MYL Faisalabad

MYL Faisalabad

Share

Mentoring Youth

Photos from MYL Faisalabad's post 22/05/2025

مسلم یوتھ لیگ فیصل آباد کے زیر اہتمام سول ڈیفنس کی بریفننگ آج ان شاءاللہ عزوجل ان جگہوں پر ہو گی۔۔۔۔

20/05/2025

تیرنا سیکھیں، خود اعتمادی بڑھائیں – ایک سنہری موقع
مسلم یوتھ لیگ کی جانب سے نوجوانوں کے لیے موسمِ گرما کا خاص تحفہ:
10 روزہ تیراکی کورس 🏊‍♂️

کورس کی تفصیلات:
🗓️ آغاز: 25 مئی 2025
⏰ اوقات: روزانہ صبح 5:30 تا 8:00 بجے
📍 مقام: الحرم سوئمنگ پول، نزد بیکن ہاؤس اسکول، کنال روڈ، گٹ والا، فیصل آباد
💰 فیس: صرف 3500 روپے (سوئمنگ کٹ سمیت)

خصوصیات:
✔️ ماہر انسٹرکٹرز کی نگرانی
✔️ بنیادی تیرنے کی تکنیک
✔️ پانی میں خود کو محفوظ رکھنے کی تربیت
✔️ صحت مند طرزِ زندگی اور خود اعتمادی میں اضافہ

تیرنا کیوں سیکھیں؟
تیرنا ایک مکمل جسمانی ورزش ہے جو نہ صرف جسمانی صحت کے لیے مفید ہے بلکہ ہنگامی حالات میں جان بچانے کا ہنر بھی فراہم کرتا ہے۔

محمد ایوب گلوتر
مسلم یوتھ لیگ فیصل آباد
📲 0333-5682857



Photos from MYL Faisalabad's post 17/05/2025

فیصل آباد کے معروف مقام ڈی گراؤنڈ بزنس ہب میں آل پارٹیز یوتھ کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ضلع فیصل آباد کی طلباء و یوتھ تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کی صدارت اتحاد اسٹوڈنٹس گروپ کے صدر رانا محمد عثمان، مسلم یوتھ لیگ فیصل آباد کے صدر محمد ایوب گلوتر ،مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شمالی پنجاب کے ناظم مالیات حافظ طلحہ جوئیہ، اور راہِ حق یوتھ ونگ کے صدر ذید مغل نے کی۔

کانفرنس سے ڈاکٹر نعیم اللہ کیفی، میاں محمد عاصم، ابراہیم عبداللہ، ابوبکر ظفر، اسامہ صدیقی، میاں بلال، شیخ رضوان اللہ، مطہر نصیر، مرزا حارث، امجد عباسی، مبشر گجر، علی رضا شاہین، محسن گجر، محمد انس، میاں محمد عاصم احمد، سلمان، حافظ روحان، شیخ عبداللہ، محمد معاویہ، محمد مرثد، حمزہ معاویہ، خرم شہزاد جٹ، رانا معاذ ایڈووکیٹ، رانا حسنین ایڈووکیٹ، حافظ نعمان خالد سمیت دیگر نوجوان قائدین نے خطاب کیا۔

کانفرنس کا مرکزی ایجنڈا دفاع پاکستان، بقائے فلسطین اور تمام یوتھ تنظیموں کے مابین اتحاد و اشتراک عمل کو فروغ دینا تھا۔ شرکاء نے متفقہ طور پر ’’فیصل آباد یوتھ الائنس‘‘ کے قیام کا اعلان کیا جو ایک ہم آہنگ اور متحد پلیٹ فارم کی حیثیت سے تمام طلباء و یوتھ قیادت کو یکجا کرے گا۔ تمام شریک قائدین کو ایگزیکٹو ممبران کی حیثیت دی گئی۔

اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ’’فیصل آباد یوتھ الائنس‘‘ کے تحت دفاعِ پاکستان اور مسئلہ فلسطین کے حق میں بھرپور سطح پر سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی، تاکہ نوجوان نسل میں شعور اجاگر کیا جا سکے اور قومی و عالمی سطح پر مؤثر آواز بلند کی جا سکے۔

15/05/2025

قوم کی خدمت کا جذبہ، سول ڈیفنس کی طاقت!

