12/12/2025
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آئی آر پی سی مینجمنٹ نہایت خوشی اور احترام کے ساتھ
عبدالرحمن لافٹ اسلام آباد کو
اسلام آباد ریسنگ پیجنز کلب (آئی آر پی سی) میں خوش آمدید کہتی ہے۔
بطور سینئر فینسیئر آپ کی شمولیت ہمارے کلب کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔
آپ کا وسیع تجربہ، محنت اور پیجن ریسنگ کے ساتھ گہرا تعلق نہ صرف دیگر فینسیئرز کے لیے ایک رہنمائی ہے بلکہ آئی آر پی سی کے معیار کو بھی مزید مضبوط کرے گا۔
ہمیں یقین ہے کہ آپ آنے والے سیزن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور اپنے لافٹ کا نام مزید روشن کریں گے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار کامیابیاں عطا فرمائے۔
آئی آر پی سی فیملی میں دلی خوش آمدید
Peshawar Racing Pigeons Association Balochistan Olympic Racing Pigeons Association - BORPA Peshawar Homing Pigeons Association fans Balochistan Pigeon Racing Association
30/11/2025
ہم خوشی کے ساتھ نئے رکن عارف اللہ خان مروت کو آئی آر پی سی (Islamabad Racing Pigeons Club) میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ وہ باقاعدہ طور پر کلب میں شامل ہو چکے ہیں اور ان شاءاللہ آنے والے سیزن میں آئی آر پی سی سے ریسز کھیلیں گے۔
ہماری دعا ہے کہ وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور اپنے شوق میں مزید کامیابیاں حاصل کریں۔
آئی آر پی سی کا حصہ بننے پر مبارکباد!
29/11/2025
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
الحمدُللہ، آئی آر پی سی کا ریسنگ شیڈول 2026 جاری ہو چکا ہے۔ تمام ممبران اور دوستوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انشاءاللہ اس سال ہمیں ایک بہترین اور صحت مند مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، جہاں ہر فینسر اپنی محنت، منصوبہ بندی اور مضبوط برڈز کے ساتھ میدان میں اترے گا۔ آئی آر پی سی ہمیشہ سے شفافیت، میرٹ اور اعلیٰ معیار کے مقابلوں کا نام رہا ہے، اور اُمید ہے کہ 2026 کا سیزن ہماری توقعات سے بڑھ کر کامیاب ثابت ہوگا۔
ہم سب کی مشترکہ خواہش ہے کہ
ایک بہترین، صاف ستھرا اور پروفیشنل شوق پروان چڑھے
نوجوان فینسرز کو بہترین ماحول اور سیکھنے کے مواقع ملیں
پاکستان کے شوق کو بین الاقوامی سطح پر مزید مضبوطی اور پہچان حاصل ہو
تمام دوستوں، سینئر فینسرز، اور ممبران سے گزارش ہے کہ نظم و ضبط، اسپورٹس مین اسپرٹ اور باہمی احترام کے ساتھ اس سیزن کو یادگار بنائیں۔
اللہ پاک ہم سب کے لئے یہ سیزن کامیاب اور بابرکت بنائے۔
آئی آر پی سی زندہ باد
پاکستان پیجن ریسنگ زندہ باد
06/11/2025
صلاح الدین بھائی میرے لیے صرف ایک ساتھی نہیں بلکہ ایک چھوٹے بھائی کی مانند تھے۔ اُن کی ایمانداری، خلوصِ نیت اور ذمہ داری نے ہمیشہ سب کے دل جیتے۔ بطور فنانس سیکریٹری اُنہوں نے نہایت شفافیت، دیانت اور محنت سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔
شاید اُنہوں نے یہ محسوس کیا کہ اُنہیں اپنی پیشہ ورانہ ترقی اور تجربے میں مزید اضافہ کرنے کے لیے کسی دوسرے کلب میں شمولیت اختیار کرنی چاہیے — یہ اُن کا بالکل درست اور قابلِ احترام فیصلہ ہے۔
میں دل کی گہرائیوں سے اُن کے لیے کامیابی، خوشحالی اور عزت کی دعا کرتا ہوں۔ صلاح الدین بھائی نے ہر مشکل گھڑی میں میرا ساتھ دیا، اور اُن کی یہ قربت اور وفاداری ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ ہمارا تعلق کبھی ختم نہیں ہوگا — ہم ہمیشہ رابطے میں رہیں گے، جیسے ایک خاندان کے افراد رہتے ہیں۔
fans
04/11/2025
السلام علیکم
نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ رانا ہارون بھائی کے چچا صاحب آج انتقال کر گئے ہیں۔
ان کی نمازِ جنازہ آج ظہر کے وقت ادا کی جائے گی، اور جنازہ رانا ہارون بھائی کے گھر سے اٹھایا جائے گا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین۔
fans
28/10/2025
تمام ممبران کے لیے اطلاع!
