15/03/2026
کبوتر کی تھکن اور جسمانی درد کے لیے بہترین ڈراپ
اگر آپ کے کبوتر زیادہ دیر تک اُڑنے کے بعد بہت تھکے ہوئے نظر آئیں، زور لگا کر آئیں یا انہیں کندھوں اور جسم میں درد محسوس ہو رہا ہو تو ان کے لیے Arnica 30 بہت مفید دوا ہے۔
24/11/2025
اگر آپ کے کبوتر دانہ کھانے کے بعد گھُٹ کر بیٹھ جاتے ہیں اور ہر وقت سُست نظر آتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ان کے پیٹ میں کیڑے ہیں۔ کبوتروں یا مُرغیوں کے پیٹ کے کیڑوں کے لئے انتہائی مُفید گولی پریفران ہے جو آپ کو جانوروں کے سٹور سے ملے گی۔ آپ نے ایک لیٹر پانی میں اس گولی کا پاؤڈر بنا کر مکس کرلینا ہے اور اس میں دو چمچ چینی ڈال لینی ہے۔ صُبح کبوتر کھولتے ہی ہر ایک کبوتر کو پکڑ کر 10 CC دوائی والا پانی دے دیں اور جال میں چھوڑ دیں۔ اس کے بعد شام کو جب دانہ ڈالیں تو کوئی بھی وٹامنز پانی میں ملا کر پلا دیں۔ انشاءالله آپ کے کبوتر مُکمل فٹ ہوجائیں گے۔ دُعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
نوٹ: یہ ایک گولی آپ کو 250روپے کی ملے گی جو کہ آپ کے 100 کبوتروں کے لئے ہوگی۔
23/11/2025
سردیوں میں اگر آپ کے کبوتر سردی محسوس کر رہے ہیں اور دانہ کھاتے ہی اکٹھے ہوکر بیٹھ جاتے ہیں
تو نیچے دی گئی تصویر میں دکھائے گئے ٹیکے لے آئیں اور 1CC/1CC دونوں ٹیکوں میں سے لیکر دوپہر دانے کے بعد ڈال دیں۔
انشاءالله آپ کے کبوتر سردی محسوس نہیں کریں گے۔ دُعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
10/10/2025
جمعہ مبارک
دلوں کو ذکر، زبانوں کو شکر،
اور وطن کو امن و برکت سے بھر دے، اے اللہ!
اس مقدس دن پر Aero pigeon کی جانب سے دعا —
"ہر اُڑان میں محبت، ہر دعا میں خیر ہو۔"
23/09/2025
کبوتر کا پوٹ کا زہر باد ، کبوتر کا پوٹ روک لینا۔ سانپ کی طرح گردن کر کے کھڑے ہونا اور پوٹ کو پلٹنا۔
نیچے تصویر میں دی گئی دوائی لے آئیں اور 1/1 CC دونوں دوائیوں میں سے صُبح خالی پیٹ تین دن کبوتر کو دیں اور بھوریں ڈالیں۔ انشاءالله آپ کا کبوتر ٹھیک ہوجائے گا۔ دُعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
ُ