03/08/2026
الحمدللہ!
جشنِ آزادی سپر لیگ الریاض، سعودی عربیہ کے گروپ اسٹیج آج کامیابی کے ساتھ ڈرافٹنگ کے ذریعے مکمل کر دیے گئے ہیں۔🏆🏏
تمام شریک ٹیموں کو ان کے گروپس مبارک ہوں۔ اب مقابلے مزید دلچسپ، سنسنی خیز اور بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔🏆🏏
تمام ٹیموں کے لیے نیک تمنائیں!
Best of Luck to All participating Teams. 🏏🇵🇰
03/08/2026
دو بھائی، دو دوست، ایک خواب… اور ایک سنہری حقیقت! 🏆💚
کپتان وسیم عالم بیگ اور نائب کپتان عطا جٹ نے آر سی سی ریاض 🏏 کو ایک مضبوط اور متحد خاندان بنانے کے لیے بے شمار قربانیاں دیں۔ ہر مشکل وقت میں ثابت قدم رہے، ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، اور اپنی انتھک محنت، خلوص اور قیادت سے اس ٹیم کو کامیابی کی منزل تک پہنچایا۔
دو دوستوں نے برسوں پہلے ایک خواب دیکھا تھا کہ آر سی سی صرف ایک کرکٹ کلب نہیں بلکہ بھائی چارے، اعتماد اور عزت کی پہچان بنے گا۔ آج وہی خواب حقیقت کا روپ دھار چکا ہے۔
اَلحَمْدُ ﷲ 🤲
اللہ تعالیٰ نے ہماری محنت، اخلاص اور نیک نیت کو کامیابی سے نوازا، اور CCL-18 2026 کی چیمپئن شپ اس سفر کی خوبصورت منزل بن گئی۔
یہ صرف ایک ٹرافی جیتنے کی کہانی نہیں، بلکہ دو دوستوں کے عزم، قربانی، وفاداری اور لازوال دوستی کی داستان ہے۔
دوست ہمیشہ کے لیے…إن شاء ﷲ
Friends Forever! ❤️🤝🏆
01/08/2026
🏏💚 آر سی سی ریاض کے سپر اسٹار بلے باز عمران جٹ کو خراجِ تحسین 💚🏏
کرکٹ صرف رنز بنانے کا نام نہیں بلکہ مشکل وقت میں ٹیم کے لیے کھڑے ہونے کا نام ہے، اور عمران جٹ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ ایک حقیقی ٹیم مین اور چیمپئن کھلاڑی ہیں۔
CCL-18 2026 کے سیمی فائنل اور فائنل جیسے اہم ترین مقابلوں میں عمران جٹ نے جس شاندار انداز میں بیٹنگ کی، وہ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے تمام دباؤ کو اپنے کندھوں پر لیا اور تقریباً دو سنچریوں کے برابر ناقابلِ فراموش اننگز کھیل کر آر سی سی ریاض کو چیمپئن بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
سیمی فائنل میں سنچری سے صرف چند رنز کی دوری پر رہ جانا بھی ان کے عظیم کردار کو ظاہر کرتا ہے، کیونکہ عمران ہمیشہ اپنی ذاتی کامیابیوں سے پہلے ٹیم کی جیت کو ترجیح دیتے ہیں۔ ان کا مقصد ریکارڈ بنانا نہیں بلکہ ٹیم کو کامیابی دلانا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے بھی ان کی محنت، جذبے اور خلوص کا صلہ دیا اور فائنل جیسے بڑے معرکے میں ایک شاندار، دباؤ سے بھرپور اور یادگار سنچری کے ذریعے خود کو ثابت کیا۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں ٹورنامنٹ کے سب سے اہم سیمی فائنل اور فائنل مقابلوں میں مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل ہوا۔
آج عمران جٹ ریاض کے بہترین اور نمایاں بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں، اور ہمیں فخر ہے کہ ایسا باصلاحیت، محنتی اور مخلص کھلاڑی آر سی سی فیملی کا حصہ ہے۔
عمران جٹ، آپ کی محنت، جذبہ اور کارکردگی پوری ٹیم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ دعا ہے کہ آنے والے میچز اور لمحات میں بھی آپ اسی طرح کامیابیاں سمیٹتے رہیں۔
بہت بہت مبارک ہو چیمپئن! 🏆💚
آر سی سی فیملی کو آپ پر فخر ہے۔ 👏
ما شاء ﷲ
اَلحَمْدُ ﷲ
01/08/2026
🏏 ماشاء اللہ! شاباش اخلاص احمد! 🏆💚
سی سی ایل-18 2026 میں اپنی شاندار اور تباہ کن باؤلنگ سے 16 وکٹیں حاصل کر کے “بیسٹ باؤلر آف دی ٹورنامنٹ” کا اعزاز اپنے نام کرنے پر اخلاص احمد کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ 🌟
آپ کی مسلسل محنت، نظم و ضبط، ٹیم کے لیے بے لوث جذبہ اور ہر اہم موقع پر بہترین کارکردگی نے RCC Riyadh کو چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ یاد رہے اخلاص ٹورنامنٹ کے آخری حصے میں انجرڈ ہونے کے باوجود ٹیم کے لئے کھیلتے رہے ہیں ۔
یہ کامیابی صرف آپ کی نہیں بلکہ پوری RCC Family کے لیے باعثِ فخر ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں، عزت اور فتوحات عطا فرمائے۔ آمین۔
💚 RCC Riyadh
🏆 CCL-18 Champions 2026
🎖️ Best Bowler of the Tournament
👏 Akhlas Ahmed – 16 Wickets
Congratulations!
