Malik Pur Social Educational Sports and Welfare Society

Malik Pur Social Educational Sports and Welfare Society

Share

Successful society

Photos from Malik Pur Social Educational Sports and Welfare Society's post 14/07/2026

Malikpur Boys Scouting Tour 2026
الحمدللہ!
حاجی خورشید عالم سندھو صاحب کی سرپرستی اور چوہدری کامران منڈ صاحب کی خصوصی کاوشوں سے ملک پور ہائی سکول کے طلبہ کو تعلیمی اور تربیتی مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہی مواقع کی بدولت آج ملک پور کے لیے ایک اور اعزاز حاصل ہوا۔
ملک پور کے جماعت ہشتم کے ہونہار طالب علم محمد سعد نے پورے پنجاب میں مقابلۂ حسنِ قرأت میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے نہ صرف اپنے والدین اور اساتذہ بلکہ ملک پور، فیصل آباد کا نام بھی پورے پنجاب میں روشن کر دیا۔
یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر طلبہ کو بہترین رہنمائی، حوصلہ افزائی اور مواقع میسر ہوں تو وہ ہر میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔
ہم محمد سعد کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مستقبل میں بھی مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔

03/07/2026

*الحمدللہ!*

ملک پور بوائز ہائی سکول کی سکاؤٹس ٹیم کی بھر پور شرکت ہم سب کے لیے باعثِ فخر ہے۔ اس پر سکول انتظامیہ، اساتذہ، سکاؤٹ لیڈرز، طلبہ اور خصوصاً حاجی خورشید عالم سندھو صاحب اور چوہدری کامران منڈ صاحب کے بے حد مشکور ہیں اور دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں جن کی سرپرستی اور بھرپور تعاون سے سکاؤٹنگ کو فروغ ملا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ملک پور بوائز ہائی سکول اسی طرح تعلیمی، کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں میں نئی کامیابیاں حاصل کرتا رہے اور ضلع فیصل آباد سمیت پورے پنجاب کا نام روشن کرے۔
Congratulations Team Malikpur Boys High School! 💚⚜️












05/05/2026
27/04/2026

ملک پور میں ہونے والا فیکٹری کا واقعہ ایک انتہائی دلخراش المیہ تھا، جس نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ ایسے کڑے وقت میں جہاں بہت سے صاحبِ ثروت لوگ خاموش رہے، وہاں حاجی خورشید عالم سندھو,چوہدری محبوب عالم سندھو اور ان کے خاندان کی ہمدردی اور لاہور فیشن فیکٹری کے مالک میاں ضیاء صاحب کا عملی اقدام انسانیت کی ایک اعلیٰ مثال بن کر سامنے آیا ہے۔

اس حادثے کے نتیجے میں کئی خاندان اپنے پیاروں کے ساتھ ساتھ اپنی چھت سے بھی محروم ہو گئے تھے۔

لاہور فیشن فیکٹری کے مالک میاں ضیاء صاحب نے نہ صرف ہمدردی کا اظہار کیا بلکہ ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے متاثرہ افراد کے لیے گھر تعمیر کروائے۔ یہ اقدام ان لوگوں کے لیے نئی زندگی کی امید ہے جن کے مکانات دھماکے کی وجہ سے ملبے کا ڈھیر بن چکے تھے۔

جہاں بڑے نام خاموش رہے، وہاں حاجی خورشید عالم سندھو,چوہدری محبوب عالم سندھو اور سندھو خاندان نے متاثرین کی داد رسی کی اور ثابت کیا کہ مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کے کام آنا ہی اصل بڑائی ہے۔
لاہور فیشن فیکٹری کے مالک میاں ضیاء صاحب اور حاجی خورشید عالم سندھو,چوہدری محبوب عالم سندھو اور سندھو خاندان جیسے لوگ معاشرے کا وہ سرمایہ ہیں جو عہدوں یا تشہیر کے محتاج نہیں، بلکہ ان کا کام خود ان کی پہچان ہے۔

بلا شبہ، جب حکومتیں یا ادارے سست روی کا شکار ہوں، تو ایسے مخیر حضرات کا سامنے آنا ہی انسانیت کو زندہ رکھتا ہے۔

23/04/2026


21/04/2026

سندھو برادران کی محبت کا شکریہ

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Faisalabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Malikpur 203
Faisalabad