Butter Cricket Club

Directions

Butter Cricket Club We're here to promote quality cricket 🏏

Today
06/10/2026

Today

🔥🏏 جب بلّا بولتا ہے تو ریکارڈ بنتے ہیں! 🏏🔥ملک حسن لیفٹی نے دھنڈر کلب کے خلاف ایک ایسی یادگار اننگز کھیلی جسے شائقین کرکٹ...
04/10/2026

🔥🏏 جب بلّا بولتا ہے تو ریکارڈ بنتے ہیں! 🏏🔥

ملک حسن لیفٹی نے دھنڈر کلب کے خلاف ایک ایسی یادگار اننگز کھیلی جسے شائقین کرکٹ مدتوں یاد رکھیں گے۔

دھنڈر کلب کی جانب سے دیے گئے 288 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں حسن لیفٹی نے کریز سنبھالی اور پھر باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی۔

👑 167 رنز — ناٹ آؤٹ
💣 22 فلک شگاف چھکے اور 6 شاندار چوکے

حسن لیفٹی کی اس طوفانی اننگز نے بٹر کلب کے 288 رنز کے ہدف کو محض 12.3 اوورز میں حاصل کرنے کی بنیاد رکھی۔

یہ صرف 167 رنز نہیں تھے،
یہ جارحیت، کلاس، اعتماد اور پاور ہٹنگ کا ایسا امتزاج تھا جس نے پورے میچ کا نقشہ ہی بدل دیا۔ 👏🔥

🏏🔥 بٹر کلب بمقابلہ دھنڈر کلب — رنز کا طوفان، بٹر کلب کی شاندار فتح! 🔥🏏15 اوورز کے  سنسنی خیز مقابلے میں دھنڈر کلب نے پہل...
04/10/2026

🏏🔥 بٹر کلب بمقابلہ دھنڈر کلب — رنز کا طوفان، بٹر کلب کی شاندار فتح! 🔥🏏

15 اوورز کے سنسنی خیز مقابلے میں دھنڈر کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔
احسن دھنڈر کی شاندار سنچری اور ریحان کی دھواں دار 93 رنز کی اننگز کی بدولت دھنڈر کلب نے 288 رنز کا بڑا ہدف بٹر کلب کے سامنے رکھ دیا۔

لیکن بٹر کلب کے بلے بازوں نے آج ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ بڑے سے بڑا ہدف بھی جذبے، جارحیت اور بہترین ٹیم ورک کے سامنے چھوٹا پڑ جاتا ہے! 🔥
🎯 بٹر کلب نے صرف 12.3 اوورز میں 288 رنز کا ہدف حاصل کر لیا!

💥 ملک حسن لیفٹی کی ناقابلِ شکست 167 رنز کی اننگ جس میں🏏 22 شاندار چھکے شامل ہیں 🔥
💥 علی عباس — ناقابلِ شکست 65 رنز
8 چھکوں سے مزین دھواں دار اننگز!

💥 چوہدری حسن — 41 رنز
🔥 5 چھکے شامل ہیں

سب سے خاص بات یہ کہ بٹر کلب کے پہلے تین بلے بازوں نے ہی مل کر ہدف عبور کر دیا اور دھنڈر کلب کے 288 رنز کے پہاڑ کو صرف 12.3 اوورز میں حاصل کر لیا 👏🔥

03/10/2026

Hassan Shehzad well played ✌️😎✨

02/10/2026

دھماکے دار انٹری

🔥🏏 چوہدری حسن — نام ہی کافی ہے! 🏏🔥بٹر کلب بمقابلہ ڈونگی کلب کے درمیان کھیلے گئے 15 اوورز کے سنسنی خیز مقابلے میں چوہدری ...
02/10/2026

🔥🏏 چوہدری حسن — نام ہی کافی ہے! 🏏🔥

بٹر کلب بمقابلہ ڈونگی کلب کے درمیان کھیلے گئے 15 اوورز کے سنسنی خیز مقابلے میں چوہدری حسن نے ایک بار پھر اپنی بیٹنگ کا لوہا منوا لیا۔ 💥

🎯 114 رنز کی دھواں دار اننگ
💣 13 فلک شگاف چھکے
🏏 4 شاندار چوکے

چوہدری حسن کی جارحانہ بیٹنگ نے ڈونگی کلب کے 232 رنز کے بڑے ہدف کو بھی آسان بنا دیا، اور بٹر کلب نے یہ ہدف محض 13 اوورز میں حاصل کر کے شاندار فتح اپنے نام کی۔ 🔥

