21/04/2026
بسم اللہ الرحمن الرحیم
پاکستان ریسنگ پیجن فیڈریشن (پی آر پی ایف) کے لیے یہ انتہائی فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ جناب عاصم قادر کو فیڈریشن کولمبوفائل انٹرنیشنل (ایف سی آئی) میں پاکستان کی جانب سے بطور گیسٹ ممبر منتخب کیا گیا ہے۔
یہ کامیابی نہ صرف اُن کی محنت، وژن اور خدمات کا اعتراف ہے بلکہ پاکستان کے پیجن اسپورٹ کے لیے بھی ایک تاریخی پیش رفت ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ اس اہم ذمہ داری کو بھرپور انداز میں نبھائیں گے اور پاکستان کا نام عالمی سطح پر مزید روشن کریں گے۔
پاکستان ریسنگ پیجن فیڈریشن (پی آر پی ایف) کی جانب سے ہم دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اُن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔
نبیل یوسف
صدر، پاکستان ریسنگ پیجن فیڈریشن (پی آر پی ایف)
David Madeira Tunduc Marius
03/03/2026
اسلام و علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
انتہائی خوشی اور فخر کے ساتھ ضلع جھنگ کے لیے پاکستان ریسنگ پیجن فیڈریشن کی نمائندہ قیادت کا اعلان کیا جاتا ہے۔ یہ ٹیم ضلع جھنگ میں پیجن اسپورٹ کے فروغ، تنظیمی استحکام اور بین الاقوامی معیار کے نفاذ کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔
پاکستان ریسنگ پیجن فیڈریشن – ضلع جھنگ
🔹 صدر
جناب شعیب نواز
🔹 سینئر نائب صدر
جناب ظفر حیات
🔹 ایگزیکٹو نائب صدر
جناب عابد حسین
🔹 نائب صدر
جناب ظہیر احمد
🔹 جنرل سیکریٹری
جناب محمد بلال سمیع
🔹 ایڈیشنل نائب صدر
جناب محرم علی
🔹 سیکریٹری اطلاعات
جناب محمد فرخ عباس شاہ
ہمیں یقین ہے کہ یہ قیادت ضلع جھنگ میں پیجن اسپورٹ کو مزید منظم، مضبوط اور جدید خطوط پر استوار کرے گی۔
اللہ تعالیٰ تمام عہدیداران کو اخلاص، دیانت اور استقامت کے ساتھ خدمت کی توفیق عطا فرمائے اور کامیابیاں نصیب فرمائے۔ آمین۔
پاکستان ریسنگ پیجن فیڈریشن
ضلع جھنگ
25/02/2026
اسلام و علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
انتہائی فخر اور اعزاز کے ساتھ اعلان کیا جاتا ہے کہ
مسٹر عاصم علی خان کو باضابطہ طور پر صدر ضلع سرگودھا منتخب کیا گیا ہے۔
پاکستان ریسنگ پیجن فیڈریشن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ عالمی ادارہ
فیڈریشن کولمبوفلا انٹرنیشنل( ایف سی آئی)
کی باقاعدہ رکن ہے اور بین الاقوامی معیار کے فروغ کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔
مسٹر عاصم علی خان ضلع سرگودھا کے متحرک، باصلاحیت اور سنجیدہ فینسرز میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا انتخاب اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم ضلع سرگودھا میں پیجن اسپورٹ کو مزید منظم، مضبوط اور عالمی معیار کے مطابق ترقی دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
ہم انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے لیے مزید کامیابیوں کی دعا کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ انہیں عزت، کامیابی اور استقامت عطا فرمائے۔ آمین۔
پاکستان ریسنگ پیجن فیڈریشن
Pakistan Racing Pigeon,s Federation
13/02/2026
اسلام و علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
انتہائی فخر اور اعزاز کے ساتھ اعلان کیا جاتا ہے کہ
مسٹر فرحان محسود کو باضابطہ طور پر پاکستان ریسنگ پیجن فیڈریشن کا ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔
پاکستان ریسنگ پیجن فیڈریشن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ عالمی ادارہ (فیڈریشن کولمبو فیلڈ انٹرنیشنل – ایف سی آئی)
کی باقاعدہ رکن ہے اور بین الاقوامی معیار کے فروغ کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔
مسٹر فرحان محسود پاکستان کے ممتاز، تجربہ کار اور معروف فینسرز میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کی تقرری اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ہم پاکستان میں پیجن اسپورٹ کو عالمی معیار کے مطابق مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
ہم انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے لیے مزید کامیابیوں کی دعا کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ انہیں عزت اور استقامت عطا فرمائے۔ آمین۔
پاکستان ریسنگ پیجن فیڈریشن
Pakistan Racing Pigeon,s Federation
17/10/2025
اسلام آباد سے کراچی تک 500 سے 1100 کلومیٹر کی انتہائی چیلنجنگ اور یادگار ریس صرف بہادروں کے لیے! 🕊️
یہ ریس عام مقابلہ نہیں بلکہ اصل چیمپئنز کا امتحان ہے۔
جو فینسئرز اپنے پیجنز کی طاقت، حوصلے اور تربیت پر یقین رکھتے ہیں، ان کے لیے یہ سنہری موقع ہے کہ وہ اپنی تاریخ رقم کریں! 💪
📍 رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 30 نومبر 2025
💸 انٹری فیس: Rs. 10,000
📞 رابطہ: 0333-9100088 (محمد عاصم)
"تیاری کریں، چیلنج قبول کریں، اور اپنی کامیابی کی نئی تاریخ لکھیں!" ✨
fans