رانا شہزاد صاحب کو اسلام آباد ریسنگ پیجن کلب (IRPC) کا نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔
رانا شہزاد صاحب ایک سینئر اور تجربہ کار فینسر ہیں جن کی کارکردگی اور کامیابیاں ان کے شاندار کیریئر کا ثبوت ہیں۔
ہم ان کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کی شمولیت کلب کے لیے ایک مثبت اور مضبوط قدم ثابت ہوگی۔
خوش آمدید رانا شہزاد صاحب! 🕊️
fans The Following
26/10/2025
السلام علیکم،
تمام دوستوں کا دلی شکریہ جنہوں نے اپنی قیمتی مصروفیات میں سے وقت نکال کر IRPC کی تقریب میں شرکت فرمائی اور اسے کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ آپ سب کی موجودگی، تعاون اور محبت ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔
اس سال ملکی سیاسی صورتحال کے باعث ہم اپنے بیرونِ شہر دوستوں کو مدعو نہیں کر سکے، جس کا ہمیں افسوس ہے۔ ان شاءاللہ اگلے سال ایک بڑی اور یادگار تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں ہم سب دوستوں کو خوش آمدید کہیں گے۔
الحمدللہ، IRPC اسلام آباد کا واحد کلب ہے جو اپنے فینسیئرز کو موٹر سائیکل انعام میں دیتا ہے، اور یہ دوسری بائیک IRPC کی جانب سے پیش کی گئی۔
اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ اسی اتحاد، خلوص اور جذبے کے ساتھ آگے بڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
ایک بار پھر تمام معزز اراکین اور دوستوں کا تہہ دل سے شکریہ۔
05/04/2025
اسلام آباد ریسنگ پیجنز کلب میں خوش آمدید!
ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ میجر سلیمان صاحب ایک مرتبہ پھر اسلام آباد ریسنگ پیجنز کلب کا حصہ بن چکے ہیں۔
میجر صاحب نہ صرف ایک تجربہ کار اور باوقار فینسر ہیں بلکہ ان کے پاس بہت اعلیٰ نسل کے شاندار پیجنز بھی موجود ہیں، جو آنے والے سیزن میں یقینی طور پر اپنی پرواز سے سب کو حیران کریں گے۔
ہم ان کی واپسی کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ وہ اس سال کامیابیوں کے نئے سنگ میل عبور کریں۔
اسلام آباد ریسنگ پیجنز کلب – جذبہ، عزم اور فتح کی پہچان!
fans Islamabad Racing Pigeon's Club - IRPC Eagle Eyes Loft -Racing Pigeons Racing pigeon association of Islamabad Andrei Bondar Pigeons PigeonHub Islamabad Racing Pigeon's Association Fédération Doukkala du Pigeon Colombophile Khyber Loft Pak Racing Pigeons Club Bara Racing Pigeon Club Jampur - RPCJ Tunduc Marius Racing pigeons Alliance of Pakistan Arif azeem ksa pigeon loft pigeon lover 92 Racing Pigeons Loft KPK Warriors Pigeon Race Achakzai Loft Quetta Peace Racing Pigeons Club-PRPC KPK Kuwait International Pigeons Al Rehmat Loft Bannu Irpc Pigeon Muhammad Asim Qadir Borpa Balochistan Quetta Balochistan Olympic Racing Pigeons Association - BORPA Bangladesh Racing Pigeon Auction Altaf Baloch Peshawar Homing Pigeons Association Peshawar Zalmi KPK Racing Pigeons Club KPK Racing Pigeons Club
12/03/2025
الحمدللہ! IRPC کے پلیٹ فارم پر شاندار کامیابی
سید نویل کاظمی کی شاندار کارکردگی! ان کے کبوتر نے ایک ہزار کلومیٹر حیدرآباد کی سخت ترین ریس میں ساتویں پوزیشن حاصل کی۔ یہ جیت نہ صرف ان کی محنت اور بہترین پرورش کا نتیجہ ہے بلکہ IRPC کے پلیٹ فارم پر ایک اور بڑی کامیابی ہے۔
مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمنائیں!
آئی آر پی سی– شوق، محنت اور کامیابی کا نام!
fans Islamabad Racing Pigeon's Club - IRPC Eagle Eyes Loft -Racing Pigeons Racing pigeon association of Islamabad Andrei Bondar Pigeons PigeonHub Islamabad Racing Pigeon's Association Fédération Doukkala du Pigeon Colombophile Khyber Loft Pak Racing Pigeons Club Bara Racing Pigeon Club Jampur - RPCJ Tunduc Marius Racing pigeons Alliance of Pakistan Arif azeem ksa pigeon loft pigeon lover 92 Racing Pigeons Loft KPK Warriors Pigeon Race Achakzai Loft Quetta Peace Racing Pigeons Club-PRPC KPK Kuwait International Pigeons Al Rehmat Loft Bannu