مسلم یوتھ لیگ فیصل آباد کے زیرِ اہتمام ایک اہم اور معلوماتی سول ڈیفنس ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو ہنگامی حالات میں فوری ردعمل، مدد، اور جان بچانے کی تربیت دینا ہے۔

یہ ورکشاپ آپ کو بتائے گی کہ آفت یا ایمرجنسی کی صورت میں ہمارا کردار کیا ہونا چاہیے اور ہم کس طرح اپنی قوم و معاشرے کی مدد کر سکتے ہیں۔
اپنی قوم کے محافظ بنیں اور مسلم یوتھ لیگ فیصل آباد کے رضاکار بن کر ملک و قوم کی تربیت میں اپنا کردار ادا کریں!
شرکت ضرور کریں اور اپنے اندر خدمتِ خلق کا جذبہ پیدا کریں۔

تاریخ: 16 مئی 2025 بروز جمعہ
وقت: شام 6:30 بجے
مقام: ڈیرہ میاں محمد اعجاز، سنبل چوک سنت سنگھ روڈ احمد آباد فیصل آباد
رابطہ: 03335682857
محمد ایوب گلوتر
صدر مسلم یوتھ لیگ فیصل آباد

Photos from MYL Faisalabad's post 14/05/2025

مسلم یوتھ لیگ فیصل آباد کے زیر اہتمام سول ڈیفنس ورکشاپ کا انعقاد

مسلم یوتھ لیگ فیصل آباد کے زیراہتمام ایک اہم سول ڈیفنس ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد نوجوانوں میں شہری دفاع اور ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔

ورکشاپ کی صدارت محترم محمد ایوب گلوتر، صدر مسلم یوتھ لیگ فیصل آباد، نے کی۔

اس موقع پر انجینئر حارث ڈار (صدر مسلم یوتھ لیگ پاکستان) نے خصوصی خطاب کیا اور شہری دفاع کی اہمیت، نوجوانوں کی ذمہ داریاں اور موجودہ حالات میں سول ڈیفنس کے کردار پر سیر حاصل گفتگو کی۔

تقریب میں محترم عدیل عامر، صدر مسلم یوتھ لیگ وسطی پنجاب، اور محترم جناب یاسر نے بھی شرکت کی اور نوجوانوں کے جذبے کو سراہا۔

یہ ورکشاپ مسلم یوتھ لیگ کے اس وژن کا مظہر تھی جس کے تحت نوجوانوں کو نہ صرف نظریاتی طور پر مضبوط بنانا بلکہ عملی میدان میں بھی تیار کرنا مقصود ہے۔ ایسے پروگرام مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ نوجوان نسل کو ایک ذمہ دار شہری بنایا جا سکے

10/05/2025

قوم کی خدمت کا جذبہ، سول ڈیفنس کی طاقت!

مسلم یوتھ لیگ فیصل آباد کے زیرِ اہتمام ایک اہم اور معلوماتی سول ڈیفنس ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو ہنگامی حالات میں فوری ردعمل، مدد، اور جان بچانے کی تربیت دینا ہے۔

یہ ورکشاپ آپ کو بتائے گی کہ آفت یا ایمرجنسی کی صورت میں ہمارا کردار کیا ہونا چاہیے اور ہم کس طرح اپنی قوم و معاشرے کی مدد کر سکتے ہیں۔
اپنی قوم کے محافظ بنیں اور مسلم یوتھ لیگ فیصل آباد کے رضاکار بن کر ملک و قوم کی تربیت میں اپنا کردار ادا کریں!
شرکت ضرور کریں اور اپنے اندر خدمتِ خلق کا جذبہ پیدا کریں۔

تاریخ: 11 مئی 2025 بروز اتوار
وقت: شام 6:30 بجے
مقام: جامعہ مسجد مکرم، آخری سٹاپ جڑانوالہ روڈ ڈھڈیوالا، فیصل آباد
رابطہ: 03335682857
محمد ایوب گلوتر
صدر مسلم یوتھ لیگ فیصل آباد

Photos from MYL Faisalabad's post 10/05/2025

آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی — فیصل آباد میں فتح کا جشن

آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کی تاریخی اور شاندار کامیابی پر پورے ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یہ وہ عظیم موقع ہے جب قوم نے یکجہتی، استقامت اور قربانی کی بے مثال داستان رقم کی ہے۔ اسی سلسلے میں مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان فتح ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں کارکنان، رہنما اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے قومی جذبے اور اتحاد کا عملی مظاہرہ کیا۔

ریلی کا آغاز دعائیہ کلمات سے ہوا، جس میں آپریشن میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جھنڈے اور پُرجوش نعروں کے بینرز اٹھا رکھے تھے۔ فضا "اللہ اکبر"، "پاکستان زندہ باد" اور "بنیان مرصوص کامیاب" کے نعروں سے گونجتی رہی۔

اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مقامی قائدین نے اپنے خطابات میں کہا کہ یہ کامیابی صرف ایک فوجی آپریشن کی نہیں بلکہ پوری قوم کے عزم، اتحاد اور قربانیوں کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنیان مرصوص صرف ایک کارروائی نہیں، یہ پاکستان کی سالمیت، خودمختاری اور نظریاتی سرحدوں کی مضبوطی کی علامت بن چکا ہے۔

فتح ریلی نے نہ صرف عوامی شعور کو بیدار کیا بلکہ دشمنانِ وطن کو یہ پیغام بھی دیا کہ ہم ایک سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں — بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص۔

Photos from MYL Faisalabad's post 09/05/2025

پی پی 115 میں مسلم یوتھ لیگ فیصل آباد کے کارکنان کو "حالاتِ حاضرہ میں ہمارا کیا کردار ہونا چاہیے" کے موضوع پر بریف کیا گیا
عبنان سعید بھائی محمد ایوب گلوتر اور شرقی ضلع کے صدر عبدالمغیث بھائی نے بھائیو سے گفتگو کی۔۔۔

09/05/2025

شہدائے غزوۂ ہند کی غائبانہ نمازِ جنازہ
بھارتی حملے میں شہید ہونے والے شہدائے غزوہ ہند کی

*غائبانہ نماز جنازہ*

🗓️ 9 مئی، بروز جمعہ

🕔 وقت: شام 5 بجے

📍 مقام: ضلع کونسل چوک، فیصل آباد

07/05/2025

*دشمن کی بزدلانہ حرکات کا بھرپور جواب دینے کا وقت ہے۔*
مل کر شعور جگائیں، اتحاد دکھائیں!

پاکستان زندہ باد ریلی 🇵🇰

📍 ضلع کونسل چوک تا چوک گھنٹہ گھر

🗓️ آج 7 مئی، بروز بدھ، دوپہر 1 بجے

آئیں! جذبہ، غیرت اور شعور کے ساتھ دشمن کو بتا دیں:
ہم جاگ رہے ہیں، ہم ایک ہیں، ہم پاکستان ہیں!

شرکت کر کے وطن سے وفا کا ثبوت دیں
آپ کا ایک قدم، قوم کی آواز بنے گا۔

18/04/2025

*یوتھ سوئمنگ کیمپ*

"جس نے ایک انسان کی جان بچائی، گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی"

مسلم یوتھ لیگ فیصل آباد کے زیرِ اہتمام نوجوانوں کے لیے پہلا لائف سیونگ سوئمنگ کیمپ

جہاں سکھائی جائے گی نہ صرف تیراکی بلکہ ایمرجنسی میں جان بچانے کی عملی تربیت بھی!

تفصیلات:
🗓️ 26 اپریل تا 8 مئی 2025
⏰ صبح 5:30 بجے سے 8:00 بجے تک
📍 مقام: چاند واٹر لینڈ، بکر منڈی روڈ، فیصل آباد
💸 رجسٹریشن فیس: صرف 3500 روپے

سیٹیں محدود ہیں — ابھی رجسٹر کریں!

رابطہ نمبر:
📲 0322-6043303
📲 0333-5682857
کیمپ کی خصوصیات:
👨‍🏫 ماہر انسٹرکٹرز کی نگرانی
🛟 لائف سیونگ اسکلز
✅ محفوظ اور دوستانہ ماحول
🎖️ اختتام پر سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Faisalabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

http://chiniottv.pk/

Address

Faisalabad
37000