
فیصل آباد (13اگست2024) بسلسلہ 77ویں جشن آزادی سپورٹس میلہ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ/ڈسٹرکٹ فٹسال ایسوسی ایشن کے زیر انتظام انٹر کلب فٹسال چیمپئن شپ 2024 شہباز شریف انڈور سپورٹس کمپلیکس کلیم شہید میں منعقد ہوئی جسمیں چار فٹسال کلب نے حصہ لیا پہلے میچ میں کلیم شہید فٹسال کلب نے السید فٹسال کو 3/2 کے مقابلے سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا دوسرے میچ میں لاثال فٹسال کلب نے الفتح فٹسال کلب کو 4/3سےشکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا فائنل میچ میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا آخری لمحات میں کلیم شہید فٹسال کلب نے 5/3 گول سے لاثال فٹسال کلب کو شکست دے کر چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا آخر میں مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف ۔ڈاکٹر کاشف علی۔ صدر ڈسٹرکٹ فٹسال حافظ اظہر محمود جنرل سیکرٹری قمر اکرام ۔نائب صدر عاطف نومی ملک بھی انکے ہمراہ تھے جبکہ ریفری کے فرائض فاروق انور باجوہ۔انیل جمشید ۔ڈاکڑ شہزاد مصطفیٰ نے انجام دیے فسٹ آنے والی ٹیم کو 10000 ہزار روپے بمعہ ٹرافی سیکنڈ آنے والی ٹیم کو 5000 ہزار روپے بمعہ ٹرافی انعام دیاگیا