Botala Sardar Jhanda Singh

Botala Sardar Jhanda Singh

Share

Botala jhanda singh district and division Gujranwala Pakistan

Photos from Botala Sardar Jhanda Singh's post 08/05/2026

حق اور سچ کی فتح!"
كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ ۖ وَيَبْقَىٰ وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ"
(ترجمہ: ہر چیز جو اس زمین پر ہے فنا ہو جائے گی، اور صرف تمہارے رب کی ذات باقی رہے گی جو بڑی عظمت اور کرم والی ہے۔)
السلام علیکم اہل بوتالہ جھنڈاسنگھ!
الحمدللہ، اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے کل بوتالہ جھنڈا سنگھ کی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔ ہمارے گاؤں کے قبرستان کی چاردیواری کا کام جو سالوں سے رکا ہوا تھا، کل اس کی حتمی نشان دہی مکمل ہو چکی ہے۔اللہ کی غیبی مدد اور 6 ماہ کی جدوجہد:اس پورے سفر میں ہم نے اپنی آنکھوں سے اللہ تعالیٰ کی غیبی مدد کو برستے دیکھا ہے۔ جب انسان نیک نیت ہو تو اللہ خود راستے بناتا ہے؛ اس کٹھن مرحلے میں اللہ کی مدد اتنی زیادہ شاملِ حال رہی کہ ناممکن نظر آنے والے راستے خود بخود کھلتے گئے۔ یہ کامیابی پچھلے 6 ماہ کی مسلسل تگ و دو، درخواستوں اور ان دعاؤں کا ثمر ہے جو خالصتاً اللہ کی رضا کے لیے کی گئیں۔انتظامیہ کا شکریہ اور قانونی کارروائی:ہم تہہ دل سے مشکور ہیں ڈپٹی کمشنر (DC) گوجرانوالہ اور ایسسٹنٹ کمشنر (AC) صدر کے، جنہوں نے بوتالہ جھنڈا سنگھ کا دورہ کیا اور انصاف کے مطابق احکامات جاری کیے۔ اے سی صاحب کے حکم پر قانونگو، پٹواری اور ریونیو کے مکمل عملے نے قانونی ریکارڈ کی روشنی میں شفاف پیمائش کی اور تمام حدود کو واضح کر دیا ہے۔تجاوزات کا خاتمہ اور مشینری کی آمد:نشان دہی مکمل ہونے کے بعد، اب ان شاء اللہ بہت جلد مشینری گاؤں پہنچ جائے گی۔ سرکاری نشانات کے مطابق کام شروع کر دیا جائے گا اور راستے میں آنے والی تمام ناجائز تجاوزات کو ہٹا دیا جائے گا۔ یہ کسی کی مخالفت نہیں بلکہ اللہ کی زمین کا دفاع ہے۔اہلِ علاقہ اور بزرگوں کا شکریہ:شکریہ ان تمام بھائیوں بزرگوں اور کا جو سارا دن دھوپ میں ساتھ رہے اور ان بھائیوں بزرگوں ماوں بہنوں بیٹیوں جو گھروں میں بیٹھ کر دعائیں کرتے رہے۔ آپ سب کا اتحاد ہی ہماری اصل طاقت ہے۔ آئیے! مل کر اپنے گاؤں بوتالہ جھنڈا سنگھ کے اس مشترکہ ورثے کی حفاظت کریں۔
خادمِ بوتالہ،عنصر شوکت اعوان
(بوتالہ ویلفیئر سوسائٹی)

27/04/2026
12/01/2026

ہم جناب طاہر رشید بھٹہ کو سال 2024 اور 2025 کے دوران ان کی شاندار، مؤثر اور مثالی کارکردگی کے اعتراف میں، اور سال 2026 کے لیے
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کی طرف سے
پاکستان سینٹرل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ ٹریڈ کے دوبارہ مرکزی چیئرمین نامزد ہونے پر دلی مبارکباد پیش اور نیک تمنائیں پیش کرتے ہیں۔
آپ کی بصیرت افروز قیادت، اعلیٰ پیشہ ورانہ خدمات اور بے لوث کاوشیں پاکستان کے تجارتی و معاشی فروغ میں نہایت اہم اور قابلِ قدر ثابت ہوئی ہیں۔
ہم دعاگو ہیں کہ آپ آئندہ بھی اسی عزم، دیانت اور وژن کے ساتھ مزید کامیابیاں سمیٹیں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں۔

28/10/2025

تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ بوتالہ جھنڈا سنگھ سیم پلی پر ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر متعدد شہریوں کو لوٹ لیا،ہفتے میں دوسرے ڈاکو ناکے نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا، سی پی او گوجرانوالہ نوٹس لیں