25/07/2026
🏏 🔥 𝐓𝐇𝐄 𝐆𝐑𝐀𝐍𝐃 𝐅𝐈𝐍𝐀𝐋 - 𝐂𝐂𝐋 𝐒𝐄𝐀𝐒𝐎𝐍 𝟏𝟖 🔥🏏
The final blockbuster fixture!
⚔️ 𝐑𝐂𝐂 𝐑𝐢𝐲𝐚𝐝𝐡 🆚 𝐆𝐥𝐚𝐝𝐢𝐚𝐭𝐨𝐫𝐬 𝐘𝐁 𝐂𝐂
Two top teams.
Two determined captains.
One spot of championship in the CCL-18
📅 𝐃𝐚𝐭𝐞: 𝐅𝐫𝐢𝐝𝐚𝐲, 𝟑𝟏 𝐉𝐮𝐥𝐲 𝟐𝟎𝟐𝟔
🕕 𝐓𝐢𝐦𝐞: 𝟔:𝟎𝟎 𝐀𝐌
📍 𝐕𝐞𝐧𝐮𝐞: 𝐓𝐡𝐮𝐦𝐚𝐦𝐚𝐡 𝐂𝐫𝐢𝐜𝐤𝐞𝐭 𝐆𝐫𝐨𝐮𝐧𝐝𝐬, 𝐑𝐢𝐲𝐚𝐝𝐡
Expect fierce competition, outstanding cricket, and an unforgettable morning of thrilling action.
Come and support your favorite team as they battle for the championship 👑
22/07/2026
سی سی ایل سیزن 18 کا سب سے بڑا مقابلہ
ریاض اسٹالینز 🆚 گلیڈی ایٹرز ینگ بلڈ
🏆 فائنل میں جگہ بنانے کی جنگ!
ریاض اسٹالینز کے پلیئرز۔
کپتان عمر شکیل ـ گوہر خان ـ تحسین کیانی ـ بابر سعید ـ لکی ـ طیب مہر ـ وقاص خان ـ جواد شاہ ـ ذاکر جانی ـ شاہ زیب لاہور ـ عاصم گجر، عامر بلوچ ـ طلحہ خان ـ شکیل جٹ خان۔
گلیڈییٹر ینگ بلڈکے پلیئر۔
کپتان محمد معیزـ معاذ خان ـ بابر خان ـ محمد فاروق ـ شہری دھنیال ـ شیر عالم خان ـ عثمان ـ شعیب ـ عفان ـ عبداللہ ـ عاطف ـ فیصل ـ باسط
📅 24 جولائی 2026
⏰ صبح 6:00 بجے
📍 ثمامہ روڈ کرکٹ گراؤنڈ، ریاض
📲 میچ کی لائیو اپڈیٹس.KT cricket sports
21/07/2026
🏆 ریاض کے چیمپئنز 🏆
🎉 ریاض اسٹالیئنز کو دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو! 🎉
🏅 تاریخ رقم ہو گئی!
فرائیڈے کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کی ٹرافی جیت کر ریاض اسٹالیئنز نے اپنی شاندار تاریخ میں ایک اور سنہرا باب شامل کر دیا۔ یہ چیمپئن شپ بہترین ٹیم ورک، ثابت قدمی اور ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے جذبے کا نتیجہ ہے۔ یہ یادگار کامیابی ہمیشہ کلب کی عظیم ترین فتوحات میں شمار کی جائے گی۔
غیر معمولی ٹیم ورک، بھرپور عزم اور شاندار کرکٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریاض اسٹالیئنز نے فرائیڈے کرکٹ ٹورنامنٹ – ریاض 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
ان کا سفرِ فتح واقعی قابلِ تعریف رہا۔ ناک آؤٹ مرحلے میں ریاض کی تین مضبوط ترین ٹیموں کو شکست دیتے ہوئے:
- 🏏 کوارٹر فائنل میں چکوال الیون کو ہرایا۔
- 🏏 سیمی فائنل میں مٹھو الیون کو شکست دی۔
- 🏏 گرینڈ فائنل میں عبداللہ سی سی کو مات دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔
ہر کھلاڑی نے اپنی بہترین کارکردگی پیش کی، اور یہ کامیابی ان کی محنت، نظم و ضبط اور بہترین کھیل کی عکاسی کرتی ہے۔ دعا ہے کہ ریاض اسٹالیئنز آئندہ بھی اسی طرح کامیابیاں سمیٹتے رہیں۔
🏆 فرائیڈے کرکٹ ٹورنامنٹ – ریاض 2026
🥇 چیمپئنز: ریاض اسٹالیئنز
17/07/2026
🏆 48 Teams... One Champion! 🏆
ریاض اسٹالینز نے ثابت کر دیا کہ محنت، اتحاد اور جذبہ کامیابی کی اصل پہچان ہیں۔ 💚🏏
48 ٹیموں کے سخت مقابلے کے بعد صرف ایک فاتح... Riyadh Stallions! 👑
دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو ٹیم اونر اور کپتان ملک عمر کو، جن کی بہترین قیادت نے ٹیم کو چیمپئن بنایا۔ تمام کھلاڑیوں اور سپورٹرز کو بھی اس تاریخی کامیابی پر بہت بہت مبارکباد۔