤝 ثقلین مشتاق کے ساتھ 313 رنز کی شراکت
🏆 نمبر 8 پر آج بھی سب سے بڑا ٹیسٹ انفرادی اسکور
وسیم نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری صرف 161 گیندوں پر مکمل کی، جبکہ ثقلین مشتاق نے 359 گیندوں پر 79 رنز بنا کر انہیں بھرپور ساتھ دیا۔
دونوں کی 313 رنز کی شراکت نے اس وقت عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ بعد میں 2010ء میں جوناتھن ٹراٹ اور اسٹورٹ براڈ نے 332 رنز کی شراکت کے ساتھ یہ ریکارڈ توڑ دیا، لیکن وسیم اکرم کا 257 کا ریکارڈ آج بھی نمبر 8 کے بلے باز کے لیے قائم ہے۔* 👑
اور ایک اور حیران کن بات! 😮
وسیم اکرم کے 12 چھکے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اننگز کے عالمی ریکارڈ کے طور پر تقریباً 28 سال تک قائم رہے۔ 2024ء میں یشسوی جیسوال نے بھی ایک اننگز میں 12 چھکے لگا کر اس ریکارڈ کی برابری کی۔
لیکن 257*؟
وہ آج بھی وسیم اکرم کے نام ہے۔ 🇵🇰❤️
ایک فاسٹ بولر، آٹھواں نمبر، 257 ناقابلِ شکست رنز…
یہ صرف ایک اننگز نہیں، پاکستانی کرکٹ کے سنہری دور کی ایک یادگار داستان ہے۔ 🫡🏏
آپ کے خیال میں یہ کسی فاسٹ بولر کی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے شاندار بیٹنگ اننگز ہے؟
👇 صرف ایک لفظ میں جواب دیں:
زبردست 🔥 | ناقابلِ یقین 😮 | لیجنڈری 👑❤️🏏
20/08/2026
دن 1 - اختتام پر انگلینڈ حاوی! 🏏🔥
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ پہلا ٹیسٹ - پہلے دن کا ڈرامہ ختم!
ٹاس کا جادو:
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلی فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور وہ فیصلہ سونے جیسا ثابت ہوا۔ پہلی ہی گیند پر وکٹ! 😱
پاکستان 171 آل آؤٹ 🇵🇰💔
صرف ایک ہی لڑا - عبداللہ شفیق 61 رنز کی شاندار مزاحمتی اننگز! باقی پوری بیٹنگ لائن انگلش سوئنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ مڈل آرڈر پھر سے ناکام!
انگلینڈ کے تباہ کن باؤلرز 🏴🔥
اولی رابنسن: 5 وکٹیں - 51 رنز
جوش ٹنگ: 5 وکٹیں - 46 رنز
دونوں نے 10 وکٹیں آپس میں بانٹ لیں اور یادگار کے طور پر گیند کو آدھا آدھا تقسیم کر لیا! کیا کارکردگی ہے!
انگلینڈ 112/2 - صرف 59 رنز پیچھے
جواب میں انگلینڈ کی بھی شروعات لڑکھڑائی لیکن پھر کپتان جو روٹ نے ذمہ داری سنبھالی!
جو روٹ: 37* ناٹ آؤٹ (کپتانی کی واپسی پر شاندار)
جورڈن کاکس: 23* ناٹ آؤٹ
بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ کے بعد جو روٹ کی کپتانی کا نیا دور، اور پہلے ہی دن کامیاب حکمت عملی!
کل کیا ہوگا؟ 🤔
پاکستان کو کل صبح جلد از جلد 8 وکٹیں لینی ہوں گی ورنہ انگلینڈ بڑی لیڈ لے جائے گا۔ کیا پاکستانی باؤلرز کم بیک کر پائیں گے؟
اپنی رائے کمنٹس میں دیں! 👇