30/08/2025
گوجرانوالہ۔15۔اگست (۔ )کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے انٹر کلب ٹیبل ٹینس مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ انٹر کلب ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 2025 گوجرانوالہ سٹی سپورٹس کمپلیکس کمشنر آفس مین ہوا, مہمان خصوصی سید نوید حیدر شیرازی کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن, ڈپٹی کمشنر نوید احمد ،ایم این اے مس شازیہ فرید نے کیک کاٹا اور کھلاڑیوں کی ہوسلہ افزئی کے لیے ان مین کیش پرائز اور گفٹ دیے
اس ایونٹ کا اہتمام ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن اور محکمہ کھیل نے کیااس موقع پر فیصل امیر احمد خان ڈویژنل سپورٹس آفیسر گوجرانوالہ اور محمد جنید عرفان جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن بھی وہاں موجود ہیں۔کمشنرسید نوید حیدر شیرازی نے کھلاڑیوں کی محنت، لگن اور کھیل کے فروغ کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ کھیل نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کا بہترین ذریعہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے مقابلے نہ صرف کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں بلکہ مثبت اور تعمیری معاشرتی رویوں کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ تقریب میں کھلاڑیوں، کوچز اور کھیل سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔
07/12/2023
28/11/2023
20/08/2022
20/08/2022
14/08/2022
18/06/2022
16/06/2022