26/08/2025

خاک میں ڈھونڈتے ہیں سونا لوگ
ہم نے سونا سپرد خاک کیا

ڈاکٹر عبدالستار صاحب کو اپنے ہاتھوں سپرد خاک کرتے وقت مشہور شاعرانور مسعودکا یہ شعر بار بار ذہن میں گونج رہا تھا اور شاید اسی دن اس شعر میں چھپی گہرائی کا ٹھیک سے ادراک ہوا۔
ڈاکٹر صاحب سے بہت سارےرشتے تھے مگر ان تمام رشتوں کو محبت، عزت و احترام کے رشتے نے مات دے دی اور آخری وقت تک رشتہ پوری آب و تاب کے ساتھ قائم رہا۔
انکی زندگی کھلی کتاب کی طرح رہی جس میں سب کے لیے محبت ، اپنائیت اور رہنمائی ہمہ وقت موجود رہتی تھی۔
مہمان نوازی انکا خاصہ تھا اور مہمان نوازی کے لیے انکو کسی کے ساتھ کسی رشتے کی ضرورت نہ تھی اگر آپ ان سے اک بار مل لیے تو بس پھر آپ انکے مہمان ہیں اور اپکی خاطر تواضع میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔
اپنے گاؤں اور علاقے کی فلاح اور بہتری کے لیے جو کچھ بن پڑتا وہ کرتے اور عوامی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہتے۔
اللہ پاک نے انکو بلند عزم و حوصلہ عطا کیا تھا جسکو انہوں نے انسانیت کے لیے وقف کر دیا تھا۔
انکے ساتھ کسی قسم کا تعلق ھمارے لیے باعث فخر تھا اور انشاأللہ ہمیشہ رہے گا۔

اللہ پاک انکے درجات بلند فرماۓاور جنت الفردوس میں مقام عطا فرماۓ

آمین
طیب حنیف

Photos from Botala Sardar Jhanda Singh's post 23/08/2025

میرے پیارے بابا جان, ڈاکٹر عبدالستار صاحب
پرخلوص, نیک فطرت,مہمان نواز, راسخ العقیدہ, شریعت کے پابند, بے مثال مقرر و مبلغ, بہترین کھلاڑی, بااخلاق, ملنسار, ہمدرد دوست, سماجی کارکن اور سب سے بڑھ کے ایک عظیم باپ...... اس دنیا فانی سے رخصت ہو گئے........
(رب الرحمھما کما ربینی صغیرا)
بحثیت ڈاکٹر وہ اپنے پیشے سے بے حد مخلص تھے, بے لوث انسانیت کی خدمت کی. دن رات کی پرواہ کیے بغیر انہوں نے اپنا فریضہ نبھایا.
مہمان نوازی ان کی پہچان تھی. اپنے, پرائے, یہاں تک کہ انجان لوگوں کو بھی چائے پانی پلائے بغیر نہیں جانے دیا کبھی. ان کے دروازے ہر ایک کے لیے کھلے رہے.
گاؤں کی بہتری میں ان کا کردار ناقابل فراموش ہے, فیصلہ کرنے اور اس پہ ڈٹ جانے والے, نڈر اور بے باک....... سیاسی اور سماجی حلقوں میں نامور شخصیت.....
بہترین کھلاڑی, سپورٹس مین شپ کی سبھی خوبیوں سے مالا مال... جب تک صحت نے اجازت دی وہ کھیل کے میدان میں رہے.
ہمارے گاؤں اور گردونواح میں پنچائیت کے سربراہ کی حیثیت سے حق اور سچ کے مطابق فیصلے کیے. کبھی برائی کا ساتھ نہیں دیا. ان کا نام ایک معتبر شخصیت کے طور پر لیا جاتا ہے....
سفید لباس, پروقار اور بارعب سراپا, انتہائی نفیس, شائستہ اور مہذب عادات و کردار کے مالک, نہ صرف ظاہری پاکیزگی کے قائل بلکہ باطنی اور روحانی پاکیزگی کے حامل تھے.
اخلاق اور کردار ایسا کہ دنیا گواہی دیتی ہے. ہمیشہ سب سے مسکرا کے ملتے. کبھی کسی کے لیے کینہ اور نفرت دل میں نہیں رکھی.
ایسے نیک فطرت, غریب نواز اور انسان دوست سے ہم سب محروم ہو گئے.
اللہ پاک نے انہیں نہایت اچھی موت نصیب کی بے شک وہ رب کریم کے پسندیدہ ترین بندوں میں سے تھے......
دعا ہے کہ اللہ کریم ان کی آخرت کی منزلیں آسان فرمائیں ان کو اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے اور ان پہ جنت الفردوس واجب بنائیں.
بے شک ایسی عظیم شخصیات اس دنیا سے رخصت ہونے کے بعد بھی دلوں میں زندہ رہتی ہیں. ان کا نام ہمیشہ ادب و احترام سے ہی لیا جاتا ہے. دعا ہے اللہ پاک ہمیں ان کے لیے صدقہ جاریہ بنائیں.
آمین ثم آمین

20/11/2022

View

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Gujranwala?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


P. O Box No:52340
Gujranwala
52340