18/07/2026
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سر خالد حلیم مرزا صاحب، شوتوبان کراٹے ملتان پاکستان کے تمام کوچز، کھلاڑیوں اور منتظمین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے جس محبت، خلوص اور عزت کے ساتھ میرا استقبال کیا، وہ میرے لیے باعثِ فخر اور ہمیشہ یاد رہنے والا لمحہ ہے۔
میرا یقین ہے کہ مارشل آرٹس صرف ایک کھیل نہیں بلکہ کردار سازی، نظم و ضبط، احترام اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ آپ کی ٹیم میں یہی خوبیاں نمایاں نظر آئیں، جس پر میں آپ سب کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
خصوصاً میرے مخلص دوست سر خالد حلیم مرزا صاحب کی محبت، خلوص اور مہمان نوازی ہمیشہ میرے لیے قیمتی سرمایہ رہے گی۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شوتوبان کراٹے ملتان پاکستان کو مزید ترقی، کامیابیاں اور عزت عطا فرمائے، اور ہم سب کو مل کر پاکستان میں مارشل آرٹس کے فروغ اور نوجوان نسل کی مثبت تربیت کے لیے مزید خدمات انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔
ایک بار پھر آپ سب کی محبتوں، عزت افزائی اور بہترین میزبانی پر تہہ دل سے شکریہ۔
والسلام شیہان سید شمیم نقوی
صدر، WBKL Karate Pakistan
جنرل سیکرٹری، حیدرآباد کک باکسنگ ایسوسی ایشن
17/07/2026
30/06/2026
20/05/2026
01/05/2026