22/11/2025
صاحبزادہ فرحان 2025 میں سب سے زیادہ 100 چھکے لگانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں 💥🔥
This is the official page of cricket hub
22/11/2025
صاحبزادہ فرحان 2025 میں سب سے زیادہ 100 چھکے لگانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں 💥🔥
22/11/2025
آسٹریلینز❤️
یہ آسٹریلینز کس مٹی کے بنے ہوۓ ہیں کمنز نہیں ہے ہیزل ووڈ نہیں ہے پہلی اننگز میں چالیس کی لیڈ پڑچکی ہے مگر ٹینشن ہی نہیں ہے۔۔
دن کے پہلے سیشن کے اختتام تک انگلینڈ کی برتری سو رنز کی ہو چکی تھی اور ان کے پاس نو وکٹیں تھیں مگر آسٹریلوی مینیجمنٹ نے شاٸد گیند بازوں کو لنچ میں بھوکا رکھا کہ لنچ کے بعد انگلش بلے بازوں کو کھانا۔۔۔
بریک ختم ہوٸ اور آن کی آن میں بولینڈ نے انگلینڈ کی کمر توڑ دی اور رہی سہی کسر لیجنڈ سٹارک کی میچ میں دس وکٹوں نے پوری کر دی ۔۔سو پر ایک جیسی مظبوط پوزیشن سے انگلینڈ 203 پر فارغ ہو گیا اور آسٹریلیا کو جیت کیلیے 204 کا ہدف ملا۔۔۔
مگر انگلینڈ کے پاس دو امیدیں تھیں ایک یہ کہ آج تک پرتھ میں چیز نہیں ہوا دوسرا کہ ہم پہلی اننگز میں آسٹریلیا کو 132 پر آل آٶٹ کر چکے ہیں مگر آسٹریلیا تو آسٹریلیا ہے نا ۔۔۔
انہوں نے خواجہ کی بجاۓ ہیڈ کواوپننگ کیلیے بھیج دیا اور بس پھر چراغوں میں روشنی نہ رہی ۔۔بارہ چوکے چار چھکے اور صرف انہتر گیندوں پر ہیڈ نے پرتھ کی مشکل وکٹ پر سنچری ٹھوک کر یہ بتا دیا کہ کسی بھی پواٸنٹ پر آسٹریلینز کو کمزور سمجھنے کی غلطی مت کرنا۔۔۔
میچ تقریبا ختم ہو چکا ہے اب بس آفیشلی اعلان ہونا باقی ہے کہ آسٹریلیا نے یہ میچ اتنی وکٹوں سے جیت لیا مگر یہ سچ ہے کہ آسٹریلینز کسی اور مٹی سے بناۓ گۓ ہیں جن کے اندر ڈر خوف ،ہار ماننا کبھی شامل ہی نہیں ہے۔۔۔میچ کی اپڈیٹس کیلیے Cricket hub کو فالو کریں۔۔۔
21/11/2025
Starc cooked england
In ashes
16/11/2025
Pakistan beat india 8 wickets
Alhamdulillah
Well done
16/11/2025
سر ڈان ٹیمبا❤️
جنوبی افریقہ اور بھارت کی ٹیمز کے درمیان کولکتہ کے میدان پر چل رہے پہلے میچ میں رشب پنت اور جسپریت بمراہ نے ٹیمبا باووما کے چھوٹے قد پر زبان درازی کرتے ہوۓ اسے بونا کہا۔۔۔
ٹیمبا نے یہ بات دل پر لے لی اور ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پورے میچ کی واحد ففٹی بنا ڈالی۔۔۔پہلی اننگز کے اختتام پر بھارت کو تیس رنز کی برتری حاصل تھی اور افریقہ دوسری اننگز میں 90/7 تھا تو لگا یہ میچ ختم ہے مگر ٹیمبا ڈٹ گیا اور آخری تین کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر افریقی ٹوٹل 153 تک پہنچا دیا۔۔۔
بھارت کو 124 کا ہدف ملا مگر گھر کے شیر گھر میں ہی ڈھیر ہوگۓ اور پوری بھارتی ٹیم محض 93 رنز پر ہی آل آٶٹ ہو گٸ اور افریقہ نے تیس رنز کی تاریخی جیت حاصل کر لی۔۔۔
جنوبی افریقہ کا شیڈول دیکھا تو بھارت اور پاکستان کے مشکل دورے تھے مگر ورلڈ چیمپیٸنز نے دونوں ملکوں میں ایک جیت حاصل کر کے اپنے اگلے فاٸنل کے امکانات کو بہت بڑھا دیا ہے۔۔۔
اور آخر میں پڑوسیوں سے پوچھونگا کہ ہاں جی سنڈے کیسا رہا پھر ۔۔۔بونے نے آپ کو لنچ باکس میں پیک کر کے آپ کی اوقات یاد دلادی ہے۔۔۔آج پاکستان کے میچ کی اپڈیٹس کیلیے Cricket Hub کو فالو کریں۔۔۔
15/11/2025
اور انتظار ختم ہوا!! 🖤
تین سال، 83 میچز، تین فارمیٹس، تین ٹورنامنٹس، یہ انتظار تھا کہ ختم ہی نہیں ہورہا تھا۔ کئی مرتبہ محسوس ہوا کہ آج تو لڑکا کرلے گا، آج اچھے ٹچ میں ہے لیکن پھر وہ ایسے طریقے سے آؤٹ ہوا کہ بیان سء باہر تھا۔ یہ سال تو خصوصاً اس کی فارم بھی روٹھی رہی، سو تو دور پچاس بھی مشکل ہوچکا تھا لیکن
لمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے
کی طرح یہ انتظار بھی ختم ہوا۔
اندھیرے چھٹے، صبح کی نوید ملی، سورج میاں نے دیدار کروایا، روشنیاں ابھریں اور پورا پاکستان جشن سے جھوم اٹھا۔ اداس چہروں پر رونق آگئی، غم زدہ دلوں میں خوشیاں بھر گئیں، ماتم کدوں سے باجوں کی آوازیں بلند ہوئیں اور یہ سب اس لیے کہ سب کے محبوب، پیارے، لاڈلے، دلارے، تارے، چاند، جان، شان، آن بوبی بادشاہ المعروف بوبزی دی کنگ نے سنچری مکمل کی۔
آج بابر اعظم کو بہترین موقع ملا تھا، یہ ویسی ہی صورتحال تھی کہ جیسی بابر کی مثل سمجھے جانے والے پڑوس ملک کے ایک کھلاڑی کو لمبے انتظار کے بعد موقع ملا تھا۔
یہ سنچری بہت ضروری تھی، یہ اس ٹیلنٹ کو بچانے کے لیے لازمی تھی جسے دیکھ ہمیں پاکستانی کرکٹ کا مسیحا مل جانے کا گمان ہوا تھا۔ مسئلہ صرف سنچری کا نہیں تھا، رنز کے نہ آنے سے ہمیں اس ٹیلنٹ کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہونے لگا تھا، واپسی کی امیدیں دم توڑنے لگی تھیں لیکن خدا کا صد شکر کہ امیدیں بر آئیں، مایوسیاں چھٹیں، اور بالآخر اپنی آنکھوں سے بوبزی کو تین ہندسوں کو عبور کرتے دیکھا۔
آخری سنگل بہت خوبصورت تھی، اس میں ایک قرار تھا، سکون تھا، اطمینان تھا جو صرف بابر نے نہیں، پورے پاکستان نے محسوس کیا۔
فٹبال کے عظیم ترین کھلاڑی کرستیانو رونالڈو نے کہا تھا
"گولز کیچپ کی طرح ہوتے ہیں کہ جب نہیں آتے تو کوشش کرتے ہی رہو نہیں آتے، جب ایک مرتبہ آجائے تو پھر مزید آسانی سے آتے رہتے ہیں"
مجھے یقین ہے کہ بابر کی سنچری کا انتظار بھی رائیگاں نہیں جائے گا، تین سال دوبارہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا، اب سنچریاں ہی سنچریاں ہوں، رنز ہی رنز ہوں گے، اہم مواقع پر بھی رنز آئیں گے، اچھے سٹرائیک ریٹ سے بھی آئیں گے اس لیے آج اس سنچری پر جشن منائیں جو ضروری تھی، آج ہر قسم کی تنقید کو چھوڑ کر اس خوشی میں شامل ہوں جو پورے پاکستان نے محسوس کی ہے۔
میرے الفاظ ختم نہیں ہورہے، دل کی حالت بیان سے باہر ہے۔
خدا بابر کو سلامت رکھے۔
12/11/2025
سری لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر جانے کی درخواست، محسن نقوی کی یقین دہانی پر فیصلہ واپس 👇
12/11/2025
*_💥سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملہ 3 مارچ 2009 کو لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کے قریب ہوا تھا۔ اس میں 8 افراد ہلاک اور ٹیم کے کئی کھلاڑی زخمی ہوئے اس کے بعد کوئی بھی ٹیم نہیں آتی تھی پاکستان میں سب ڈرتے تھے مطلب پاکستان میں کرکٹ بالکل ختم ہو چکی تھی پھر زمبابوے ٹیم ا گئی اس نے بحال کر دی پاکستان میں اب اسٹریلیا ٹیم ا چکی ہے انگلینڈ افریقہ سری لنکااور اب ائی سی سی چیمپین ٹروفی بھی ہوسٹ کر چکا ہے پاکستان #
😍🇵🇰_*
11/11/2025
اگر ایک بیٹسمین دس سال انٹرنیشنل کرکٹ کھیلے اور وہ ہر ٹیم کے ایک مخصوص باؤلر کی مخصوص ڈیلوری پر اوٹ ہوتا ہے تو اسے اپنی اہلیت پر شک ہونا چاہیے
زمپا راشد خان ہسرنگا ۔عادل رشید یا کوئی لیف ارم سپنر بابر اعظم کے سامنے لے او بابر کے پیر پہلے ہی سے کانپنا شروع ہوجاتے ہیں اوٹ ہوجاتا ہے صرف گگلی اور ارم ڈیلیوری پر
تو قوم کو اب فیصلہ کرنے پڑے گا ؟
10/11/2025
سکرین شاٹ لیے لیں. کل کنگ بابراعظم سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں سنچری کرے گا
08/11/2025
PAKISTAN WON BY 7 wickets AND WON 3 MATCHES SERIES 2-1✌️🏆💪🏏
08/11/2025
chaa gy tussi