Ékrãm kóhïstàï

Ékrãm kóhïstàï

Share

23/10/2025

fansFor youRepostÉkrãm kóhïstàïÉkrãm Kóhïstàñï

18/10/2025

5628 Les. ☺️ fansFor youÉkrãm KóhïstàñïRepostMuzimili Khan❤️✌️😘

18/10/2025

For youKohisTani Entertainment fansÉkrãm kóhïstàïFollowing ❤️

05/10/2025

گلگت بلتستان
قاضی نثار صاحب پر قاتلانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کو پکڑنے میں حکومت کی مدد کریں یہ تصویر ان دہشتگردوں کی ہے
حملے کے بعد دہشتگرد سوزوکی گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ھوئے ہیں ۔
دہشگردوں کی دونوں گاڑیاں ناکارہ ھوگئی تھی ۔
Everyone
Gilgit-Baltistan Police
اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان

11/09/2025

اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پر بجلیاں،
ہم خود ہی اپنے گھر کے چراغ بجھا بیٹھے ہیں۔
جب تک کوہستانی سرکاری ملازمین کوہستان سے نکل کر دوسرے اضلاع میں ٹرانسفر نہیں ہوں گے، اللّٰہ کی قسم! اس سرزمین کے کسی بھی محکمے میں تبدیلی کا خواب صرف خواب ہی رہے گا۔
ہم نے اپنے ہی ہاتھوں سے اس گلستان کو اجاڑ ڈالا،
اب کسی اور پر الزام تراشی بےکار ہے،
کسی اور کے لہو میں نجات ڈھونڈنا فضول ہے۔
ہمارا حال یہ ہے کہ ہسپتالوں میں غریب عوام کے لئے آنے والی دوائیاں مریضوں کو دینے کے بجائے "ایکسپائر" کر کے کوڑے دان میں پھینک دی جاتی ہیں۔ یہ ظلم نہیں تو اور کیا ہے؟
اور ان سب پر ستم یہ کہ کوہستان کے نام نہاد "ملک" ہر ادارے کے دروازے پر صرف اپنے عزیز و اقارب کی سفارش کے لئے کھڑے ہیں۔ جب تک یہ سفارش کلچر ختم نہیں ہوگا، کوہستان کے ترقی کے لئے رونا محض فضول اور بے کار ہے۔
یاد رکھو! کوہستان کی بدحالی کی اصل جڑ ہم خود ہیں۔ اگر ہم اپنی سوچ، اپنے رویے اور اپنے کردار کو درست نہ کریں تو کوئی باہر سے آکر ہماری تقدیر نہیں بدل سکتا۔ تبدیلی دوسروں سے نہیں، خود ہم سے شروع ہوگی۔


26/08/2025

fansFollowing LoveRepostFor You VideosFor youAsif KashiNafaisu MaseedFor The Love of WhitneyImran Khan Updates@

26/08/2025

🥲

26/08/2025
19/08/2025

ملک میں بارشوں اور سیلاب سے 26 جون سے اب تک اموات کی تعداد 650 سے تجاوز کرگئی، جن میں 171 بچے، 94 خواتین اور 392 مرد شامل ہیں

19/08/2025

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کا بتانا ہے کہ بارشوں، سیلاب، لینڈسلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنے سے خیبر پختونخوا میں 321 افراد جاں بحق اور 28 افراد زخمی ہوئے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے خیبرپختونخوا حکومت اور پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت فراہم کررہا ہے، متاثرہ علاقوں میں پی ڈی ایم اے سمیت پاک آرمی اور ضلعی انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شمالی علاقہ جات میں ممکنہ بارشوں کی صورت میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عوام بارشوں اور سیلاب کے دوران محتاط رہیں اور حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں، سیاح اگلے 5 تا6 روز تک شمالی علاقہ جات کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

بارشوں اور سیلاب کے باعث 74 گھروں کو نقصان پہنچا: پی ڈی ایم اے
دوسری جانب پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بارش اور سیلاب کے باعث حادثات میں اب تک 307 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد میں 279 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق مختلف حادثات میں 23 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں 17 مرد، 4 خواتین اور دو بچے شامل ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 74 گھروں کو نقصان پہنچا، 63 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 11 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ حادثات سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام میں پیش آئے۔

پروونشل اتھارٹی کے مطابق متاثرہ اضلاع کیلئے مجموعی طور پر50 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے ہیں، جس میں سے بونیر کیلئے 15 کروڑ روپے جاری کیےگئے جبکہ باجوڑ، بٹگرام اور مانسہرہ کے لیے 10، 10 کروڑ روپے اور اور سوات کے لیے 5 كروڑ روپے جاری کیے گئے۔

سب سے زیادہ اموات بونیر میں ہوئیں، بیرسٹر سیف
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ صوبے کے 11 اضلاع کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے متاثر ہوئے، سیلاب سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار817 ہے۔

بیرسٹر سیف نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں 32 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے، 545 ریسکیو اہلکار اور90 گاڑیاں اور کشتیاں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ بونیر میں 159 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 100 افراد کو زندہ بچالیا گیا، باجوڑ میں 20 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص لاپتا ہے، بٹگرام میں 11 افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ 10 افراد لاپتا ہیں۔🥲

Follow us on Watsapp channel
https://whatsapp.com/channel/0029VarifiJLY6dEAQsCeR0l



19/08/2025

مسجدیں مت گراو _ آسمانی کتاب کو بدلنے کی کوشش مت کرو
اللہ کی پکڑ بڑی سخت ہے Cloud Brust ☁️

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Gilgit?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address


Patttan
Gilgit