04/03/2026
پاکستان ایجوکیشن بورڈ ہاکی ٹیم کی صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے ساتھ یادگاری گروپ فوٹوز
𝐖𝐞𝐥𝐜𝐨𝐦𝐞
𝐏𝐫𝐢𝐦𝐞 𝐒𝐩𝐨𝐫𝐭'𝐬.𝐏𝐤
𝐂𝐄𝐎: 𝐑𝐚𝐧𝐚 𝐍𝐚𝐳𝐢𝐫 𝐇𝐮𝐬𝐬𝐚𝐢𝐧
04/03/2026
پاکستان ایجوکیشن بورڈ ہاکی ٹیم کی صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے ساتھ یادگاری گروپ فوٹوز
28/02/2026
گوجرانوالہ/تتلےعالی 28 فروری 26ء (پرائم سپورٹس ڈاٹ پی کے/رانا نزیر حسین) پاکستان ایجوکیشن بورڈ ہاکی ٹیم 2026ء جو کہ آج صبح عمان کا انٹرنیشنل ٹور مکمل کرکے سیالکوٹ اںیر پورٹ سے واپس وطن پہنچ گئی جس نے عمان میں عمان کی ٹیم کے ساتھ تین میچوں کی سیریز کھیلی۔اس کامیاب سیریز کے بعد پاکستان ایجوکیشن بورڈ ہاکی ٹیم میں گوجرانوالہ ایجوکیشن بورڈ پنجاب گروپ آف کالجز گوجرانوالہ ہاکی ٹیم کے دو کھلاڑی رانا فاھد علی گول کیپر اور عبداللہ عمران جٹ جن کا تعلق پرائم ہاکی کلب رجسٹرڈ تتلے عالی گوجرانوالہ سے ھے جب دوپہر 1 بجے تتلےعالی پہنچے تو ان دونوں ہونہار جونیئر کھلاڑیوں کا پرائم ہاکی کلب رجسٹرڈ و غضنفر علی شہید ہاکی کلب رجسٹرڈ تتلے عالی گوجرانوالہ کی مینجمنٹ جس میں رانا بشارت علی ڈی ایس پی پنجاب پولیس چیرمین ڈی ایچ اے گوجرانوالہ و صدر غضنفر علی شہید ہاکی کلب رجسٹرڈ تتلے عالی ۔فرمان علی بھٹی صدر و رانا نزیر حسین جنرل سیکرٹری پرائم ہاکی رجسٹرڈ تتلے عالی گوجرانوالہ اور کلب کے سنیر و جونیر کھلاڑیوں اہل علاقہ تتلےعالی اور کھلاڑیوں کے عزیز و اقارب نے ان کا بھرپور استقبال کیا کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو پھول اور گلدستے پیش کیے گیے گل پاشی کی گی انار چلاے گیے اور ڈھول کی تھاپ پر کھلاڑیوں کے اوپر نوٹ نچھاور کیے گئے اس تقریب کو اہل محلہ راجپوتاں تتلےعالی نے خوب انجوائے کیا آخر میں دعا خیر سے اس پروقار تقریب کا اختتام ہوا۔https://www.facebook.com/PrimeLiveSports.Pk
پاکستان ایجوکیشن بورڈ ہاکی ٹیم بمقابلہ اومان ہاکی ٹیم
21/02/2026
پرائم ہاکی کلب رجسٹرڈ تتلے عالی گوجرانوالہ کے لیے ایک اور اعزاز ۔پرائم ہاکی کلب رجسٹرڈ تتلے عالی گوجرانوالہ کے دو جونیر کھلاڑیوں رانا فاھد علی گول کیپر اور عبداللہ عمران جٹ فل بیک جن کا تعلق پنجاب گروپ آف کالجز گوجرانوالہ ہاکی ٹیم کے ساتھ ھے وہ پاکستان ایجوکیشن بورڈ ہاکی ٹیم میں سلیکشن کے بعد انٹرنیشنل ہاکی ٹور اومان کے لیے گزشتہ رات سیالکوٹ اںیر پورٹ سے ٹیم کے ساتھ روانہ ہو گیے جو کہ اہلیان تتلےعالی گوجرانوالہ کے لیے ایک اعزاز ھے اس سے پہلے بھی تتلے عالی سے پانچ کھلاڑی پاکستان ایجوکیشن بورڈ ہاکی ٹیم کی نماںندگی کرتے ہوئے انٹرنیشنل ٹور کر چکے ہیں تتلےعالی سے اب تک سات کھلاڑیوں کا مختلف اوقات میں پاکستان ایجوکیشن بورڈ ہاکی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے انٹرنیشنل ٹور کرنا ایک ریکارڈ ھے اس سے پہلے کسی ایک کلب کے سات کھلاڑی پاکستان میں یہ فریضہ سر انجام نہی دے سکے جو کہ تتلےعالی قومی کھیل ہاکی کے حوالہ سے اپنی گراس روٹ لیول پر کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ھے گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ میں جس پر کلب انتظامیہ اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتی ھے انشاللہ تعالیٰ تتلےعالی گوجرانوالہ میں قومی کھیل ہاکی کے حوالہ سے ہمیشہ اپنا منفرد مقام قائم رکھنے کی بھرپور کوشش جاری رکھے گا یہ تمام تر کامیابی تتلےعالی کا سکول سیکٹر ہاکی میں مسلسل گیارہ سال سے ڈسٹرکٹ اور ڈویژن بورڈ میں چیمپئن ہونے کی بدولت ھے جس کی وجہ سے تتلےعالی میں جونیر کھلاڑیوں کا پول ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ میں سب سے زیادہ ھے جس میں نوبل ایمز سکول تتلےعالی گوجرانوالہ کا اہم کردار ھے۔
