04/02/2025
میرے پاکستان کے خوابوں کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم
اوپنرز:
میرے خوابوں کی ٹیم میں ابتدائی اننگز کا آغاز دو بہترین اوپنرز سے ہوگا۔ میں سوچتا ہوں کہ حنیف محمد اور رضوان احمد اپنے تجربے اور مہارت کی بدولت پہلے اننگز کا آغاز کریں گے، جس سے ٹیم کو ایک مضبوط بنیاد ملے گی۔
مڈل آرڈر:
1-ڈاؤن: ظہیر عباس کو اس مقام پر بٹھایا جائے گا، کیونکہ وہ اپنی شاندار بیٹنگ اور قیادت کی صلاحیتوں سے ٹیم کو مضبوط کرتے ہیں۔
نمبر چار: جاوید میانداد کو منتخب کیا جائے گا، جنہوں نے کرکٹ کی دنیا میں بے شمار یادگار لمحات رقم کیے ہیں۔
نمبر پانچ: انضمام الحق کو اس مقام پر رکھا جائے گا تاکہ میانداد اور انضمام الحق کے درمیان بیٹنگ میں عمدہ توازن برقرار رہے۔
نمبر چھ: بابر اعظم کو بیٹنگ آرڈر میں نمبر چھ پر بٹھایا جائے گا، جن کی شاندار کارکردگی ٹیم کی مجموعی طاقت میں اضافہ کرتی ہے۔
قیادت اور نچلا آرڈر:
نمبر سات: عمران خان کو قائدانہ صلاحیتوں کے پیش نظر اس مقام پر رکھا جائے گا، جنہوں نے اپنے دور میں پاکستان کو کئی عالمی میچوں میں کامیابی دلائی ہے۔
نمبر آٹھ: واسیم اکرم کو بٹھایا جائے گا، جن کی فاسٹ بالنگ کی مہارت نے ہمیشہ ٹیم کو مشکل حالات سے نکالا ہے۔
نمبر نو: ثقلین مشتاق کو اسپن بالنگ کے لیے نمبر نو پر منتخب کیا جائے گا، تاکہ میچ کے دوران ٹیم کو اضافی ٹیکٹیکل سپورٹ ملے۔
نمبر دس اور گیارہ: وقاریونس اور عبد القادر کو بالنگ آرڈر میں شامل کیا جائے گا، جو اپنی مہارت سے میچ کا رخ بدلنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔
تیز بالنگ اور اسپن بالنگ کا توازن:
اس ٹیم میں کل تین فاسٹ بالرز اور دو اسپن بالرز شامل کیے گئے ہیں، جو کہ کسی بھی میچ میں توازن اور متنوع حکمت عملی فراہم کرتے ہیں۔
12ویں من:
افریدی کو میری ٹیم کا 12واں من سمجھا جاتا ہے۔ افریدی ایک آل راؤنڈر اور بہترین فیلڈر ہیں، جن کی موجودگی سے ٹیم کو اضافی متحرکیت اور دفاعی پائیداری حاصل ہوتی ہے۔
مکمل 17 کھلاڑیوں کا سکواڈ:
اگر کسی بھی ٹیسٹ سیریز کے لیے مکمل سکواڈ بنانی ہو تو میں اس میں مزید مندرجہ ذیل کھلاڑی شامل کروں گا:
محمد یوسف
مصباح الحق
شعیب اختر
فضل محمود
راشد لطیف
یہ کھلاڑی نہ صرف اپنی سابقہ کارکردگی کی بنا پر ممتاز ہیں بلکہ ٹیم کے مجموعی معیار کو بھی بلند کرتے ہیں۔
متنازع انتخاب:
میں نے سیلم ملک کو نمبر 12 پر شامل نہیں کیا ہے، کیونکہ جسٹس قیوم کے فیصلے کی روشنی میں انہیں اس مقام سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اگرچہ آپ میری رائے سے مختلف ہو سکتے ہیں، لیکن میری یہ ترجیح میرے تجربے اور تجزیے پر مبنی ہے۔
اختتامیہ:
یہ ٹیم میرے پاکستان کے خوابوں کی نمائندگی کرتی ہے، جہاں ہر کھلاڑی اپنی جگہ پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ آپ کو میری پسند سے اختلاف کا پورا حق حاصل ہے، اور یہی بات کرکٹ کے جذبے کو مزید رنگین اور دلچسپ بناتی ہے۔
ہیش ٹیگز
04/02/2025
"پرنس آف کلکتہ سارو گنگولی"
آج کا مضمون سابق عظیم بھارتی بلے باز سارو گنگولی پر ہے جن کو عالمی شائقین کرکٹ پرنس آف کلکتہ اور بھارتی شائقین "دادا" کے نام سے پکارتی تھی۔
سارو گنگولی کا شمار اس بیٹنگ لائن کے مرکزی کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے بھارتی بیٹنگ کی دھاک دنیا کے کونے کونے میں بٹھائی۔سچن ٹنڈولکر،وریندر سہواگ،راہول ڈریوڈ،سارو گنگولی اور وی وی ایس لکشمن جب ساتھ کھیلتے تھے تو اس بھارتی بیٹنگ لائن کا کھیل دیدنی ہوتا تھا۔
پرنس آف کلکتہ نے 2000 سے 2005 تک انڈین ٹیسٹ اور 1999 سے 2005 تک ایک روزہ کپتانی بھی سنبھالے رکھی اور ان گنت مقامات پر تن تنہا بھارٹی بیڑہ کامیابی سے پار کرایا۔146 ایک روزہ میچز میں کپتانی کرتے ہوئے 76 بار میدان سے سرخرو نکلا اور اسی طرح 49 ٹیسٹ میں کپتانی کرتے ہوئے قومی ٹیم کو 21 فتوحات دلائی۔
آپ ایسے کہہ سکتے ہیں کہ بھارتی عروج کا بنیادی معمار اکیلا سارو گنگولی ہی تھا جس نے بھارتی ٹیم کو اس ٹریک پر لانے کی انتھک محنت کی تھی،یہی پر بس نہیں بلکہ بعد میں بطور سربراہ بھی وہ کافی کارآمد ثابت ہوئے۔
سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی 8 جولائی 1972 کو پیدا ہوئے اور 1992 کو برسبین میں انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا عالمی ڈیبیو کیا جبکہ کینگروز کے خلاف 2008 کا ناگپور ٹیسٹ ان کے کیریئر کا آخری عالمی مقابلہ تھا جس کے بعد کرکٹ میدانوں کو خیرباد کہہ گئے۔
سارو گنگولی نے طویل عرصہ قومہ ٹیم کی کامیاب نمائندگی کی،ٹیسٹ اور ونڈے دونوں فارمیٹس میں وہ ٹیم کے بنیادی محور رہے۔7 ہزار ٹیسٹ،11 ہزار ایک روزہ رنز اور مجموعی طور پر 39 سینچریاں اور 107 نصف سینچریاں ان کی کامیابیوں کے منہ بولتے ثبوت ہیں۔
ذیل میں ان کا دونوں طرز کا عالمی کیریئر پیش خدمت ہے۔
ٹیسٹ کیریئر
میچز:113
اننگز:188
رنز:7212
بہترین:239
اوسط:42.17
سینچریاں:16
ففٹیز:35
ایک روزہ کیریئر
میچز:311
اننگز:300
رنز:11363
بہترین:183
اوسط:41.02
سٹرائیک ریٹ:73.70
سینچریاں:22
ففٹیز:72
یادرہے کہ سارو گنگولی بسا اوقات اپنی میڈیم پیس بولنگ سے بھی کارکردگی کے جوہر دکھاتے تھے اور کئی مرتبہ تو انہوں نے اپنی بولنگ سے بھی ٹیم کو فاتح منوایا۔ٹیسٹ میں انہوں نے 32 جبکہ ونڈے کرکٹ میں انہوں نے 100 کھلاڑیوں کو چلتا کیا اور اس فارمیٹ میں انہوں نے 5/16 کی کیریئر بیسٹ بولنگ سمیت دو بار 5 وکٹوں کا کارنامہ انجام دیا۔
