Sumal Football Club SFC

Call

Sumal Football Club SFC Welcome to Football Club Sumal!-SFC⚽
👇🏻
We are a passionate group of football enthusiasts from SFC pge dedicated to promoting the beautiful game in our Valley.

Follow us for updates on local matches, tournaments, and football news from Sumal and beyond!

24/10/2026

🏆⚽ سنگل فٹبال کلب کو شاندار فتح مبارک ہو!❤️

سگل فٹبال کلب کو ٹورنامنٹ کا چیمپئن بننے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں، جبکہ بوبر فٹبال ٹیم بھی بہترین کھیل پیش کرنے اور رنر اَپ بننے پر داد و تحسین کی مستحق ہے۔

بوبر کی ٹیم نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، لیکن کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ دونوں ٹیموں نے اپنی صلاحیتوں، محنت اور کھیل کے جذبے سے شائقینِ فٹبال کو خوب محظوظ کیا۔

اس کے ساتھ ساتھ ٹورنامنٹ کی پوری انتظامیہ بھی ایک شاندار اور میگا ایونٹ منعقد کروانے پر مبارک باد کی مستحق ہے۔ امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی ایسے ہی بڑے اور معیاری ایونٹس دیکھنے کو ملیں گے، جو علاقے میں فٹبال کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنیں گے۔

ایک بار پھر سگل فٹبال کلب، بوبر فٹبال ٹیم اور ٹورنامنٹ کی پوری انتظامیہ کو بہت بہت مبارک باد! 🏆❤️⚽

منجانب: سمال فٹبال کلب (SFC) و ایڈمن
Young challangers club singal(YCCS) Buber Friends Club

دلی مبارکباد 🎉❤️سمال فٹبال کلب (SFC) کی جانب سے ہمارے مایہ ناز کھلاڑی اور ٹاپ اسکورر بشیر  بھائی کو شادی کی دلی مبارکباد...
23/10/2026

دلی مبارکباد 🎉❤️

سمال فٹبال کلب (SFC) کی جانب سے ہمارے مایہ ناز کھلاڑی اور ٹاپ اسکورر بشیر بھائی کو شادی کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ آپ کی نئی زندگی کو خوشیوں، محبتوں اور برکتوں سے بھر دے، آپ دونوں کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے اور آپ کی جوڑی کو سلامت رکھے۔ آمین یا رب العالمین! 🤲❤️

منجانب: سمال فٹبال کلب (SFC) کی پوری ٹیم اور تمام انتظامیہ⚽❤️
GB Sports fans Bashir Muhammad

21/10/2026

❤️ انسانیت سے محبت ہی اصل خوبصورتی ہے! ❤️

دنیا میں بہت سے ایسے لوگ موجود ہیں جن کے دل میں انسانیت اور اللہ تعالیٰ کی مخلوق سے محبت ہوتی ہے، اور وہ دوسروں کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ ایسے لوگ معاشرے کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہوتے۔

چند دن پہلے اسی پیج پر میں نے گاؤں سمال کے چھوٹے بچوں کی ایک ویڈیو اپلوڈ کی تھی، جس میں ایک ننھا بچہ فٹبال کھیل رہا تھا، لیکن اس کے پاس فٹبال جرسی اور شوز تک موجود نہیں تھے۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد ایک محترم بھائی نے مجھ سے رابطہ کیا۔ میں نے انہیں بچے کی عمر اور سائز کے بارے میں بتایا۔ آج ایڈووکیٹ صاحب نے دوبارہ رابطہ کرکے فرمایا کہ آکر مجھ سے یہ تحفہ لے جائیں اور اس ننھے بچے تک پہنچا دیں۔

یقیناً یہ صرف ایک تحفہ نہیں، بلکہ اس معصوم بچے کے لیے محبت، شفقت اور حوصلہ افزائی کا ایک خوبصورت پیغام ہے۔ ❤️⚽

بہت بہت شکریہ، ایڈووکیٹ صاحب! آپ کی اس محبت، خلوص اور انسانیت کے جذبے کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس نیکی کا بہترین اجر عطا فرمائے، آپ کے رزق، عزت اور خوشیوں میں برکت دے۔ آمین! 🤲

ان شاء اللہ، ہم یہ تحفہ اس ننھے بچے تک پہنچائیں گے، اسے فٹبال جرسی اور شوز پہنا کر اس کی خوشی آپ سب کے ساتھ شیئر کریں گے۔

