Pakistan's Culture & Tourism Updates

Pakistan's Culture & Tourism Updates

Share

Pakistan, a country in South Asia, has a rich cultural heritage and diverse tourist attractions, Regional customs, warm hospitality and vibrant festivals.

Pakistan Tourism offers a unique blend of natural beauty, ancient history and cultural richness.

03/06/2026

ایک درخت کاٹنے سے پہلے یاد رکھیں کہ یہ صرف لکڑی نہیں، بلکہ سایہ، آکسیجن، خوبصورتی اور آنے والی نسلوں کا حق ہے۔ درخت بچائیں، زندگی بچائیں۔

01/06/2026

ڈھول ہو، ستار ہو، باجا ہو یا بانسری، یہ سب ہماری ثقافت، روایات اور تہذیب کا حصہ ہیں۔ ان سازوں سے وابستہ ہنرمند محض فن کا مظاہرہ نہیں کرتے بلکہ اپنی محنت سے ہماری ثقافتی شناخت کو زندہ رکھتے ہیں۔ اگر ہم ان کی حوصلہ افزائی نہیں کر سکتے تو کم از کم ان کی تذلیل سے گریز کریں۔
اس ہنرمند سے ایک شخص نے مذاقاً کہا 10 روپے کا ڈھول بجاؤ، مگر اس نے انتہائی شائستگی اور وقار کے ساتھ جواب دیا کہ یہاں کسی کے گھر غم کا ماحول ہے۔ اس ایک جواب نے ثابت کر دیا کہ اصل فنکار صرف ساز بجانا نہیں جانتا، بلکہ دوسروں کے دکھ، جذبات اور معاشرتی اقدار کا احترام کرنا بھی جانتا ہے۔

01/06/2026

Kumrat Waterfall 🩵🇵🇰

01/06/2026

🇵🇰🇵🇰

31/05/2026

دیر کمراٹ کا افسوس ناک واقعہ، مگر قابلِ ستائش مثال،
دیر کمراٹ میں دریا کے درمیان قائم بائی پاس سے گزرتے ہوئے ایک سیاح کا موٹر سائیکل تیز بہاؤ میں بہہ گیا، تاہم اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وہ خود محفوظ رہے۔ اس حادثے کے بعد تھل بازار کمراٹ کی تاجر برادری نے مثالی یکجہتی اور انسان دوستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باہمی تعاون سے 50,450 روپے جمع کرکے متاثرہ سیاح کی مالی مدد کی۔ یہ عمل بھائی چارے، ہمدردی اور مشکل وقت میں ایک دوسرے کا سہارا بننے کی بہترین مثال ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام تعاون کرنے والوں کے رزق میں برکت عطا فرمائے اور انہیں اس نیکی کا بہترین اجر دے۔ آمین۔ 🤲❤️

29/05/2026

آپ میں سے کس کس نے یہ روایتی خشک گوشت دیکھا یا چکھا ہے؟
گوشت کو دیر تک محفوظ رکھنے کے لیے اسے باریک ٹکڑوں میں کاٹ کر نمک لگایا جاتا ہے، پھر کھلی ہوا یا دھوپ میں سکھایا جاتا ہے تاکہ نمی مکمل طور پر ختم ہو جائے۔ یہ قدیم روایت آج بھی کئی علاقوں میں ذائقے اور ثقافت کا اہم حصہ ہے۔

29/05/2026

دیر اپر سیاسن کی پُرفضا وادی میں دلکش قدرتی مناظر کے درمیان مقامی افراد روایتی رسہ کشی کے کھیل سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

21/05/2026

ہم اکثر سیلاب، طوفان، لینڈ سلائیڈنگ اور موسم کی تبدیلی کا شکوہ کرتے ہیں، مگر یہ نہیں سوچتے کہ اس سب کے پیچھے ہماری اپنی غفلت ہے۔
درخت وہ نعمت ہیں جو صدیوں سے زمین کو مضبوط، موسم کو معتدل اور قدرت کو خوبصورت بنائے رکھتے ہیں، لیکن افسوس ہم نے ان کی حفاظت کرنے کے بجائے انہیں بے دریغ کاٹ دیا۔

18/05/2026

A barefoot traveler from Spain is experiencing the stunning natural beauty of Chitral Valley. 🇪🇸🇵🇰

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Dir?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Dir

Category

Telephone

Website

Address


Dir
18001