سارو گنگولی کے ریکارڈز:
ٹیسٹ ڈیبیو پر سینچری اور اگلے میچ یعنی ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں مسلسل سینچریاں۔
ایک روزہ کرکٹ میں آج بھی وہ دوسرے تیز ترین 11 ہزاری بلے باز ہیں۔
کسی بھی ونڈے کیلینڈر ایئر میں زیادہ سینچریوں کے ریکارڈ فہرست میں وہ آج بھی 7 سینچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر ہیں۔
اسی طرح کسی بھی ونڈے کیلینڈر ایئر میں ان کے 1767 رنز دوسرے سب سے زیادہ رنز ہیں،مؤخر الذکر دونوں فہرستوں میں ان سے آگے صرف ان کے بیٹنگ پارٹنر سچن ٹنڈولکر ہیں۔
سچن ٹنڈولکر کے ساتھ ایک روزہ کرکٹ میں ان کی 26 سینچری اور 29 نصف سینچری شراکتیں اور 8227 رنز بھی ایک مستقل ورلڈ ریکارڈ ہے۔
27/10/2024
Batters with the most runs for each country in World Test Championship🥇🏏 Joe Root is on a different level 👌
20/10/2024
Babar Azam becomes the fastest to reach 30 List-A centuries! ....
17/10/2024
Babar Azam is currently the leading run scorer of the decade! 🔝🔥
11/10/2024
*🚨 شان مسعود ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم کرنےکےقریب پہنچ گئے* ،بطور کپتان لگاتار 6 ٹیسٹ میچز ہارنے والے دنیا کے پہلے کپتان بن جائیں گے،
_*اس قبل یہ شرمناک ریکارڈ زمبابوے کے سابق کپتان ٹیٹینڈا ٹیبو کے پاس تھا ٹیبو نے اپنی کپتانی کے آغازمیں لگاتار 5ٹیسٹ میچ ہارۓ تھے*_
🇵🇰🏴🔰😜😁😅😅😜😂
07/10/2024
پاکستان کی بیٹنگ🏏
شان مسود نے ٹاس جیتا ہے اور پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے جو کہ میرے خیال میں اچھا فیصلہ ہے چوتھی اننگز میں ایشا میں بلے بازی اتنا آسان نہیں ہوتا مگر یہ بھی سچ ہے پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش نے دونوں مقابلے بعد میں کھیل کر جیتے ہیں۔
چونکہ دونوں ٹیمز نےاپنی الیون کااعلان پہلے ہی کر دیا تھا تو اس میں بتانے والی خاص بات ہے نہیں۔بریڈون کارس انگلینڈ کی طرف سے ڈیبیو کر رہے ہیں اور ان کے ڈومیسٹک ٹیم میٹ اور کپتان بین سٹوکس نے انگلش کیپ ان کے سر پر سجاٸ۔مگر پاکستان کی یہ روایت رہی ہے کہ نۓ کھلاڑی کو ہیرو ضرور بناتے ہیں تو کیا اب بھی ایسا ہی ہو گا؟دیکھتے ہیں ۔بابر کے رنز ڈیو ہیں آج انہیں کچھ بڑا کرنا ہوگا ۔۔میچ کاآغاز دس بجے ہوگا۔
07/10/2024
انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی پلئینگ الیون یہ ہو گی 👏 😍
۔
| |
05/10/2024
Most Boundaries hit in Cricket for Country. 4s+6s
04/10/2024
Babar Azam performance as Captain and without Captain in all formats
Babar Azam