ایسے ہی چھوٹے چھوٹے اقدامات بچوں کے دلوں میں خوشیاں پیدا کرتے ہیں اور انہیں اپنے خوابوں کی طرف بڑھنے کا حوصلہ دیتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ ہمارے معاشرے میں ایسے دردِ دل رکھنے والے انسانوں کی تعداد میں اضافہ فرمائے۔ آمین! ❤️





گاوں سمال سے تعلق رکھنے والے ہمارے علاقے کے ہونہار بیٹے ایس ایف سی کے ینگ کھلاڈی فرحان کو جی بی پولیس میں شمولیت اختیار ...
20/10/2026

گاوں سمال سے تعلق رکھنے والے ہمارے علاقے کے ہونہار بیٹے ایس ایف سی کے ینگ کھلاڈی فرحان کو جی بی پولیس میں شمولیت اختیار کرنے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مزید کامیابی عطا کریں ۔آمین۔۔۔
Farhan Butt

فرہاد بھائی کو دلی مبارکباد!فرہاد بھائی سمال فٹبال کلب (SFC) کے نوجوان اور بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔آپ ایک مضبو...
16/10/2026

فرہاد بھائی کو دلی مبارکباد!

فرہاد بھائی سمال فٹبال کلب (SFC) کے نوجوان اور بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔آپ ایک مضبوط اور سولجھے ہوئے انسان ہے اور ایک اچھے کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک محنتی، باصلاحیت اور پُرعزم انسان بھی ہیں۔
گلگت بلتستان اور غذر کے بہت سارے میدانوں میں آپ نے اپنا لوہا منویا ہے اور گاوں سمال کی نمائندگی کی ہے

الحمدللہ! حال ہی میں گلگت بلتستان پولیس میں منعقد ہونے والے تحریری ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے پر فرہاد بھائی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ❤️

ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو انٹرویو میں بھی کامیابی عطا فرمائے، آپ کے لیے مزید کامیابیوں کے دروازے کھولے اور آپ کو ملک و قوم کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

Best of Luck Farhat Bai! ❤️💚

منجانب: سمال فٹبال کلب (SFC)⚽

فرحان بھائی کو دلی مبارکباد!فرحان بھائی سمال فٹبال کلب (SFC) کے نوجوان اور بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ آپ ایک اچھ...
16/10/2026

فرحان بھائی کو دلی مبارکباد!

فرحان بھائی سمال فٹبال کلب (SFC) کے نوجوان اور بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ آپ ایک اچھے کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک محنتی، باصلاحیت اور پُرعزم انسان بھی ہیں۔

الحمدللہ! حال ہی میں گلگت بلتستان پولیس میں منعقد ہونے والے تحریری ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے پر فرحان بھائی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ❤️

ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو انٹرویو میں بھی کامیابی عطا فرمائے، آپ کے لیے مزید کامیابیوں کے دروازے کھولے اور آپ کو ملک و قوم کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

Best of Luck Farhan Bai! ❤️💚

منجانب: سمال فٹبال کلب (SFC)⚽

15/10/2026

²nd half
YFS 01
RJ 01

15/10/2026

Best of luck Sumal young fighter

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 🥀💔انتہائی افسوسناک خبرسُمال فٹبال کلب (SFC) کے خاص اور مخلص سپورٹر قیوم بھائ...
12/10/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 🥀💔

انتہائی افسوسناک خبر

سُمال فٹبال کلب (SFC) کے خاص اور مخلص سپورٹر قیوم بھائی آج ہم میں نہیں رہے۔ 😭

قیوم بھائی جہاں بھی SFC کا میچ ہوتا، اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے ضرور پہنچتے تھے۔ وہ دل و جان سے اپنی ٹیم کی حمایت کرتے تھے۔ چند سال قبل وہ ایک موزیر بیماری میں مبتلا ہو گئے تھے، اور آج زندگی کی بازی ہار گئے۔

قیوم بھائی کی وفات ہمارے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔ ان کی محبت، وفاداری اور اپنی ٹیم کے لیے بے لوث سپورٹ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

تمام SFC سپورٹرز اور فینز سے گزارش ہے کہ قیوم بھائی کے ایصالِ ثواب کے لیے سورۂ فاتحہ پڑھیں اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔ 🤲

اللہ تعالیٰ قیوم بھائی کی مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔ 🤲😭

قیوم بھائی! آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ ❤️‍🩹

Address

Ghizar

Telephone

+923110642017

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sumal Football Club SFC posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category