20/12/2024
Sports page with rana sajjad ali
sports journalist
20/12/2024
20/09/2023
ایس پی پٹرولنگ مرزا انجم کمال نے ریڈیو پاکستان کے پروگرام رابطہ میں شرکت کی اور بعد میں ریڈیو پاکستان پوڈ کاسٹ اسٹوڈیو کا دورہ کیا
29/05/2023
Apnay sowming pool k Maza hi Kuch or hia Faisalabad press club with Kamal butt
لاہورقلندرز پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا چیمپئن بن گیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل پہلی مرتبہ اپنے نام کیا۔ محمد حفیظ کی نصف سنچری کی بدولت لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔ جواب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 138 رنزپر ڈھیر ہوگئی ۔
مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کا کوئی بھی بیٹر لاہور قلندرز کے بہترین باؤلنگ اٹیک کے سامنے مزاحمت کرنے میں ناکام رہا ۔ کپتان محمد رضوان اور شان مسعود کی ان فارم اوپننگ جوڑی بھی 41 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئی۔ رائیلی روسو اور آصف آفریدی بالترتیب 15 اور ایک اسکور بنا کر زمان خان کا شکار بنے۔ عامر عظمت نے چھ رنز بنائے۔
اس موقع پر ملتان سلطانز کی آدھی ٹیم محض 63 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ چکی تھی۔ ایسے میں ٹم ڈیوڈ نے خوشدل شاہ کے ہمراہ 50 رنز کی شراکت قائم کرکے مزاحمت کی کوشش کی تاہم وہ بھی 27 کے انفرادی اسکور پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے۔شاہین شاہ آفریدی نے اسی اوور میں ڈیوڈ ویلے کو آؤٹ کرکے میچ میں لاہور قلندرز کی گرفت مزید مضبوط کردی۔ حارث روف نے بھی اگلے ہی اوور میں خوشدل شاہ کو بولڈ کردیا۔ خوشدل شاہ 32 اور ڈیوڈ ویلے صفر پر آؤٹ ہوئے۔
شاہین شاہ آفریدی نے تین جبکہ محمد حفیظ اور زمان خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔حارث رؤف اور ڈیوڈ ویزے نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو لاہور قلندرز کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام ہوگیااور محض 25 رنز پر ابتدائی تینوں بیٹرز آؤٹ ہوکر پویلین واپس چلے گئے۔ عبداللہ شفیق 14، فخر زمان 3 اور ذیشان اشرف نے 7 رنز بنائے۔
ایسے میں تجربہ کار بیٹر محمد حفیظ نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئےشاندار نصف سنچری اسکور کرکے لاہور قلندرز کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن اپ کو سہارا دیا۔ انہوں نے کامران غلام اور ہیری بروک کے ہمراہ بالترتیب 54 اور 58رنز کی شراکت قائم کی۔ کامران غلام 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
ہیری بروک اور ڈیوڈ ویزے پر مشتمل جوڑی نے اننگز کے آخری دو اوورز میں 40 رنز اسکور کرکے ٹیم کا مجموعہ 180 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ہیری بروک نے 22 گیندوں پرناقابل شکست 41 رنز اسکور کیے۔ ڈیوڈ ویزے 8 گیندوں پر 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے 3،3 چھکے لگائے۔
ملتان سلطانز کے آصف آفریدی نے تین جبکہ شاہنواز دھانی اور ڈیوڈ ویلے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سیزن سیون،،
لاہور قلندر نے پہلی بار پی ایس ایل میں کامیابی حاصل کر لی ،،
فیصل آباد(26ستمبر2021ء)ڈویژنل پبلک سکول کی ٹیم نے انڈر 16سینٹرل پنجاب سکولز کرکٹ چیمپیئن شپ جیت کر صوبائی سطح کے ٹورنامنٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔اقبال سٹیڈیم میں ڈویژنل پبلک سکول اور ایم سی ہائر سیکنڈری سکول کوتوالی روڈکی ٹیموں کے مابین فائنل میچ یکطرفہ ثابت ہوا اور ایم سی ہائر سیکنڈری سکول محض 85 سکور پر ڈھیر ہوگئی اور ڈویژنل پبلک سکول نے برق رفتاری سے ہدف پورا کرلیا۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاداورچیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس فیض اللہ کموکا اس موقع پر مہمانان خصوصی تھے جنہوں نے ونراور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں میں ٹرافیزتقسیم کیں۔چیمپئن شپ کے بہترین بیٹسمین ڈی پی ایس کے محمد ارسلان ریاض اورڈی پی ایس سے ہی مومن بیسٹ باؤلر قرار پائے جن کے ساتھ آل راؤنڈاور آرگنائزرز میں بھی سرٹیفیکیٹس وشیلڈز تقسیم کی گئیں۔رہنما پاکستان تحریک انصاف میاں نبیل ارشد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز محمد خالد،سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان،اسسٹنٹ کمشنرز عمر مقبول، صاحبزادہ محمد یوسف،ڈی ایس او ساجدہ لطیف،ماہر تعلیم محمد اختر بٹ،انچارج کنٹرول روم محمد صادق،فوکل پرسن میاں ندیم احمد،کیئر ٹیکر اقبال سٹیڈیم نوید نذیراورکھلاڑی بھی موجود تھے۔چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کو سراہا اور کہا کہ سکول سطح پر یہ کامیاب چیمپیئن شپ تھی۔انہوں نے کہا کہ مقابلوں سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آیا ہے جو صوبائی سطح پر بھی ضلع کا نام روشن کریں گے۔ڈپٹی کمشنر نے وننگ ٹیم،ان کے سکول اورفوکل پرسن کو مبارکباددیتے ہوئے چیمپیئن شپ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے چیمپیئن شپ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کے عمدہ کھیل کی تعریف کی اور کہا کہ ہارجیت کھیل کا حصہ ہے اور اصل جیت سپورٹس مین سپرٹ ہے لہذا کھلاڑی صوبائی مقابلوں میں بھی تحمل، برداشت اور رواداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کو پروان چڑھائیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کرکٹ سمیت کھیلوں کی ترویج وترقی کے لئے اقدامات اور سکول سطح کے کھلاڑیوں کو کھیلوں میں شرکت کے یکساں مواقع فراہم کرتی رہے گی۔چیمپئن شپ میں سرکاری ونجی سکولوں کی 10 ٹیموں کے دو،اے اور بی گروپ بنائے گئے تھے اوردومقامات اقبال سٹیڈیم اور بوہڑانوالی گراؤنڈ میں کانٹے دار مقابلے ہوئے،دونوں گروپس کے ٹاپر کے مابین فائنل مقابلہ ہوا۔
۔۔۔///۔۔۔
نیشنل ٹی ٹونٹی: وہاب ریاض کی آلراؤنڈ کارکردگی نے سینٹرل پنجاب کو پہلی کامیابی دلادی
راولپنڈی، 24 ستمبر 2021ء:
نیشنل ٹی ٹونٹی کے چوتھے میچ میں ہوم سٹی سینٹرل پنجاب نے بلوچستان کو دو وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ میچ میں دو وکٹیں حاصل کرنے اور اختتامی لمحات میں 8 گیندوں پر 20 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلنے پر وہاب ریاض کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
کپتان بابر اعظم کی نصف سنچری اور عثمان قادر کے چار شکار کا بھی فاتح ٹیم کی جیت میں اہم کردار رہا۔
سینٹرل پنجاب نے 143 رنز کا ہدف انیس اوورز میں حاصل کرلیا۔ کپتان بابر اعظم نے 65 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ 45 گیندوں پر مشتمل ان کی اننگز میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
انہوں نے تیسری وکٹ کے لیے ان فارم محمد اخلاق کے ہمراہ 55 رنز کی شراکت قائم کی۔ محمد اخلاق 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں ایک چھکا شامل تھا۔
ان دونوں بیٹرز کے آؤٹ ہونے کے بعد سینٹرل پنجاب کی بیٹنگ لائن اپ لڑکھڑا گئی اور 120 رنز پر آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ کامران اکمل 1، احمد شہزاد 4، فہیم اشرف 2 ، حسین طلعت 5 ، احمد صفی عبداللہ 2 اور حسن علی 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اس موقع پر وہاب ریاض نے اننگز کے انیسویں اوور میں جنید خان کو دو چھکے اور ایک چوکا لگا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ وہاب ریاض نے 8 گیندوں پر 20 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ عثمان قادر تین رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
بلوچستان کے جنید خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ کاشف بھٹی اور عاکف جاوید نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل بلوچستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سودمند ثابت نہ ہوسکا۔ سینٹرل پنجاب کے لیگ اسپنر عثمان قادر کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے بلوچستان کا کوئی بھی بیٹر لمبی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔ لیگ اسپنر نے 25 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ٹیل اینڈرز عمید آصف تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 32 اور کاشف بھٹی دو چھکوں اور دو چوکوں کی بدولت 27 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔
بلوچستان نے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے۔ وہاب ریاض نے دو اور فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔
03/09/2021
پاکستان کے لئے پیرا اولمپکس کی تاریخ کا پہلا گولڈ میڈل
پاکستان کے حیدر علی نے ٹوکیو میں جاری پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیت لیا
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Faisalabad
041