09/07/2026
“درخواست برائے بحالی پی ڈبلیو ڈی پولو ٹیم”
یہ تصاویر سال 2019 کی ہیں۔ وہ سنہری دور تھا جب پی ڈبلیو ڈی پولو ٹیم کی ذمہ داریاں محترم *چیف انجینئر علی مظفر صاحب* کے سپرد تھیں۔
علی مظفر صاحب کی قیادت میں:
- *نئے اور قابل کھلاڑیوں کو بھرتی کیا گیا*
- *معیاری گھوڑے خرید کر ٹیم میں شامل کیے گئے*
- *ٹیم کو کھیل کے لیے درکار تمام سہولیات بروقت مہیا کی گئیں*
- *کھلاڑیوں اور گھوڑوں کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی گئی*
نتیجہ یہ نکلا کہ پی ڈبلیو ڈی میں پہلے سے کافی بہتری آئی ،
لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جس دن سے علی مظفر صاحب کا تبادلہ ہوا، یہ ٹیم ایک بار پھر بے یار و مددگار ہو گئی۔ وسائل کی کمی، نئے گھوڑوں اور کھلاڑیوں کی عدم دستیابی اور توجہ نہ ہونے کے باعث ٹیم کا معیار متاثر ہوا۔
آج خوش آئند خبر یہ ہے کہ *چیف انجینئر علی مظفر صاحب کی پوسٹنگ ایک بار پھر گلگت میں ہوئی ہے*۔
اس موقع پر ہم، گلگت بلتستان کے تمام پولو شائقین، اعلیٰ حکام سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ:
*پی ڈبلیو ڈی پولو ٹیم کی تمام تر ذمہ داریاں ایک بار پھر علی مظفر صاحب کو سونپی جائیں۔*
ہمیں یقین ہے کہ ان کی سرپرستی میں یہ ٹیم دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو گی۔ ٹیم کو وقت پر گھوڑے، کھلاڑی اور دیگر ضروری سہولیات میسر آئیں گی اور یہ ٹیم ایک بار پھر گراؤنڈ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکے گی۔
ایک مضبوط اور متحرک پولو ٹیم نہ صرف محکمے کا نام روشن کرتی ہے بلکہ پورے خطے کی ثقافت اور کھیل کے فروغ کے لیے بھی ناگزیر ہے۔
ہمیں امید ہے کہ اعلیٰ حکام ہماری اس جائز اور مخلصانہ درخواست پر ہمدردانہ غور فرمائیں گے۔
*شکریہ*
_تمام پولو شائقین، گلگت بلتستان_
09/07/2026
07/07/2026
05/07/2026
05/07/2026