T-20 World Cup

T-20 World Cup

Share

Running the 'T-20 World Cup' page, I bring fresh, unique cricket analysis that keeps fans engaged.

With a style all my own, I turn matches into captivating stories, while also working as a content writer, creating compelling content for multiple pages.

04/06/2026

پاکستان، ساؤتھ افریقہ کی تیز ترین فاسٹ باؤلنگ پچز پر ہونے والے ورلڈ کپ کی تیاری اسپن وکٹیں بنا کر کر رہا ہے ۔آج پاکستان کے فاسٹ باؤلر کمزور ہوتے جا رہے ہیں جو پاکستان کی پہچان تھے آور للو پنجو اسپنرز کو پرفارم کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے ۔آور سب سے مزے کی بات کہ ان فلاسفر کو یہ نہیں پتا کہ آسٹریلیا والے پھر بھی اسپین کھیل لے گے پاکستانی نہیں کھیل پائے گے ۔یہ تو اپنے خلاف پلان بنایا ہے ۔کوئی پوچھنے والا ہے اِس گھٹیا مینیجمنٹ سے ۔

03/06/2026

ویسے تو سلمان آغا کے 7رنز نے ،بابر کے 16رنز نے،معاذ کے 0آور شاداب خان کے 71 رنز نے پاکستان کو میچ ہروایا ہی ہے لیکن شاداب خان کے 71رنز نے پاکستان کو اب دو تین ورلڈ کپ ہروا دیئے ہیں یہ بات آپکو مستقبل میں سمجھ آئے گی ۔

02/06/2026

یہی اوقات ہے پاکستان ٹیم کی اسپن کے خلاف!

میتھیو شارٹ، جو بنیادی طور پر پارٹ ٹائم اسپنر ہے، وہ بھی ہماری بیٹنگ لائن کو پریشان کر رہا ہے۔ پھر آدم زمپا اور دوسرے اسپیشلسٹ اسپنرز سے کیا شکوہ کیا جا سکتا ہے؟

ذرا سی اسپننگ وکٹ ملے تو پاکستانی بیٹرز ایسے پھنس جاتے ہیں جیسے اسپن کھیلنا ہی بھول گئے ہوں۔ یہی کمزوری بڑے ٹورنامنٹس میں بار بار ہمارے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ بنتی ہے۔

02/06/2026

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

02/06/2026

مائیک ہیسن کے حالیہ بیان سے کم از کم ایک بات تو واضح ہو گئی ہے کہ پاکستان ٹیم کی سلیکشن اور تیاری کسی جذباتی ردِعمل کے تحت نہیں بلکہ ایک طویل المدتی منصوبہ بندی کے تحت کی جا رہی ہے۔ ہیسن کے مطابق 2027 ورلڈ کپ صرف جنوبی افریقہ میں نہیں بلکہ زمبابوے اور نمیبیا میں بھی کھیلا جائے گا، جہاں اسپنرز اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ جنوبی افریقہ کی ہر پچ تیز اور باؤنس والی ہوتی ہے، بلکہ وہاں بھی مختلف قسم کے حالات موجود ہیں اور پاکستان انہی تمام حالات کے مطابق اپنی ٹیم تیار کر رہا ہے۔
یہ بیان اُن لوگوں کے لیے بھی جواب ہے جو ہر سلیکشن یا ہر پچ کو صرف ایک زاویے سے دیکھتے ہیں۔ اگر کوچنگ اسٹاف واقعی اگلے 18 ماہ کی منصوبہ بندی، تحقیق اور مختلف کنڈیشنز کو مدِنظر رکھ کر فیصلے کر رہا ہے تو پھر ان فیصلوں کا اصل امتحان 2027 ورلڈ کپ میں ہوگا، نہ کہ سوشل میڈیا کی چند دن کی بحث میں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ حکمتِ عملی پاکستان کو کامیابی دلاتی ہے یا نہیں، لیکن کم از کم اس بار سوچ صرف آج نہیں بلکہ کل پر بھی مرکوز نظر آ رہی ہے۔

31/05/2026

شاداب خان آسٹریلیا کے اسپن باؤلر تنویر سنگا کو باؤلنگ ٹیپس دیتے ہوئے ۔

31/05/2026

پاکستان کرکٹ ٹیم میں بھی جس کھلاڑی کا ڈیبیو اچھا ہوا ہے، اکثر آگے جا کر وہی دھکے کھاتا نظر آیا ہے۔ میں نے اس طرح کے بے شمار کھلاڑی دیکھے ہیں؛ کچھ اپنی غلطیوں سے راستے سے ہٹ گئے اور کئیوں کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی ناقص پالیسیوں نے برباد کر دیا۔اسی لیے کل عرفات منہاس کی کارکردگی کے بعد میں نے ان کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے نہیں ملائے، جس طرح بہت سے لوگوں نے کیے۔ پاکستان کرکٹ کی تاریخ نے مجھے سکھایا ہے کہ ایک اچھی اننگز یا یا ایک اچھا اسپیل ،ایک اچھا میچ کسی کھلاڑی کے مستقبل کی ضمانت نہیں ہوتا، اصل امتحان مستقل مزاجی اور صحیح مواقع ملنے کا ہوتا ہے۔

Photos from T-20 World Cup's post 30/05/2026

لاڈلے خان نے آٹھ اوورز میں 54 رنز دیئے ہیں جب کہ اپنا پہلا میچ کھیلنے والے عرفات منہاس نے پانچ بڑی وکٹیں لی ہے ۔فرق دیکھو سفارش آور میرٹ کا ۔

30/05/2026

سفیان مقیم کو پھر موقع نہ ملا ۔

اِس فلاسفر نے ٹی ٹوئنٹی والے ناکام فارمولے اب ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی لاگو کر دیے ہیں اور ٹیم میں آل راؤنڈر کو بھر لیا ہے ۔شاداب خان آور حارث رؤف کبھی باہر نہیں بیٹھے گا ۔

30/05/2026

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی گھٹیا انتظامیہ ۔ایک ہوم سیریز ملتی ہے اُس میں بھی ٹاس کے دوران انکے مائک کام نہیں کرتے ۔

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Islamabad