28/09/2025 غزہ کے بچے یہ ننھے فرشتے جو اس دنیا کی نفرتوں، مذہبی زنجیروں، ذات پات کی دیواروں، اور رنگ و نسل کی تفریق سے بالکل آزاد ہیں۔ ان کی معصوم مسکراہٹیں آسمانوں کو چھوتی ہیں ۔ان کے ننھے ہاتھ خوابوں کی دنیا بساتے ہیں، ان کے دل محبت کی لروشنی سے بھرے ہوئے ہیں لیکن اسرئیلی بارود انکی کی ہنسی کو خاموش کر دیتا ہے اسرائیلی بموں کی گھن گرج ان کے خوابوں کو چور چور کر دیتی ہے ان کے آنسو خون میں مل جاتے ہیں، یہ مناظر دلوں کو چیر کر رکھ دیتے ہے۔ یہ بچے صرف اعداد و شمار نہیں، وہ زندہ روحیں ہیں جو ہمارے ضمیر کو جھنجھوڑتی ہیں، جو ہمیں چیخ کر کہتی ہیں کہ بس اب اور نہیں! غزہ کے یہ معصوم بچے ہمارا مشترکہ درد ہیں اور اسرئیلی بربریت روکنا دنیا کی مشرکہ ذمیداری ہے ۔