19/02/2026
گوجرانوالہ 19 فروری 26ء (پرائم سپورٹس ڈاٹ پی کے/رانا نزیر حسین) ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے عہددران و رجسٹرڈ کلبوں کے صدور و سیکرٹری صاحبان نے پرائم منسٹر میاں شہباز شریف و وزیر داخلہ پاکستان محسن نقوی صاحب و وفاقی وزیر بین الصوبائی رابط کمیٹی سپورٹس منسٹر رانا ثناء اللہ کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ھے کہ انھوں نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان اعماد شکیل بٹ کی میڈیا ٹاک قومی ہاکی ٹیم کی وطن واپسی پر آسٹریلیا پرو ہاکی لیگ میں جو بے ضابطگیاں ہوئیں اور جس پر پاکستان ہاکی ٹیم کی پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی اس پر سخت ایکشن لیتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق مسعود بگٹی سمیت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا مجاہد علی خاں اور پوری مینجمنٹ کو فارغ کر کے ان کے خلاف انکوائری مقرر کر دی تاکہ اس کے زمہ داران کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائی جائے تاکہ آئندہ سے اس قسم کا کوںی واقع پیش نہ آے جس سے ملک پاکستان کی بدنامی ہو۔ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے صدر محمد ادریس گوگا۔جنرل سیکرٹری محمد سعید مرتضی کانگریس ممبر پاکستان ہاکی فیڈریشن سید قمر رضا۔چیرمین ڈی ایچ اے گوجرانوالہ رانا بشارت علی ڈی ایس پی پنجاب پولیس ۔سنیر ناںب صدر شوکت علی مہر ۔ناںب صدر قمر حسین بٹ سیکٹری فنانس ماسٹر فیاض احمد ایگزیکٹو ممبران ڈی ایچ اے گوجرانوالہ چوہدری سجاد احمد چیمہ ۔فرمان علی بھٹی۔رانا خالد محمود ۔شاھد محمود بٹ جماعتی ۔حاجی محمد عابد بھٹی۔سلامت علی گجر ۔میاں قیصر محمود ۔سید اظہر حسین شاہ۔محمد ندیم ۔محمد طارق وسیر جواںنٹ سیکرٹری۔اور ڈی ایچ اے گوجرانوالہ کی رجسٹرڈ کلبوں کے دوسرے عہددران و ہاکی لورز نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ھے کہ پاکستان کے موجودہ کپتان اعماد شکیل بٹ کی قیادت میں ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے ٹیم کو بروقت شیڈول کے مطابق روانہ کیا جاے تاکہ پاکستان ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر سکے جس نے ماضی میں چار مرتبہ یہ ٹاںٹل جیت کر ورلڈ ریکارڈ بنا رکھا ھے اس کے ساتھ ہی حکومت پاکستان اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پیٹرن چیف وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے پرزور مطالبہ کیا ھے کہ جو عرصہ دراز سے قومی کھیل ہاکی کو بچانے کے لیے اور کرپٹ عناصر کو اس سسٹم سے باہر رکھنے کے لیے جو پاکستان ہاکی فیڈریشن پر ایڈہاک لگا کر حقیقی معنوں میں سکروٹنی کا عمل شروع کروا کر صاف ستھرا سسٹم رائج کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا اسے عملی جامہ پہنا کر ایک غیر جانبدار اور قومی کھیل ہاکی کو سمجھنے والی ایڈہاک کمیٹی فعلفور قائم کی جاے جو کہ قومی کھیل ہاکی کو اس بحران سے نکال سکے اور قومی کھیل ہاکی کو کاروبار بناکر اس کو لوٹنے والوں کا سخت اور کڑا احتساب کرسکے تاکہ آںندہ کوںی بھی اس سسٹم میں مہض کرپشن کرنے نہ آسکے بلکہ اس کو قومی فریضہ سمجھ کر درست طریقے سے چلا سکے۔https://www.facebook.com/PrimeLiveSports.Pk