🏏 بٹر کلب بمقابلہ ڈونگی کلب 🏏🔥 232 رنز کا ہدف، صرف 13 اوورز میں حاصل! 🔥15 اوورز پر مشتمل سنسنی خیز مقابلے میں ڈونگی کلب ...
02/10/2026

🏏 بٹر کلب بمقابلہ ڈونگی کلب 🏏

🔥 232 رنز کا ہدف، صرف 13 اوورز میں حاصل! 🔥

15 اوورز پر مشتمل سنسنی خیز مقابلے میں ڈونگی کلب نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 232 رنز کا بڑا ہدف دیا، ڈونگی کلب کی جانب سے شیزی مرزا نے شاندار سنچری اسکور کی۔

💥 جواب میں بٹر کلب نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ پہاڑ جیسا ہدف صرف 13 اوورز میں حاصل کرکے شاندار کامیابی اپنے نام کر لی۔

⭐ چوہدری حسن نے تباہ کن بیٹنگ کرتے ہوئے 13 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 114 رنز کی دھواں دار سنچری اسکور کی۔

🔥 علی عباس نے صرف 9 گیندوں پر 37 رنز کی برق رفتار اننگ کھیل کر میچ کو شاندار انداز میں فنش کیا۔

دیگر بلے بازوں میں ملک طیب نے 22 رنز، عدیل بٹ نے 20 رنز اور چوہدری شکیل نے 16 رنز بنائے۔

بٹر کلب کیجانب سے تمام شعبوں میں شاندار کارکردگی

🏏🔥 ملک حسن لیفٹی — آل راؤنڈ شو! 🔥🏏گھریرہ/چاچووال کلب کے خلاف بٹر کلب کے اسٹار آل راؤنڈر ملک حسن لیفٹی نے اپنی شاندار کار...
27/09/2026

🏏🔥 ملک حسن لیفٹی — آل راؤنڈ شو! 🔥🏏

گھریرہ/چاچووال کلب کے خلاف بٹر کلب کے اسٹار آل راؤنڈر ملک حسن لیفٹی نے اپنی شاندار کارکردگی سے ایک بار پھر میدان میں اپنی کلاس ثابت کر دی۔ 👏💥

💯 بلے بازی:
صرف 33 گیندوں پر 114 رنز کی طوفانی اننگز، جس میں 14 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ 🔥

🎯 گیند بازی:
بیٹنگ کے بعد باؤلنگ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ 👌🏏

🏏🔥 بٹر کلب بمقابلہ گھریرہ/چاچووال کلب — 10 اوورز کا زبردست مقابلہ 🔥🏏بٹر کلب نے شاندار بیٹنگ، عمدہ باؤلنگ اور بہترین ٹیم ...
27/09/2026

🏏🔥 بٹر کلب بمقابلہ گھریرہ/چاچووال کلب — 10 اوورز کا زبردست مقابلہ 🔥🏏

بٹر کلب نے شاندار بیٹنگ، عمدہ باؤلنگ اور بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سنسنی خیز مقابلے میں گھریرہ/چاچووال کلب کو شکست دے دی۔ 💪🏏

💥ملک حسن لیفٹی نے صرف 33 گیندوں پر 114 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 14 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ 🔥💯

چوہدری حسن نے بھی صرف 14 گیندوں پر 54 رنز کی شاندار نصف سنچری اسکور کی، جس میں 7 چھکے اور 1 چوکا شامل تھا۔ 👏🔥

علی عباس نے بھی صرف 13 گیندوں پر 30 رنز بنا کر اسکور کو مزید مضبوط کیا۔

📊 بٹر کلب کا مجموعی ہدف: 208 رنز

🎯 باؤلنگ میں بھی بٹر کلب کا راج
ملک حسن لیفٹی نے بیٹنگ کے بعد باؤلنگ میں بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ملک ارسلان نے 2 وکٹیں جبکہ ملک افضال نے 1 وکٹ حاصل کی۔ 👌🏏

🔴 گھریرہ/چاچووال کلب کی جانب سے حسن کی سنچری اور زین کی بہترین بیٹنگ کے باوجود بٹر کلب نے دباؤ برقرار رکھا اور بالآخر 208 رنز کے ہدف کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا۔ 🏆🔥

Best of luck 🤞
25/09/2026

Best of luck 🤞

Address

District Gujrat Tehsil Kharain Village Butter
Gujrat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Butter Cricket Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share