31/12/2025
پاکستان ہاکی فیڈریشن
میڈیا سیل
پریس ریلیز
ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 5 جنوری سے اسلام آباد میں منعقد ہوگا
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے آسٹریلیا میں شیڈول ایف آئی ایچ (FIH) پرو ہاکی لیگ سیزن 7 کے دوسرے مرحلے کی تیاریوں کے لیے قومی سینئر ممکنہ کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ تربیتی کیمپ 5 جنوری سے 31 جنوری 2026 تک نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم، اسلام آباد میں جاری رہے گا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق، ہوبارٹ (آسٹریلیا) میں 10 سے 15 فروری تک شیڈول پرو لیگ کے اہم مقابلوں کے لیے منتخب تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 5 جنوری کی شام 5 بجے تک کیمپ کمانڈنٹ کو رپورٹ کریں۔
ٹیم فارمیشن اور کھلاڑی:
کیمپ کے لیے ملک بھر سے بہترین ٹیلنٹ کو مدعو کیا گیا ہے۔ گول کیپرز میں عبداللہ اشتیاق، منیب الرحمن، وقار، علی رضا، فیضان جنجوعہ اور بلال خان شامل ہیں۔ ڈیفنس لائن کی ذمہ داری سفیان خان، محمد عبداللہ، حماد الدین، عبد المنان، عماد شکیل بٹ، اسامہ بشیر، ارباز احمد اور ابوبکر محمود کے سپرد کی گئی ہے۔
مڈ فیلڈ اور فارورڈز:
مڈ فیلڈ میں معین شکیل، ذکریا حیات، غضنفر علی، ارشد لیاقت، جنید منظور، سلمان رزاق، ندیم خان اور محب اللہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے۔ اسٹرائیکرز کے شعبے میں عبدالحنان شاہد، عبدالرحمٰن، افراز، رانا وحید، رانا ولید، احمد ندیم، محمد عماد، عبدالقیوم، بشارت علی، عمیر ستار، حمزہ فیاض، ابوذر اور رفیع اللہ شامل ہیں۔
پرو ہاکی لیگ میں عالمی نمبر ون ٹیموں کے خلاف مقابلہ پاکستان ہاکی کی عالمی رینکنگ میں بہتری کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جس کے لیے یہ کیمپ سنگِ میل ثابت ہوگا ۔
14/12/2025
11/12/2025